خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں ؟

طالوت

محفلین
سوال۔۔۔
واقعی اہم ہے کہ آ‌خر۔۔۔
خواتین اپنی عمر کیوں چھپاتی ہیں یا گھٹاتی ہیں ؟ ؟ ؟

مزے کی بات یہ ہے کہ اگر آپ گوگل پر یہی سوال پوچھیں تو گوگل آپ کو 3,570,000 رابطے فراہم کرے گا ۔۔ یعنی یہ سوال ہمارا نہیں بلکہ سارے عالم کے مردوں کا ہے کہ کیوں آخر کیوں ؟؟؟

کیا یہ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے ؟ یا پھر عمومی عادت ؟ یا اس سے کوئی مفاد وابستہ ہے ؟
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمر کا زیادہ ہونا نہ صرف باعث عزت بنتا ہے بلکہ زیادہ عمر کے افراد کی بات کو خاص اہمیت دی جاتی ہے ، اور ان کی معاملہ فہمی کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی پیروی کی جاتی ہے ۔۔۔ خصوصا خواتین کے معاملے میں اسے اور بھی زیادہ اہمیت حاصل ہو جاتی ہے ۔۔۔
وسلام
 
زین

لائبریرین
:laugh::laugh::laugh::laugh:
آخر دھاگہ کھول ہی دیا نا:blush:
میں نے ایک دوسرے فورم پر اسی طرح‌کا سوال پوچھا تھا تو ایک خاتون نے کہا کہ وہ بالکل بھی عمر نہیں چھپاتی ۔لیکن یہ سوال پوچھنے سے پہلے اس نے اپنی عمر 23 سال جبکہ سوال پوچھنے کے بعد 21 سال بتائی ۔
 
جی ہاں یہی تو سوال ہے ۔۔۔
خواتیں عمر اس لیے چھپاتی ہیں کیوں کہ مرد اپنی شادی چھپاتے ہیں
غصہ کیوں کر رہی ہیں ؟ یہ ایک سنجیدہ اور حقیقت پر مبنی سوال ہے ۔۔۔ ہمیں آپ کی رائے درکار ہے ۔۔۔ کہ ایسا کیوں ہے ؟
وسلام
 
زینب

محفلین
مجھے بھی آپ کی رائے درکار ہے کہ مرد اپنی شادی کیوں چھپاتے ہیں ویسے طالوت اپ کو ہر برائی لڑکیوں‌میں‌کیں‌نظر اتی ہے کیا دنیا کے سارے مرد کسی بھی قسم کی برائی سے پاک ہیں سنجیدہ سوال ہے
 
طالوت

محفلین
مجھے بھی آپ کی رائے درکار ہے کہ مرد اپنی شادی کیوں چھپاتے ہیں ویسے طالوت اپ کو ہر برائی لڑکیوں‌میں‌کیں‌نظر اتی ہے کیا دنیا کے سارے مرد کسی بھی قسم کی برائی سے پاک ہیں سنجیدہ سوال ہے
مرد کا اپنی شادی کو چھپانا دو بڑی وجوہات کے سبب سے ہے ۔۔۔ ایک وجہ یہ ہے کہ جن کے دلوں میں عورتوں کی عزت نہیں ہوتی ۔۔ کیونکہ وہ اپنی منکوحہ کہ جس کا اقرار وہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کرتے ہیں کا انکار کرتے ہیں اور خباثت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری عورتوں کو "امپریس" کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔ اور دوسری بڑی وجہ دوسری شادی ، کہ کوئی بھی عورت نہ تو سوتن پر راضی ہوتی ہے اور نہ سوتن بننے پر ، جبکہ میرے خیال میں عورتوں کو اس معاملے میں نرم رویہ رکھنا چاہیے ، اس سلسلے میں کئی لاجک ہیں جو پیش کی جا سکتی ہیں تاہم جھوٹ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں چاہے اس کے پیچھے کتنا ہی اعلٰی مقصد کارفرما ہو۔۔
مجھے ویسے تو لڑکیوں میں کوئی برائی نظر نہیں آتی ، آپ مردوں کے حوالے سے کوئی بھی دھاگہ شروع کریں ، پھر دیکھیے ۔۔۔
دنیا میں نہ تو عورتیں اور نہ ہی مرد ، کوئی جنس بھی مکمل طور برائی سے پاک نہیں اور نہ ہی ہو سکتی ہے ، بلکہ میرا یہ ماننا ہے کہ عورتوں میں موجود اکثر برائیوں کی وجہ مرد حضرات ہی ہوتے ہیں ۔۔۔
اب دیجیے میرے سوال کا جواب ۔۔۔۔۔:) سنجیدگی کے ساتھ
وسلام
 
زین

لائبریرین
دیکھیں جب ہم سنجیدگی کا مظاہرے کرتے ہیں تو یہ بھاگ کھڑی ہوجاتی ہیں۔
 
طالوت

محفلین
لیکن میں نے بڑی سنجیدگی سے موضوع شروع کیا تھا ، اور اب تک اس پر سنجیدگی سے قائم ہوں ۔۔۔
وسلام
 
فاروقی

معطل
لیکن میں نے بڑی سنجیدگی سے موضوع شروع کیا تھا ، اور اب تک اس پر سنجیدگی سے قائم ہوں ۔۔۔
وسلام

پر اس سے یہ مطلب کہاں نکلتا ہے کہ دوسرے بھی سنجیدگی اختیار کریں...........

ویسے لڑکیوں کو تابعداری سے طالوت بھائی کے سوال کا جواب دینا چاہیئے.........:roll:
 
تیشہ

محفلین
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ میل لوگوں کو بات کرنے سے پہلے یا بات کسی فیمیل سے کرتے ہوئے سب سے پہلے اسکی ایج کیوں پوچھتے ہیں :confused: وجہ ۔؟

دیکھا جائے تو کسی بھی فورم پے جب لڑکے کسی سے بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے انکو اس لڑکی کی عمر کے بارے میں کیونکر تشویش ہونے لگتی ہے :roll: :rolleyes: :confused:

کیا وہ رشتے ڈھونڈنے کے کام کرتے ہیں کہ انکو سب سے پہلے کسی بھی لڑکی کی عمر کے بارے میں پریشانی لاحق ہونے لگتی ہے ۔

:hatoff:
 
جہانزیب

محفلین
مجھے بھی آپ کی رائے درکار ہے کہ مرد اپنی شادی کیوں چھپاتے ہیں ویسے طالوت اپ کو ہر برائی لڑکیوں‌میں‌کیں‌نظر اتی ہے کیا دنیا کے سارے مرد کسی بھی قسم کی برائی سے پاک ہیں سنجیدہ سوال ہے

:eek: کون چھپاتا ہے؟ میری تو جب شادی نہیں‌ ہوئی تھی تب بھی کہتا تھا شادی شدہ ہوں‌ :laugh:
 
طالوت

محفلین
میرا نہیں خیال کہ عام طور پر ایسا پوچھا جاتا ہے یا یہ صرف لڑکوں/مردوں سے مخصوص ہے ۔۔۔ A S L پوچھنا ایک عام رواج ہے جس میں لڑکوں یا لڑکیوں کی تخصیص نہیں ۔۔۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ خواتین عموما اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔
وسلام
 
جہانزیب

محفلین
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ میل لوگوں کو بات کرنے سے پہلے یا بات کسی فیمیل سے کرتے ہوئے سب سے پہلے اسکی ایج کیوں پوچھتے ہیں :confused: وجہ ۔؟

دیکھا جائے تو کسی بھی فورم پے جب لڑکے کسی سے بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے انکو اس لڑکی کی عمر کے بارے میں کیونکر تشویش ہونے لگتی ہے :roll: :rolleyes: :confused:

کیا وہ رشتے ڈھونڈنے کے کام کرتے ہیں کہ انکو سب سے پہلے کسی بھی لڑکی کی عمر کے بارے میں پریشانی لاحق ہونے لگتی ہے ۔

:hatoff:

ہیں‌:eek: اس محفل پر میں‌ آپ کو ثبوت کے ساتھ دکھا سکتا ہوں‌ کہ خواتین عمریں‌ پوچھ رہی ہیں جبکہ ابھی تک کسی مرد نے ایسا نہیں‌ کیا :grin:
 
جہانزیب

محفلین
ویسے میں‌ بھی اپنی عمر چھپاتا ہوں، میرا خیال ہے کہ لوگوں‌ کو اس سے سروکار نہیں‌ ہونا چاہیے ۔ بعد میں‌ عموما لوگ عمر پوچھ کر اس کے لحاظ‌ سے اندازے لگاتے ہیں‌ آپ کے بارے میں‌ ۔
 
تیشہ

محفلین
سوال یہ ہے بھانجے کہ ،

نا تو یہاں کوئی کسی سے رشتہ کروانا آتے ہے نا ہی کوئی کسی کے لئے رشتہ تلاشنے ۔ ۔۔ ، تو پھر ایکدوسرے کی عمر کے بارے میں پوچھنا ۔؟ مطلب ؟؟ کوئی سنیس نہیں بنتی کہ خواتین ، یا لڑکیوں سے مرد لوگ انکی عمریں پوچھ اگلوا رہے ہوں :confused:
 
تیشہ

محفلین
ہیں‌:eek: اس محفل پر میں‌ آپ کو ثبوت کے ساتھ دکھا سکتا ہوں‌ کہ خواتین عمریں‌ پوچھ رہی ہیں جبکہ ابھی تک کسی مرد نے ایسا نہیں‌ کیا :grin:

خواتین ، لڑکیاں جب ایک دوسرے سے پوچھتیں ہیں انکا پوچھنے کے مقصد صرف پوچھنا ہی ہوتا ہے ،
جبکہ کوئی مرد کسی لڑکی سے پوچھے تو اسکے کئی مطلب نکلتے ہیں ،۔۔
اول تو کوئی تُک ہی نہیں بنتی ۔۔ :hatoff:
 
Top