خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں ؟

اےقوف

محفلین
ایک خاتون جو کہ ایک بچے کو گود میں‌لئے بیٹھی تھیں۔ حال پوچھا تو کہا ٹھیک۔ بیٹے کا پوچھا تو ہنس کر بولیں نواسہ ہے۔ ہمارے گھر میں شادی 14 ، 15 برس میں ہو جاتی ہے۔
عمر پوچھنے والوں سے عرض :) ۔۔۔۔ نانیوں اور دادیوں کو 30، 32 سے اوپر سمجھنا گناہ ہے ۔۔۔ سر جی ! :) اور یہ بھی کچھ زیادہ ہی ہے۔ ۔۔۔۔ 24، 25 کا سمجھو تو عقل مندی کی نشانی ہے۔۔۔۔ عمر کے چکر میں‌ہی کیوں پڑتے ہو بھائی ۔۔۔
 
طالوت

حضور کچھ زیادہ ہی مبالغہ آرائی کر گئے آپ ۔۔۔
ویسے سوال عمر پوچھنے کا یا عمر کے چکر میں پڑنے کا ہر گز نہیں تھا ۔۔:) سوال یہ ہے کہ اس معاملے کے پیچھے محرکات کیا ہیں
وسلام
 
زیک

مسافر
پہلی بات تو یہ کہ خواتین ہی پر زور کیوں؟ یہ ثابت کریں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں عمر چھپانے کا کام زیادہ کرتی ہیں۔ میں تو ایسے کئ لڑکوں/مردوں کو جانتا ہوں جن کی سرکاری عمر اصل عمر سے سال، 2 سال یا 3 سال کم لکھی ہے۔ کیا یہ عمر چھپانے میں شامل نہیں؟
 
تعبیر

محفلین
آپ پوچھ سکتی ہیں میں جھوٹ نہیں بولتا ، اگر مناسب سمجھا تو بتا دوں ورنہ منع کر دوں گا ۔۔۔

پہلی بات تو یہ کہ اب تک ملائکہ نے ہی سوال کو ٹھیک سے سمجھا ہے :) ، اسلیے آپ اور ماوراء ، ملائکہ کا پیغام پھر سے پڑھیں ، لیکن اس سے پہلے میرا پہلا پیغام ضرور پڑھیے گا :hatoff:
یہ کوئی خواتین کے خلاف جنگ نہیں:) ، اتنا ضرور ہے کہ فاروقی اور زین کی آپسی بات چیت سے ہی میرے ذہن میں یہ موضوع آیا تھا ، لیکن اس میں ابتک میں نے کوئی عامیانہ پن پیدا نہیں کیا اور نہ ہی ارادہ ہے ۔۔ گپ شپ کے دھاگے عموما سنجیدگی سے شروع ہو کر ہنسی مزاق تک جاتے ہیں اور پھر ختم ہو جاتے ہیں ۔۔۔ اور اس میں بھی ایسا ہی ہوگا ۔۔۔ میں تو اپنی امی سے بھی مذاقا یہ بات کرتا رہتا ہوں :blush:، تو کیا خیال ہے آپ کا کہ کوئی اپنی ماں سے کوئی غیر شائستہ بات کر سکتا ہے ؟ یقننا نہیں
وسلام

ایک طرف تو کہ رہے ہین کہ یہ گپ شپ ہے دوسری طرف ٹاپک سے ہٹ کر بات بھی نہیں کرنے دے رہے :eek:
مین نے بھی جواب دیا تو ہے غور سے دیکھین ایک بار پھر

آپ کو یہ کیونکر لگا کہ ہمین اپ کی بات یا ٹاپک عامیانہ لگا۔ کل موحول گرم تھا یہاں شاید اس لیے آپ کو میرے جواب میں کچھ گرمی لگی ہو :laugh: جبکہ ایسی بات نہین تھی یا تھی بھی :blush:

پہلی بات تو یہ کہ خواتین ہی پر زور کیوں؟ یہ ثابت کریں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں عمر چھپانے کا کام زیادہ کرتی ہیں۔ میں تو ایسے کئ لڑکوں/مردوں کو جانتا ہوں جن کی سرکاری عمر اصل عمر سے سال، 2 سال یا 3 سال کم لکھی ہے۔ کیا یہ عمر چھپانے میں شامل نہیں؟

واہ واہ زور دار تالیاں

زیک بولا کرین نا کہ اتنا اچھا بولتے ہیں :grin:
 
خوشی

محفلین
خواتین عمر نہ چھپائیں‌تو انھیں نظر لگ جاتی ھے اس لئے نظر بد سے بچنے کے لئے وہ عمرچھپاتی ھیں
 
جی ہاں چند ایک ہیں جو عمر چھپاتے ہیں ، ورنہ کم از کم پاکستان میں زیادہ تر لڑکوں کی عمر زیادہ لکھوائی جاتی ہے ، تاکہ نوکری مل سکے ، یا پاکستان سے باہر جانا مقصود ہوتا ہے ۔۔ اور عموما مردوں کا یہ "کارنامہ" کاغذی کاروائی تک محدود ہوتا ہے ۔۔۔

پہلے یہ ثابت کریں کہ مرد حضرات عمر نہیں چھپاتے پھر باقی سوال کا جواب ;-)
ثابت تو تب کریں گے نا جب ہمیں انکار ہو گا :rolleyes: اصرار اس پر ہے کہ خواتین کی اکثریت ایسا کرتی ہے ۔۔:)
وسلام
 
طالوت

محفلین
ایک طرف تو کہ رہے ہین کہ یہ گپ شپ ہے دوسری طرف ٹاپک سے ہٹ کر بات بھی نہیں کرنے دے رہے :eek:
مین نے بھی جواب دیا تو ہے غور سے دیکھین ایک بار پھر ۔۔۔۔۔۔
آپ کو یہ کیونکر لگا کہ ہمین اپ کی بات یا ٹاپک عامیانہ لگا۔ کل موحول گرم تھا یہاں شاید اس لیے آپ کو میرے جواب میں کچھ گرمی لگی ہو :laugh: جبکہ ایسی بات نہین تھی یا تھی بھی :blush:
واہ واہ زور دار تالیاں
زیک بولا کرین نا کہ اتنا اچھا بولتے ہیں :grin:
متفق ۔۔۔۔ لیکن آپ بھی اپنے جواب پہ غور کریں :)
خواتین عمر نہ چھپائیں‌تو انھیں نظر لگ جاتی ھے اس لئے نظر بد سے بچنے کے لئے وہ عمرچھپاتی ھیں
اس کے لیے تو شیاد کالا ٹکا ایجاد کیا گیا تھا۔۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین
جی جی جولیا کی ہی بات کر رہا ہوں۔یقین نہیں آتا تا کیپٹن شکیل سے پوچھ لیجیئے۔

ویسے میں نے ابھی جولیا کو فون کیا تھا اس راز کو کھولنے کے متعلق پوچھنے کے لیئے۔اس نے مجھے کہا اپ فلیٹ پر تشریف لے آیئے۔۔۔۔ہم فلیٹ پر تشریف لے گے۔۔۔ابھی فلیٹ کا دوروازہ کھولا ہی تھا کہ مجھے ایک گلدان اپنی طرف آتا دکھائی دیا۔۔۔میں نے بڑی مشکل سے جکائی دے کر خود کو اس زنانہ حملے سے بچایا۔۔لیکن اتنی دیر میں ایک چائے کی پیالی مجھ پر ان وارد ہوئی اور میرے سر پر اپنا بوسہ چھوڑ گئی۔۔۔میں اس ناگہانی صورت حال سے گھبرا گیا اور الٹے ہاتھوں باہر کی طرف دوڑا۔۔۔۔۔۔پیچھے سے اواز آئی۔۔۔۔۔۔ارے عمر تو پوچھتے جاو۔۔۔پر میں نے یہ کام کسی اور وقت کے لیئے رکھ دیا ہے۔۔

۔مجھے ایسے ردعمل کی قطعی توقع نہ تھی۔۔۔شاید جولیا کا دماغ چل گیا ہے یا میں نے ہی سوال کچھ غلط پوچھ لیا تھا۔۔

بہر حال مسٹر طالوت آپ گھبرائیں نہیں ہم اس مشن کو چیلنج جان کر قبول کرتے ہیں ۔۔عنقریب آپ کو صحیح صورت حال سے مطلع کر دیا جائے گا

اوہو ، آپ کی سروس بچاری تو ابھی ٹھیک سے شروع بھی نا ہوئی تھی کہ اختتام ہوگیا ، ،۔ ۔
اب آپ آرام کریں ۔۔ عمر پوچھنے کے کام کوئی اور کر ہی لے گا ۔۔آپ نے پہلے ہی بہت کچھ کھا رکھا ہے :laugh:
گلدان بھی ۔۔ چائے کی پیالی بھی ۔ ۔۔ اور بھی اللہ جانے کیا کیا کھا بیٹھے ہیں سو ، آرام کریں ،
:hatoff:
 
طالوت

محفلین
ہم ذرا جذباتی قوم ہیں نا ، موضوع دیکھ کر ہی رائے قائم کر لیتے ہیں ، اور پھر کچھ سلسلہ بھی ایسا چل رہا تھا کچھ دنوں سے کہ سب نے اسی طرح اسے بھی بھگتایا۔۔۔۔۔ ویسے آپ کا جواب کافی حد تک درست تھا ، یہی بات میں ایک خاتون پی ایچ ڈی ڈاکٹر کی کتاب کے اقتباس میں پڑھ چکا ہوں ۔۔۔
وسلام
وسلام
 
طالوت

محفلین
مکمل اقتباس تو ممکن نہیں لیکن جو یاد ہے وہ بتا دیتا ہوں ۔۔۔۔ ایک تو وہ جو آپ نے کہا ! دوسرا ، انھوں نے یہ کہا کہ عموما چھوٹی عمر سے ہی بچیوں کو باتیں "سیکرٹ " رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے ، یہ نہ بتانا ، وہ نہ بتانا ، اور پھر ظاہر ہے جب آپ کسی بات کو راز میں رکھیں گے ، تو لامحالہ کسی کے پوچھنے پر جھوٹ کا سہارا لینا پڑے گا ، اسطرح سے ان کی یہ عادت پختہ ہوتی چلی جاتی ہے ۔۔۔
وسلام
وسلام
 
جُنید

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے عورتیں اظہار کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں، انہیں اس چیز کا بہت خیال ہوتا ہے کہ وہ کیسی نظر آرہی ہیں، عمر ایک ظاہر سا معاملہ ہے، اور عورتیں اسے چھپاتی ہیں۔ جیسے اس چیز کی ان کے اندر کوڈنگ کی گئی ہو۔
 
Top