مبارکباد خلیل الرحمٰن سر اور تابش بھائی کو مدیر کے اعزاز کی مبارک باد

ہادیہ

محفلین
سرجی آپ چھپ کر سب پر نظر رکھیں گے کیا؟ :Dآپ کا سٹیٹس ان وزیبل ہے۔
@محمدتابش صدیقی
 

آصف اثر

معطل
میری جانب سے مبارک باد قبول کیجیے۔:)
لیکن چودھری صاحب کے پوسٹس دیکھنے کے بعد لگتا ہے لاٹھی نہیں ملے گی مگر اتنا شکر ہے تھیلی سے کچھ تو نکلا ۔
محفل کے نادیدہ ہاتھوں اور روٹ کاز کو سامنے لانے میں جو پاپڑ بیلنے پڑےاس پر اب کافی اطمینان محسوس ہورہاہے۔:)
 

یوسف سلطان

محفلین
خلیل الرحمن بھائی اور تابش بھائی آپ کو یہ عہدہ بہت بہت مبارک ہو۔
تابش بھائی محمد وارث بھائی سے مکالمے میں رابطہ کر کے کچھ نسخہ جات لکھوا لیجیئے جو وارث بھائی منتظم رہنے کے دوران استعمال کیا کرتے تھے ۔;)
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
بہت مبارک
بےشک تابش اور خلیل اچھا اضافہ ہوں گے مگر ایک ہی جیسی فکر رکھنے سے انتظامیہ میں بہتری کی امید کم ہو گی ، مختلف سوچ اور خیال صحتمند ماحول بناتے ہیں ۔
سب سے غلط بات یہ ہے کہ انتظامیہ اب میل ڈومینیٹنگ انتظامیہ ہے :(
خواتین کی شراکت صفر ، اس وقت اور زمانے میں بھی انتظامیہ نے ڈائیورسٹی کو نہیں اپنایا اور یہیں سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں ۔
 

محمدظہیر

محفلین
خلیل الرحمن بھائی اور تابش بھائی آپ کو یہ عہدہ بہت بہت مبارک ہو۔
تابش بھائی محمد وارث بھائی سے مکالمے میں رابطہ کر کے کچھ نسخہ جات لکھوا لیجیئے جو وارث بھائی منتظم ہونے کے دوران استعمال کیا کرتے تھے ۔;)
آپ کی سرگوشی مجھے یوں معلوم ہوئی جیسے دلہے کے کان میں کوئی تجربے کار شخص راز کی بات کہتا ہے :)
 
مبارکاں ہوون نوویاں مدیراں نوں۔۔۔۔


گو قینچیاں چهریاں وزیر آباد اور چیر پهاڑ والے آلات سیالکوٹ کے مشہور ہیں لیکن امید ہے کہ سابقہ اور نئے دارلحکومت والے بهی کٹ لگانے میں جلد ماہر ہو جائیں گے۔


نوٹ- کٹ کی کاف پر پیش پڑهی جا سکتی ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
خوشگوار حیرت! :)
اُمید ہے، اردو محفل کی رونقیں بھی اب لوٹ آئیں گی۔ ایک طویل مدت کے بعد، محفل انتظامیہ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔ اسے اردو محفل کی سالگرہ پر ایک خوب صورت تحفہ بھی تصور کیا جا سکتا ہے۔ دونوں اصحاب مبارک باد قبول فرمائیں۔ :) :) :)
 

محمدظہیر

محفلین
بہت مبارک

انتظامیہ اب میل ڈومینیٹنگ انتظامیہ ہے :(
خواتین کی شراکت صفر ، اس وقت اور زمانے میں بھی انتظامیہ نے ڈائیورسٹی کو نہیں اپنایا اور یہیں سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں ۔
مجھے لگتا ہے محفل میں مردوں کا تناسب خواتین سے زیادہ ہے، شاید اسی لیے آپ کو یوں محسوس ہو رہا ہو :)
کیوں نہ ہم اس دھاگہ کو فقط مبارکباد بادی تک محدود رکھیں :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
مجھے لگتا ہے محفل میں مردوں کا تناسب خواتین سے زیادہ ہے، شاید اسی لیے آپ کو یوں محسوس ہو رہا ہو :)
کیوں نہ ہم اس دھاگہ کو فقط مبارکباد بادی تک محدود رکھیں :)
غلط بات
تناسب سے نمائندگی کا حق نہیں چھن جاتا
آپ کا دھاگہ مبارکباد کا ہی ہے زبان بندی کا مت بنائیے ۔
 
Top