مبارکباد خلیل الرحمٰن سر اور تابش بھائی کو مدیر کے اعزاز کی مبارک باد

محمدظہیر

محفلین
اردو محفل کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر یہ اطلاع محفلین کو دیتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ محترم محمد خلیل الرحمٰن سر اور محترم محمد تابش صدیقی بھائی کو انتظامیہ کی جانب سے مدیر کا اعزاز عطا کیا گیا ہے. ہماری نیک تمنا ہے دونوں حضرات یہ ذمہ داری بہ حسن خوبی سے سر انجام دیں گے :):):)

نوٹ: آپ دونوں کی پروفائل سے مجھے یہ معلوم ہوا ہے، ان کے علاوہ اور کیا کیا دبدیلیاں کی گئیں اس کا علم مجھے نہیں ہے.
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے واہ :)

خلیل صاحب اور صدیقی صاحب آپ دونوں کو بہت مبارک ہو۔ بحیثیت محفلین میں آپ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں :)
 

رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو خلیل بھائی اور تابش بھائی۔:zabardast1:
وارث بھائی نے برمحل بات کی طرف توجہ دلائی ہے۔ خاکسار کی طرف سے بھی آپ کو بحیثیت محفلین انشاءاللہ بھرپور تعاون ملے گا۔:)
اللہ تعالیٰ یہ اعزاز جو کہ ذمہ داریوں سے بھرپور ہے مبارک کرے اور آپ دونوں کو بحیثیت مدیر اردو محفل میں بہترین کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

زیک

مسافر
بنتی تو دلجوئی ہے کہ اب میرے مراسلے آپ دونوں کے لئے اذیت کا باعث ہوں گے لیکن پھر بھی لڑی کے سابقے کی خاطر آپ دونوں کو بہت مبارک ہو
 

زیک

مسافر
بحیثیت محفلین میں آپ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں

خاکسار کی طرف سے بھی آپ کو بحیثیت محفلین انشاءاللہ بھرپور تعاون ملے گا۔
تعاون تو کبھی نبیل سے نہیں کیا تو آپ سے کرنے کا کیسا وعدہ!
 

عثمان

محفلین
آپ دونوں کو بہت مبارک ہو۔ بہت اچھا انتخاب کیا گیا ہے۔ آپ دونوں کی محنت سے محفل کو پہلے بھی بہت نفع ہوا ہے اور انشااللہ آئیندہ مزید بہتری آئے گی۔ :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
بنتی تو دلجوئی ہے کہ اب میرے مراسلے آپ دونوں کے لئے اذیت کا باعث ہوں گے لیکن پھر بھی لڑی کے سابقے کی خاطر آپ دونوں کو بہت مبارک ہو
کاش یہ دلجوئی آپ نے مجھ سے بھی کی ہوتی :) ابھی کچھ ہفتے پہلے یعنی نظامت چھوڑنے کے سال بعد بھی، مجھے آپ کے پوسٹ کیے گیے پچھلےتین چار سالوں کے کیفیت ناموں کے اسکرین شارٹس "کاروائی" کے لیے بھیجے گئے تھے :)
 

زیک

مسافر
ابھی کچھ ہفتے پہلے یعنی نظامت چھوڑنے کے سال بعد بھی، مجھے آپ کے پوسٹ کیے گیے پچھلےتین چار سالوں کے کیفیت ناموں کے اسکرین شارٹس "کاروائی" کے لیے بھیجے گئے تھے
جی سنا ہے میرے کیفیت ناموں کی سکرین شاٹس گردش میں ہیں مجھے کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکام کو بھی بھیجے جائیں گے
 

محمدظہیر

محفلین
جی سنا ہے میرے کیفیت ناموں کی سکرین شاٹس گردش میں ہیں مجھے کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکام کو بھی بھیجے جائیں گے
ہاں زکریا بھائی آپ کی پروفائل کے اسکرین شاٹ مجھے بھی کسی نے ذپ کیا تھا. لگتا ہے آپ کے خلاف "اندرونی" کاروائی بھی چل رہی ہے :D
 

ہادیہ

محفلین
سٹاف ممبر؟ جیسے دیگر فورمز میں ایساہوتا ہے ۔ کوئی ایڈمن کوئی کو ایڈمن وغیرہ۔ ناظم؟
 

ہادیہ

محفلین
بہت مبارک ہو سر تابش اور خلیل صاحب۔
92d6e79f5e136b686a6a92059f191e8f.gif

congratulations-2271.gif
 
Top