جے کویری (jQuery) کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان!

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، میں ابھی ورڈپریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان مکمل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس کے بعد مزید ڈیویلپمنٹ پر بھی توجہ دوں گا۔
آپ کا گیٹ ہب والا آئیڈیا اچھا ہے۔ میں کافی عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ اردو ویب پر تمام پراجیکٹس کے کوڈ کو مشہور پراجیکٹ ہوسٹس پر اپلوڈ کر دیا جائے۔ میں نے گوگل کوڈ پر اوپن پیڈ کے لیے ایک پراجیکٹ بھی کھولا تھا لیکن اس پر کام آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ ویسے تو اردو ویب کے پراجیکٹس کے لیے بھی ایک کوڈ رپازٹری موجود ہے۔
 
جی نبیل بھائی گٹ ہب کا مشورہ اس لئے دیا تھا کیوں کہ گٹ ورژن سسٹم ڈسٹریبیوٹیڈ ڈیویلپمینٹ کے لئے اپنی مخصوص صلاحیتوں کے چلتے بہت تیزی سے رواج پا رہا ہے۔ خاص کر ریلس کمیونٹی نے تو اسے سر چڑھا رکھا ہے۔

نیا ہونے کے باوجود اس میں روز بروز درجنوں پروجیکٹس کا اضافہ ہو رہا ہے۔ چند روز قبل اس کی اسٹیٹسٹکس دیکھی تھی تو کوئی 37 فیصد روبی پروجیکٹس اور 30 فیصد سے اوپر جاوا اسکرپٹ پروجیکٹ ہوسٹیڈ تھے وہاں۔ ایک تو ان کا انٹرفیس بہت اچھا ہے اور سورس فورج کی طرح بینرس تلے دبا ہوا نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، اگر آپ اردو ایڈیٹر سکرپٹس کو گیٹ ہب پر شامل کر دیں تو اس سے بھی ہماری کافی مدد ہو جائے گی۔
 
نبیل بھائی یہ آپ کی محنت ہے اور وہاں آپ کا ہی نام آویزاں ہو تو بھلا لگے گا۔ مجھے ضرورت ہوئی تو فورک کر لوں گا۔
 
ویسے اسے وہاں شامل کرنے کے لئے قاعدے سے ڈاکیومینٹیڈ کرنا ہوگا۔ تاکہ اردو نہ جاننے والے بھی دیکھیں تو تبدیلیاں کرکے اپنی زبان کے ہم آہنگ کر لیں۔
 
نبیل بھائی اس ایڈیٹر میں فل اسٹاپ انگلش والا آتا ہے۔ اور 2009؁ والی علامت بھی موجود نہیں ہے۔ مجھے ایک جگہ اس کی سخت ضرورت محسوس ہوئی۔
 
آپ تب تک کھڑے رہیں جب تک ڈاؤن لوڈ کا پلگ ان فعال نہیں ہو جاتا۔ یا مجھ سے حاصل کر لیجئے اگر زیادہ ضروری ہو۔
 

محمدصابر

محفلین
اس وقت تک مؤدب کھڑا رہوں گا جب تک تھک نہیں جاتا۔ پھر بیٹھ کر انتظار کروں گا۔ پھر شاید لیٹ کر کرنا پڑ جائے کیونکہ اسکو فعال کرنے کی باری تو پتہ نہیں‌کب آئے۔ زیک بھائی بھی روانہ ہو گئے دنیا کےسفر پر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، اردو کی جگہ انگریزی فل سٹاپ والا مسئلہ تو حل ہو گیا ہے، معمولی سا بگ تھا۔ لیکن ؁ کی علامت کو اگر shift+y پر میپ کروانا ہے تو کھڑی زیر کے لیے کوئی اور جگہ ڈھونڈنی پڑے گی۔ :)
 
نبیل بھائی میں نے ذاتی پیغام میں کھڑی زیر کے لئے q اور b کے شفٹ پوزیشنس کا مشورہ دیا ہے۔ اگر کسی کو اس سے بہتر جگہ سمجھ میں آتی ہے تو ضرور بتائیں۔
 
Top