اردو سوفٹویر

  1. نبیل

    'مولانا' اردو ایڈیٹر

    آج ایک اوپن سورس اردو ایڈیٹر مولانا کے بارے میں پتا چلا۔ اسے آزمانے کا موقع ابھی تک نہیں ملا۔ ہو سکتا ہے کہ احباب میں سے کوئی اس کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربات کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کریں۔ میری دلچسپی اس ایڈیٹر میں صرف اس کی ٹرانسلٹریشن فنکشنیلٹی کی وجہ سے، اگرچہ بغور جائزہ لینے پر یہ...
  2. نبیل

    فورم سوفٹویر مائی بی بی 1.6+ کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن

    السلام علیکم، مائی بی بی کو اس وقت بہترین اوپن سورس فورم سوفٹویر مانا جاتا ہے اور اس کی فیچرز کا کمرشل فورم سوفٹویر کی فیچرز سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے کافی عرصہ قبل مائی بی بی کے ورژن 1.4 پر مبنی ایک اردو پیکج جاری کیا تھا جس میں محفل فورم کے ہی ایک ممبر کا تیار کردہ اردو ترجمہ شامل...
  3. ر

    اردو یونیکوڈ سلوشن

    السّلام علیکم۔ میں آج آپ سے ایک سوفٹویئر شیئر کرنا چاہتا ہوں جو ان پیج کو یونیکوڈ اور یونی کوڈ کو ان پیج میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میں اسے خود بھی استعمال کرتا ہوں۔ اس کا سائز 370 کلو بائٹ ہے۔ ایکسٹینشن(آر اے آر)۔ اگر پہلے ہی شیئر ہو چکا ہے تو میرے دھاگے کو حذف کر دیا جائے۔ اردو یونیکوڈ...
  4. نبیل

    دروپل کونٹینٹ کریٹر کٹ‌ کے لیے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول

    السلام علیکم، اس پوسٹ میں میں دروپل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے سلسلے میں ایک اور ماڈیول پیش کر رہا ہوں۔ یہ دروپل کی کسٹم کونٹینٹ کریٹر کٹ (CCK) کے لیے اردو ٹیکسٹ فیلڈ ماڈیول ہے۔ کسٹم کونٹینٹ کریٹر کٹ کے ذریعے دروپل میں کسٹم کونٹینٹ ٹائپ متعارف کروانا ممکن ہو جاتا ہے، اور...
  5. نبیل

    دروپل کے لیے اردو ایڈیٹر ماڈیول

    السلام علیکم، میں یہاں دروپل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے لیے اردو ایڈیٹر ماڈیول کا ابتدائی ورژن پیش کر رہا ہوں۔ آپ اس ماڈیول کے ذریعے دروپل کے کسی بھی ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کر سکتے ہیں۔ اس ماڈیول کو ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کریں: دروپل کے لیے اردو ایڈیٹر ماڈیول ڈاؤنلوڈ کریں اس زپ...
  6. نبیل

    جملہ 1.5.11 کا اردو پیکج

    السلام علیکم، میں نے کچھ روز قبل جملہ 1.5.11 کے اردو پیکج کے کچھ سکرین شاٹ پیش کیے تھے اور اس کا ٹیسٹ پیکج کچھ دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے فراہم بھی کیا تھا۔ میں اس پوسٹ میں جملہ 1.5.11 کا اردو پیکج متعارف کروا رہا ہوں۔ اس سوفٹویر ریلیز کو بھی اردو کمپیوٹنگ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔...
  7. نبیل

    اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ورڈپریس کا پلگ ان

    یہ پوسٹ محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے ہفتہ ٹیکنالوجی کے سلسلے میں پیش کی جا رہی ہے۔ السلام علیکم، میں اس پوسٹ میں ورڈپریس کا اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ایک پلگ ان پیش کر رہا ہوں۔ اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ورڈپریس کا پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں میں پہلے ہی اس پوسٹ میں بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز پر...
  8. نبیل

    بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں

    یہ پوسٹ محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے ہفتہ ٹیکنالوجی کے سلسلے میں پیش کی جا رہی ہے۔ السلام علیکم، کچھ عرصہ قبل میں نے ویب صفحات میں اشعار کو بہتر انداز میں فارمیٹ کرنے کے سلسلے میں تحقیق کا ذکر کیا تھا۔ مجھے ایک جاوا سکرپٹ پر مبنی لائبریری ملی تھی جس کے ذریعے نظموں کی فارمیٹنگ کی جاتی ہے۔ لیکن...
  9. نبیل

    اردو میڈیا وکی ورژن 1.15

    السلام علیکم، میں حسب وعدہ محفل فورم کی سالگرہ کے ہفتہ ٹیکنالوجی کے سلسلے میں میڈیا وکی 1.15 کا اردو ورژن فراہم کر رہا ہوں۔ اس مرتبہ میڈیا وکی میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن قدرے مختلف انداز میں فراہم کی گئی ہے اور اس کے لیے میڈیا وکی کی کور فائلوں کو ہیک کرنے کی بجائے صرف تھیم فائلوں میں تبدیلیاں...
  10. نبیل

    جے کویری (jQuery) کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان!

    السلام علیکم، ورڈپریس 2.7 کے اجرا کے بعد جب ہم نے اردو پریس 2.7 کی تیاری کا ارادہ کیا تو میں نے ذکر کیا تھا کہ سب سے پہلے میں جے کویری (jQuery) جاوا سکرپٹ فریم ورک کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کروں گا اور اسی کو اردو پریس کے اگلے ورژن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ میں نے جے کویری کے لیے اردو...
  11. نبیل

    تیسری سالگرہ اردو وکی سوفٹویر

    اردو سوفٹویر ڈے کے سلسلے میں ہی اردو وکی سوفٹویر کے بارے میں پوسٹ حاضر ہے۔ وکی سوفٹویر مشترکہ طور پر ذخیرہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے پلیٹ فارم ثابت ہوتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال وکی پیڈیا ہے۔ وکی سوفٹویر آن لائن لائبریری بنانے کے لیے بھی نہایت موزوں ہے کیونکہ وکی پلیٹ فارم پر شامل کیے گئے صفحات...
  12. نبیل

    تیسری سالگرہ اردو فورم سوفٹویر راؤنڈ اپ

    السلام علیکم، یہ پوسٹ اردو محفل کے سوفٹویر ڈے کے سلسلے میں لکھی گئی ہے اور اس میں اردو فورم سوفٹویر کے بارے میں معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔ اردو فورم سوفٹویر میں صرف اس کی لینگویج فائلوں کا اردو ترجمہ ہی شامل نہیں ہوتا بلکہ اس کا کسٹمائزڈ اردو پیکج موجود ہوتا ہے جسے انسٹال کرنے پر ایک مکمل...
  13. شاکرالقادری

    القلم اردو خطوط ﴿فونٹس﴾

    بسم اللہ الرحمن الرحیم یہاں پر میں القلم خطوط ان کے تصویری نمونوں کے ساتھ پیش کر رہا ہوں اور آئندہ بھی القلم کی جانب سے جو خط تیار کیا جائے گا وہ اس فہرست میں شامل کر دیا جائے گا کسی بھی خط کے حصول کے لیے اس کے تصویری نمونہ پر کلک کریں
  14. شاکرالقادری

    القلم کاشف فونٹ ﴿آٶٹ لائن﴾

    بہت ہی مخلص دوست القلم اور اردو محفل کے رکن محمد کاشف مجید کے نام
  15. شاکرالقادری

    القلم نبیل فونٹ

    انتساب اردو محفل کے منتظم اعلی نبیل نقوی کے نام ۔۔۔۔۔ اسی ک۔۔۔ے نام سے می۔ں انتس۔۔اب ک۔۔رتا ھ۔۔۔وں کہ جس کے دم سے ہیں محفل کی رونقیں قائم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ [
  16. شاکرالقادری

    کنورٹر القلم اردو مبدل حرفی برائے انپیج

    ان پیج کے متن کو یونی کوڈ میں تبدیل کرنا آج کی ایک اہم ضرورت ہے گو کہ اس مقصد کے لیے بہت سے کنورٹر دستیاب ہیں لیکن القلم اردو کنورٹر کے نتائج حیرت انگیز ہیں ایک بار آزمائش شرط ہے طریقہ یہ ہے کہ ان پیج کے متن کو منتخب کر کے اسے بطور ٹیکسٹ فائل ایکسپورٹ کر لیں ۔۔ اب اس برآمد شدہ فائل کو کنورٹر...
  17. نبیل

    اردو پی ایچ پی فیوژں

    السلام علیکم، اگرچہ اردو زبان میں فورم اور بلاگ بنانے کے لیے کئی اچھے سوفٹویر منظر عام پر آ چکے ہیں لیکن کسی ایسے آسان کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی کمی محسوس کی جاتی رہی ہے جس کی مدد سے ایک عام استعمال کی اردو ویب سائٹ بنانا ممکن ہو۔ اگرچہ اردو جملہ 1.0.12 کی شکل میں ایک اچھا اردوکونٹینٹ منیجمنٹ...
  18. محمد ندیم اعظم

    جناب پی ایچ پی پر بھی نظر شفقت فرمایئں

    السلام علیکم: محترم صاحبان۔ بندہ پھر آپ کے ہاں حاضر ہے جناب اب دراصل میں phpBB3 فورمز پر AeroBlue سٹائل استعمال کیے ہوئے ہوں۔ میں چاہ رہا تھا کہ کسی طرح اس میں اردو ویب پیڈ انٹیگریٹ کردیا جایا۔ اگرچہ اردو پی ایچ پی بی بی 3 دستیاب ہے۔ مگر تھیم اور فونٹس سائز خوشنما معلوم نہیں...
  19. محمد کاشف مجید

    پی ایچ پی بی بی 2 سے پی ایچ پی بی بی 3 پر منتقلی - پہلا حصہ

    اردو محفل پر کچھ دوستوں نے پی ایچ پی بی بی 2 سے اردو پی ایچ پی بی بی 3 پر منتقلی کا طریقہ پوچھا تھا۔ اس سلسلے میں شاکرالقادری صاحب کے رابطہ کرنے پر یہ ٹیوٹوریل لے کر حاضر ہو ا ہوں۔ منتقلی کا عمل شروع کرنے سے پہلے چونکہ اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی انسٹالیشن کا عمل لازمی ہے لہذا یہ ٹیوٹوریل دو حصوں...
  20. فر حان

    محفل کی ٹول بار نیا اضافہ

    السلام علیکم میں نے اپنی آسانی کے لیے محفل کی ٹول بار بنائی تھی پھر خیال آیا ھو سکتا ہے اور لوگ بھی اس سے مستفید ہوں اس لیے جو فائدہ اٹھانا چاہے ڈاون لوڈ کر لے دوسرا یہ کے جہاں سے میں نے یہ بنائی ہے وہاں سے ٹول بار بنانا بہت آسان ہے آپ اپنی مرضی کی یا اپنی ویب سائیٹ کی ٹول بار بنا سکتے ہیں...
Top