مبارکباد جیہ کے ہزار پیغامات

جیہ

لائبریرین
دیر آید درست آید

شکریہ بہت بہت فریب بھائی۔

ویسے نک عجیب ہے۔
 
تیشہ

محفلین

تیلے شاہ

محفلین
بوچھی نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
بوچھی نے کہا:
مبارک جویریہ ،
اور مٹھائی ، ۔ :p

باجو بہت بہت شکریہ
اور مٹھائی تو بہت کھائی ہوگی۔ میں اپنے ہاتھ سے بنے “ ککوڑی“ کھلاؤنگی آپ کو :)

ککوڑی کیا ہوتا ہے؟ نمکین ہے یا میٹھا ؟ :p
جہاں تک مجھے پتہ پے باجو یہ مٹھائی گڑ سے بنتی ہے اور بہت غذائیت والی ہوتی ہے
اور چارسدہ میں بہت اچھی بنتی ہے
اب جو جو بتائیں کے میں کتنا کس حد تک ٹھیک ہوں
 
جیہ

لائبریرین
مٹھائی تو نہیں، یہ ایک قسم کا کیک ہوتا اور گڑ ہی سے بنتا ہے۔ لذیذ ہوتا ہے بہت۔

اور چارسدہ میں ککوڑے نہیں بلکہ ایک اور مٹھائی بنتی ہے جو شگر لیس ہوتی ہے مگر ہوتی ہے میٹھی۔
 
تیلے شاہ

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
مٹھائی تو نہیں، یہ ایک قسم کا کیک ہوتا اور گڑ ہی سے بنتا ہے۔ لذیذ ہوتا ہے بہت۔

اور چارسدہ میں ککوڑے نہیں بلکہ ایک اور مٹھائی بنتی ہے جو شگر لیس ہوتی ہے مگر ہوتی ہے میٹھی۔
جو جو میٹھی چیز کو مٹھائی نہیں کہتے تو اور کیا کہتے ہیں
اور سائز میں چھوٹے سائز کی روٹی جتنا ہوتا ہے
 
جیہ

لائبریرین
آپ کا کہنا بجا ہے مگر مٹھائی کا نام آتے ہی ذہن بازار میں بننے اور بکنے والی مٹھائی کی طرف جاتا ہے اور سوات میں ککوڑی گھر میں بنائے جاتے ہیں۔
 
تیشہ

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
مٹھائی تو نہیں، یہ ایک قسم کا کیک ہوتا اور گڑ ہی سے بنتا ہے۔ لذیذ ہوتا ہے بہت۔

اور چارسدہ میں ککوڑے نہیں بلکہ ایک اور مٹھائی بنتی ہے جو شگر لیس ہوتی ہے مگر ہوتی ہے میٹھی۔

میٹھا ہے تو پھر ٹھیک ہے میں کھانا پسند کروں گی :chill:
 
باجو کبھی کھلایا بھی کریں
ایک دعوت دی تھی وہ بھی ادھوری
جب آپ ہی ہماری سپانسر نہیں بنیں گی تو ہم کیسے آئیں کے آپ کی دعوت پر
ویزہ والوں کو کیا کہیں گے کے باجو نے بلایا تو ہے مگر کہا ہے کے سپانسر نہیں بنیں گی۔۔۔۔ :cry:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ بہت بہت مبارک ہو ، آپ کا نام بھی مجھے بہت اچھا لگتا ہے اور آپ کا کام تو کہنے کی ضرورت ہی نہیں کہ اچھا ہی نہیں بلکہ بہت اچھا ہے ۔ میرا بڑا دل چاہتا ہے کہ آپ سے ملاقات ہو اور پھر ہم غالب کے اشعار پر بیت بازی کریں ، البتہ نتیجہ میں ابھی سے بتا سکتی ہوں کہ آپ جیت جائیں گی :)
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ شگفتہ بہن مجھے ، میرے نام اور میرے کام کو پسند کرنے کے لئے بہت بہت بہت شکریہ۔

آپ کے یہ الفاظ ایوارڈ ہے میرے لئے۔

میرا بھی دل چاہتا ہے ملنے کو مگر آپ کو مایوسی ہوگی میری پشتو لہجے میں اردو بولتے ہوئے اور شعر پڑھنا تو مجھے آتا ہی نہیں ۔ میرے بابا کہتے ہیں کہ میں شعر بھی نثر میں پڑھتی ہوں
:oops:

شگفتہ آپ نے دیوانِ غالب کی تصحیح شدہ فائل دیکھ لی ہوگی۔ کوئی کمی یا خامی نظر آئی کہ نہیں؟ سوائے ہمزہ کے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اب نہ صاحب دھاگہ نظر آتے ہیں نہ ہی جیہ محفل میں مزید ہزاریاں بنانے کو موجود ہیں۔
غالب کی روح اداس ہوگی ناں!!!
 
Top