مبارکباد جیہ کے ہزار پیغامات

سب سے پہلے تو اس بات پر مبارکباد کہ تم نے شعر میں آسمان کے الف پر مد ڈال دی ہے ۔ :lol:

اس کے بعد ظاہر ہے آمدم برسرِ مطلب ہزار پیغامات پر بھی مبارک ۔

اب پندرہ سو میں زیادہ ہاتھ لائبریری کا ہونا چاہیے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
جو جو بہت بہت مبارک ہو
میں انشاءاللہ 27 کو جا رہا ہوں
جو دعا مانگنی ہے مجھے ذ پ کر دو
میں نوٹ کر لوں گا
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ شاہ صاحب ،آپ کتنے اچھے ہیں۔

27 سے پہلے آپ سے رابطہ کرونگی
 

F@rzana

محفلین
میری جانب سے بھی
مبارکباد
قبول ہو جیہ :lol:
آپ کے “با ادب“ پیغا مات پڑھنے کا لطف ہی کچھ اور ہے :wink:
 

جیہ

لائبریرین
دوست نے کہا:
مبارک ہو جی۔
کافی زور قلم ہے آپ کا اللہ مزید ترقی دے۔

بہت شکریہ دوست

چشمِ ما روشن، کہ اس بے درد کا دل شاد ہے
دیدۂ پر خوں ہمارا ساغرِ سرشارِ دوست

غالب کا یہ شعر بر محل و حسب حال تو نہیں مگر پتہ نہیں کیوں یاد آگیا
 

جیہ

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
میری جانب سے بھی
مبارکباد
قبول ہو جیہ :lol:
آپ کے “با ادب“ پیغا مات پڑھنے کا لطف ہی کچھ اور ہے :wink:

ارے فرزانہ کہاں تھیں اتنے دنوں سے؟

بہت شکریہ با ادب پیغامات کیوں لکھوں کہ با ادب با مراد

بقولِ غالب

نہیں کرنے کا میں تقریر ادب سے باہر
میں بھی ہوں واقفِ اسرار کہوں یا نہ کہوں
 
Top