جھٹ پٹ انٹرویو

سیما علی

لائبریرین
اللہ ہمیں بھی اتنا اچھا بننے کی توفیق اور فرصت دے، آمین ۔ :applause: :applause: :applause:

مطلب روزانہ احتساب کی!! :oops::oops::oops:

اردو محفل پر کوئی بہت برا یا ناگوار تجربہ؟
یہ محفل ہمیں ایک خاندان سی لگتی ۔کہیں استادِ محترم جیسے مشفق اُستاد ہیں کہں پیارے بھیا جیسے بھیا اور کہیں بھانجے جیسے اُستاد @کہیں گُلِ بٹیا جیسی بیٹی کہیں شمشاد بھیا اور عاطف بھیا جیسے بھائی تو بھلا اتنے پیارے لوگوں کے ساتھ۔ بُرا یا ناگوار کیسے ہوسکتا ہے بٹیا 😇😇😇😇😇😇
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اور جب ہم نے پورے ملک کی ذمہ داری دینے کی کوشش کی تو وہ آپ نے ہمیں ہی تھما دی؟

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟ سہیل وڑائچ :unsure: :unsure: :unsure: :rollingonthefloor:

اردو محفل کی سب سے اچھی یاد کیا ہے؟
آپ کو تھمائی تھوڑی ہے مشیر خاص مقرر کرنے کا لکھا تھا ۔ 😂

اردو محفل کی سب سے اچھی یاد۔۔۔ یہاں پہ گزرا ہر لمحہ ہی یادگار ہے۔

اردو محفل کے لیے ایک جملہ لکھیے۔۔ جو آپ کے دل کی گہرائیوں سے نکلا ہو۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عاجزی دکھانے میں پہل کرتے ہین کہ نہیں ؟
جی بالکل پہل کرتے ہیں مگر ہمیشہ نہیں۔ سامنے والے کے نقطہ نظر پر بھی دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ کہیں وہ بھولے سے خود کو زیادہ عقلمند یا حاوی نہ سمجھ بیٹھے۔

مہمانوں کے آنے پر خوشی ہوتی ہے؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اردو محفل کے لیے ایک جملہ لکھیے۔۔ جو آپ کے دل کی گہرائیوں سے نکلا ہو۔
مہتاب کی ضو ہو کہ وہ تابانیِ خورشید
ضو کم نہ کسی سے ہو تری محفلِ اردو

تا حشر تری بزم کا بجتا رہے ڈنکا
غالب رہے اقبال ترا محفلِ اردو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چائے پینا کیوں چھوڑ دی؟
چائے چھوڑ نہیں دی بس عارضی وقفہ کر رکھا ہے۔ اپنی جانچ کر رہے ہیں کہ اگر کوئی چیز بہت پیاری ہو تو اسے خود بھی اپنے سے دور رکھا جا سکتا ہے یا نہیں۔
پہلے تو فجر کے فوری بعد اس کو اہمیت دی جاتی تھی مگر اب نہ بھی ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ یعنی کہ ہم عادی نہیں ہیں۔
کیا آپ بھی ایسا تجربہ کرنا چاہیں گے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ سامنے کون ہے۔ بعض لوگ آپ کی محبت، خلوص، دوستانہ رویے، سادگی اور عاجزی کو آپ کی بے وقوفی سمجھتے ہیں۔

پاکستان کے تین کھانوں کے نام بتایئے جو برگر اور پیزا سے کہیں زیادہ لذیذ ہیں اور ان کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔
بٹر چکن۔ چکن کڑاہی اور بینگن کا بھرتہ

میٹھے میں کیا پسند ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
جی بالکل پہل کرتے ہیں مگر ہمیشہ نہیں۔ سامنے والے کے نقطہ نظر پر بھی دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ کہیں وہ بھولے سے خود کو زیادہ عقلمند یا حاوی نہ سمجھ بیٹھے۔

مہمانوں کے آنے پر خوشی ہوتی ہے؟
بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے ۔۔۔اپنی طرف سے کسی طرح اُنکی خاطر مدارات میں کمی آنے نہیں دیتے پروردگار اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں آمین !!!!!

رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم یہ ارشاد فرما تے ہیں : ’’ جو شخص اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے ہم سائے کی تکریم کرے۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کا جائزہ بھر ( یعنی پہلے دن خوب اعزاز و اکرام کے ساتھ ) تکریم کرے۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے ارشاد فرماتے ہیں ! جس وقت تمہارے پاس مہمان آتے ہیں تو وہ اپنے ہمراہ اللہ کی بارگاہ سے کثیر روزی و رزق لیکر تمہارے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور جب تمہارے گھر سے جانے لگتے ہیں تو تمہاری مغفرت کا سامان چھوڑ جاتے ہیں۔(اصول كافى، جلد۳ ،صفحه ۲۸۹)
بس ہمیں ہمیشہ یہی کوشش کریں کہ مہمان ہمارے گھر سے خوش ہوکر جائیں!!

آپکا پسندیدہ گوشہ اپنے گھر میں 😇
 
آخری تدوین:

سید کاظمی

محفلین
اپنے بغیر۔۔۔ یعنی کہ دل و دماغ سے حاضر ہونا مانگتا ۔

کبھی کسی کا دل دکھایا؟
دل تو شاید بہت دفعہ دکھایا ہو گا، کسی نہ کسی کا، کسی نہ کسی وقت۔ اللہ ہی مغفرت کرنے والا ہے۔

آپ کے خیال میں، پاکستان کی سب سے خوبصورت جگہ کونسی ہے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دل تو شاید بہت دفعہ دکھایا ہو گا، کسی نہ کسی کا، کسی نہ کسی وقت۔ اللہ ہی مغفرت کرنے والا ہے۔

آپ کے خیال میں، پاکستان کی سب سے خوبصورت جگہ کونسی ہے؟
ہرے بھرے لہلہاتے کھیت پاکستان میں جہاں بھی ہوں۔

کون سا منظر آنکھوں کو بھلا لگتا ہے؟
 
Top