جو بات ہماری تھی وہ بات ہی کب کی ہے

جو بات ہماری تھی وہ بات ہی کب کی ہے
اجمالِ وفا میں سب تفصیل ادب کی ہے

سر مارتے پھرتے ہیں جو دشت میں آدم زاد
کچھ ہاتھ ہے اپنا بھی کچھ بات نسب کی ہے

عشاق تو پاگل ہیں فریاد پہ مت جاؤ
جس بزم میں تم آئے وہ بزم طرب کی ہے

پہلے تو محبت میں جو گزری سو ہے معلوم
پر کچھ نہیں کہہ سکتے جو کیفیت اب کی ہے

صدیاں تو نہیں گزریں اللہ نہ کرے گزریں
اے دل، یہ کہانی تو گزری ہوئی شب کی ہے

دستور کی زد میں ہے ناموسِ جواہر بھی
مٹی میں ملا کر قدر دنیا نے عجب کی ہے

یا بات نہ کر راحیلؔ یا بول تو اچھا بول
ظالم، تری باتوں میں تاثیر غضب کی ہے

راحیلؔ فاروق
۱۳ فروری ؁۲۰۱۷ء
 
یوسف سلطان

محفلین
جو بات ہماری تھی وہ بات ہی کب کی ہے
اجمالِ وفا میں سب تفصیل ادب کی ہے
پہلے تو محبت میں جو گزری سو ہے معلوم
پر کچھ نہیں کہہ سکتے جو کیفیت اب کی ہے
یا بات نہ کر راحیلؔ یا بول تو اچھا بول
ظالم، تری باتوں میں تاثیر غضب کی ہے
خوبصورت اور لاجواب
 
بہت خوب راحیل بھائی.
سر مارتے پھرتے ہیں جو دشت میں آدم زاد
کچھ ہاتھ ہے اپنا بھی کچھ بات نسب کی ہے

دستور کی زد میں ہے ناموسِ جواہر بھی
مٹی میں ملا کر قدر دنیا نے عجب کی ہے

یا بات نہ کر راحیلؔ یا بول تو اچھا بول
ظالم، تری باتوں میں تاثیر غضب کی ہے
ظالممممم
 
خوبصورت اور لاجواب
خوبصورت۔
راحیل! تیرے شعروں میں تاثیر غضب کی ہے
ہر شعر خوب سے خوب تر ہے۔ ماشاء اللہ! لیکن اس شعر میں تَو تاثیر غضب کی ہے۔

:music:
بہت خوب راحیل بھائی.

ظالممممم
واہ ! بہت خوب راحیل بھائی ! کیا اچھے اشعار ہیں !! بہت خوب! سلامت رہیں ۔ شاد رہین آباد رہیں ۔
بےحد شکریہ، احباب۔
میں گزشتہ کچھ عرصے سے دن بھر پڑھتا اور کڑھتا چلا آ رہا ہوں۔ شام تک دل و دماغ پھٹنے کے قریب ہو جاتے ہیں۔ اس کا نتیجہ بعض اوقات یہ غزلیں ہیں جو میں نظرِ ثانی کی زحمت کے بغیر ارسال کر دیا کرتا ہوں۔ قوی امید ہے کہ جلد یہ طرزِ زندگی موقوف ہو جائے گا۔ زندگی پرانی روش پر لوٹے گی تو فقیر کامل توجہ سے گھر کی وہ To do lists لکھا کرے گا جن کو کچھ دیر بعد خود پڑھ کر روح فنا ہو جاتی ہے۔ تب تک جو برا بھلا ہے گوارا فرمائیے۔ مٹی کو سونا بنانے کے خواب دیکھنے والے کوئی ٹٹ پونجیے قسم کے صاحب بعد میں ان غزلیات کے حقوق یا فرائض وغیرہ لینا چاہیں تو اللہ کو حاضر و ناظر جان کے بےشک لے جائیں!
 
جاسمن

لائبریرین

کچھ باتیں اداس کر گئیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو خوشیوں اور آسانیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ آمین!
 
آخری تدوین:

فیضان قیصر

Top