جمعۃ الاسود!

محمداحمد

لائبریرین
اور پہلے جا کے پہلے پائیے والے چکر میں تو لوگ صبح ہی لگ جاتے ہیں پھر خریداری میں نماز کی کسے خبر "ارے ہر جمعے کو تو پڑھتے ہیں اس جمعہ نہیں جائے تو کیا ہوا الله بڑا غفور رحیم ہے مگر اس offer اور موقع سے فائدہ نہ اٹھانا بھی تو کفران نعمت ہوگا . . ..

اگر آپ کا ایمان اتنا کمزور ہے تو پھر کسی اور کو کیا پڑی کہ وہ آپ کو ٹارگیٹ کرتا پھرے؟؟؟
 
اکمل زیدی

محفلین
ویسے کیا آپ کے خیال میں اُنہوں نے یہ تہوار مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے کے لئے منانا شروع کیا ہے یا یہ اُن کا اپنا کوئی تہوار ہے؟
یہاں پہلی بار اتنا چرچا سنا اور لوگوں کا انٹرسٹ دیکھا اور اتنی offers نظر آئیں پھر اس پر اعتراض پر اعتراض نظر آیا تو بات کہہ دی ..... ;)
 
محمداحمد

لائبریرین
چھلکے احمد بھائی چھلکے . . . :laugh:

کس نے کہا میں نے آپ پر فرض کی آپ احمد بھائی ہیں لوگ نہیں میں نے عموما بات کی تھی :)
کہیں آپ کا دوسرا نام لوگ تو نہیں :D

یہاں پہلی بار اتنا چرچا سنا اور لوگوں کا انٹرسٹ دیکھا اور اتنی offers نظر آئیں پھر اس پر اعتراض پر اعتراض نظر آیا تو بات کہہ دی ..... ;)

میرا خیال ہے کہ آپ نے یہ مراسلہ سنجیدگی کے ساتھ لکھا تھا۔

اب اگر آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے تو بات کو مذاق میں کیوں اُڑا رہے ہیں؟
 
اکمل زیدی

محفلین
۔
۔
میرا خیال ہے کہ آپ نے یہ مراسلہ سنجیدگی کے ساتھ لکھا تھا۔

اب اگر آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے تو بات کو مذاق میں کیوں اُڑا رہے ہیں؟
میں سمجھا تھا بات ہوچکی اب ہلکے پھلکے انداز میں ending کردوں مگر اگر آپ کی یہی خواہش ہے کے طول دیا جائے تو لیجیے دوسری بات اسپر کےمیرے پاس کہنے کو اب کچھ نہیں تو اس پر سن لیں میرے پاس آپ کے حوصلے سے زیادہ ہے کہنے کو

ویسے کیا آپ کے خیال میں اُنہوں نے یہ تہوار مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے کے لئے منانا شروع کیا ہے یا یہ اُن کا اپنا کوئی تہوار ہے؟
آپ خاص جمعے کی اس آیت اور ان کا اسی دن کو منتخب کرنا کیا کہتا ہے پھر..؟
آپ نے کیا خریدا؟

اور نہیں خریدا تو میرے لئے یہ سب باتیں آپ نے کیسے فرض کر لیں؟
میں نے اگر خریدا ہوتا تو آج میں بھی پروڈکٹ اور پرسنٹ پر بات کر رہا ہوتا دوسرے میں نے لوگ کی بات کی تھی عمومی آپ کو نہیں کہا تھا
اگر آپ کا ایمان اتنا کمزور ہے تو پھر کسی اور کو کیا پڑی کہ وہ آپ کو ٹارگیٹ کرتا پھرے؟؟؟
ایمان کی مضبوطی کا سرٹیفیکٹ کہاں سے ملتا ہے ..؟
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ خاص جمعے کی اس آیت اور ان کا اسی دن کو منتخب کرنا کیا کہتا ہے پھر..؟

مجھے کیا پتہ؟ یہ تو آپ کی اختراع ہے، آپ بتائیے۔

اگر آپ کے پاس اس سلسلے میں کوئی ثبوت ہے تو فراہم کیجے۔

نہیں تو یہ صرف وسوسے ہی سمجھے جائیں گے۔

میں نے اگر خریدا ہوتا تو آج میں بھی پروڈکٹ اور پرسنٹ پر بات کر رہا ہوتا دوسرے میں نے لوگ کی بات کی تھی عمومی آپ کو نہیں کہا تھا

آپ ایسے کتنے مسلمانوں کو جانتے ہیں جنہوں نے بلیک فرائیڈے شاپنگ کی وجہ سے جمعہ کی نماز چھوڑ دی؟

یا یہ بات آپ نے یونہی ہوا میں اُڑائی ہے؟

ایمان کی مضبوطی کا سرٹیفیکٹ کہاں سے ملتا ہے ..؟

انسان کا دل اُسے بتاتا ہے۔

جیسے مجھے اس کمرشل ایونٹ سے اپنے ایمان کو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا۔ آپ نہ جانے کیوں اتنا ڈرے ہوئے ہیں؟

یہ تہوار ہماری تہذیب کا حصہ ہی نہیں ہے۔ اگر کچھ کاروباری لوگ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ کاروبار بڑھانا چاہ رہے ہیں تو یہ آپ پر منحصر ہے کہ:

  • آپ اسے نظر انداز کر دیں۔
  • آپ اسے محض ایک کاروباری سرگرمی سمجھیں۔
  • آپ واویلہ مچانا شروع کر دیں۔
اگر آپ تیسرے آپشن پر جائیں گے تو لوگ پوچھیں گے تو صحیح نا کہ آپ کو اتنے وسوسے کیوں ستا رہے ہیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تو جمعے کی ہوا کسی اور ہی طرف چل نکلی بھائی۔

خیر میں نے "بلیک فرائیڈے" کی خریداری آج ہفتے کو کر ہی ڈالی۔ کوئی بیس کے قریب کتابیں ہیں، بس اب ایک ہی مشکل ہے کہ ان کے "بِل" کو "انڈر انوائس" کرنا ہے، وگرنہ بیوی بچوں کا ٹیکس تو کتابوں کی قیمت کو دگنا کر دے گا :)
 
سید عمران

محفلین
بھئی ہمیں تو اکمل زیدی بھائی اور @ محمد احمد بھائی دونوں کے نکتہ نظر میں قابل اعتراض بات کوئی نہیں لگی۔۔۔

اکمل بھائی کی دینی حمیت اس آیت کی رو سے بالکل صحیح ہے ۔۔۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ
اے ایمان والو! جب جمعہ کی نماز کے لیے منادی(یعنی اذان ہوجائے ) تو اللہ کے ذکر (یعنی نمازِ جمعہ کی تیاری میں مشغول ہوجاؤ) اور سب کاروبار چھوڑ دو۔
اور @ محمد احمد بھائی کا نکتہ نظر اس سے اگلی والی آیت کی رو سے صحیح ہے:
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ
جب نماز (جمعہ )کی ادائیگی سے فارغ ہوجاؤ تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔
یعنی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ اپنے اپنے کاروبار میں مشغول ہوجائیں۔۔۔
 
چلیے تو پھر اسی پر بات ختم کر دیتے ہیں۔

اکمل بھائی سے معذرت اگر کوئی بات تلخ محسوس ہوئی ہو۔
 
فہد اشرف

محفلین
اسلام میں جُمعے کے دن کی فضیلت باقی دنوں سے زیادہ ہے اور بہت سی احادیث میں بھی جُمعے کی دن کی عبادات اور فضیلت کا ذکر ہے قُرآن ِ پاک میں ایک سورہ جُمعہ کے نام سے مو جود ہے ۔ اس لیے بلیک فرا ئیڈے کا لفظ تھو ڑا عجیب سا لگتا ہے ۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ کسی خاص مقصد کے تحت مسلمانوں کے خلاف یہ کوئی عملی سازش ہے ۔۔ جس نے بھی بلیک فرا ئیڈے کی ابتدا کی اس کے اپنے اغراض و مقاصد ہوں گے لیکن ہم مسلمانوں کے لیے شاید بلیک فرا ئیڈے کہنا مناسب نہیں ہے ۔
باقی واللہ اعلم
جب اسلام میں ریسزم کاکوئی تصور ہی نہیں تو کالا جمعہ ہو یا سفید جمعہ سب مناسب ہے
 
جب اسلام میں ریسزم کاکوئی تصور ہی نہیں تو کالا جمعہ ہو یا سفید جمعہ سب مناسب ہے
اسلام میں واقعی ریسزم نہیں ہے ۔۔ کسی کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر کا ئی فو قیت نہیں لیکن سوائے اس کے جو پرہیزگار اور مُتقی ہے ۔۔ عبادات اور فضیلت کے حساب سے جس طرح رمضان باقی مہینوں سے افضل ہے ۔۔ اسی طر ح جمعہ بھی باقی دنوں سے افضل ہے ۔۔ اب شب ِ قدر کے ایک ہزار راتوں سے افضل ہونے کو آ پ ریسزم کہیں تو آپ کی سوچ کو سلام ہی ہے پھر ۔۔۔

میں نے عقیدے کی نہیں عقیدت کی بات کی تھی ۔۔ جُمعہ کے دن سے ہم مسلمانوں کو خاص عقیدت ہے ۔۔ جُمعہ کی نماز سے پہلے نہانے ، مسواک کرنے ، ناخن تراشنے ۔۔ ان سب باتوں کا حُکم ہے ۔۔

دوسرے اسے بلیک فرا ئیڈے کہیں یا نیلا ، پیلا ، سبز کچھ بھی ۔۔ ہمیں کو ئی اعترا ض نہیں ۔۔۔ میں نے صرف یہ عرض کیا تھا کہ جس دن سے ہمیں اتنی عقیدت ہے اُسے مسلمانون کے لیے یوم ِ سیاہ کے طور پہ منانا عجیب سی بات ہے اور اسے میں نے کو ئی فتویٰ بھی قرار نہیں دیا ۔۔
 
ہمارے زمانے میں جمعہ جمعرات کی شام سے شروع ہوجاتا تھا۔ بڑا احترام ہوتا تھا۔
جمعہ مبارک دن ہے اگر مل جائے تو فائدہ اٹھالو۔
مسئلہ ترجیحات کا ہے
جسے عبادت پسند ہو وہ جمعہ منالے
جسے خریداری وہ خرید فروخت کرلے۔
اچھی بات بتانے میں اچھائی ہے
ویسے عملی طور پر مسلمز ریسسٹ ہی ہیں
 
فہد اشرف

محفلین
اسلام میں واقعی ریسزم نہیں ہے ۔۔ کسی کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر کا ئی فو قیت نہیں لیکن سوائے اس کے جو پرہیزگار اور مُتقی ہے ۔۔ عبادات اور فضیلت کے حساب سے جس طرح رمضان باقی مہینوں سے افضل ہے ۔۔ اسی طر ح جمعہ بھی باقی دنوں سے افضل ہے ۔۔ اب شب ِ قدر کے ایک ہزار راتوں سے افضل ہونے کو آ پ ریسزم کہیں تو آپ کی سوچ کو سلام ہی ہے پھر ۔۔۔

میں نے عقیدے کی نہیں عقیدت کی بات کی تھی ۔۔ جُمعہ کے دن سے ہم مسلمانوں کو خاص عقیدت ہے ۔۔ جُمعہ کی نماز سے پہلے نہانے ، مسواک کرنے ، ناخن تراشنے ۔۔ ان سب باتوں کا حُکم ہے ۔۔

دوسرے اسے بلیک فرا ئیڈے کہیں یا نیلا ، پیلا ، سبز کچھ بھی ۔۔ ہمیں کو ئی اعترا ض نہیں ۔۔۔ میں نے صرف یہ عرض کیا تھا کہ جس دن سے ہمیں اتنی عقیدت ہے اُسے مسلمانون کے لیے یوم ِ سیاہ کے طور پہ منانا عجیب سی بات ہے اور اسے میں نے کو ئی فتویٰ بھی قرار نہیں دیا ۔۔
جب مسلمانوں کو دوسرے مذاہب کے تیوہاروں میں شریک ہونے کی اجازت ہی نہیں ہے تو مسلمان بلیک فرائڈے کیوں منائیں گے۔ رہی بات فرائڈےکو بلیک کہنے کہ تو ضروری نہیں کہ جو دن ہمارے لئے مقدس ہو دوسرے بھی اسکا احترام کریں، اور اگر وہ ایک فرائڈےکو کو بلیک کہتے ہیں تو ایک کو گڈ بھی کہتے ہمیں ایک میں اسلام دشمنی نظر آجاتی ہے تو دوسرے میں اسلام دوستی کیوں نہیں۔
 
زیک

مسافر
ناروے سمیت دیگر مغربی ممالک میں آج یعنی یوم تشکر سے اگلے روز ”جمعۃ الاسود“ یا بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے۔ اس روز تمام سوپرمارکیٹس ، شاپنگ مالز اور قریباً ہر دکان میں خاص سیل لگتی ہے جو دیگر سیلز سے قدرے مختلف ہوتی ہے۔ دکانو ں میں غیرمعمولی رش کی وجہ سے دیر سے آنے والے ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ کئی شہروں میں گاہکوں کے مابین لڑائی ، جھگڑےکی خبریں آتی رہتی ہیں البتہ پچھلے سالوں کی نسبت ان واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
امسال ہم فیملی کیساتھ مقامی شاپنگ سینٹر پر گئے۔ وہاں موجود کچھ سیلز کی تصاویر:
2EC4DA96-2DE4-4C82-AE82-FDEB4EFD2CFB.jpg~original

D68DA1CE-693D-4AA9-94FF-C1C93A3B5A00.jpg~original

8C1C15EB-7FF1-41E2-8FDA-122138CBE032.jpg~original

B2AF86FA-847F-4EBD-AE8D-FF519FEA2401.jpg~original

1B053838-7F54-4901-9387-2BB5A5AE726D.jpg~original

CDA4D4E3-28AC-4E28-B263-508AD244ED88.jpg~original
یہ کیسا بلیک فرائڈے تھا جہاں کوئی رش بھی نہ تھا
 
زیک

مسافر
استعمار کی سازش دیکھیں روز جمعہ کو اتنی پرکشش مراعات دے کر لوگوں کو شاپنگ پر اکسانا
جب کے سورہ جمعہ کہ رہی ہے ""اے ایمان والوں ❗ جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو"۔ (القُراآن : سورۃ جمعہ، آیت 9)."
اب ایمان والوں کا معیار یہ ہونا چاہئے اور ہوتا ہے کے جب کوئی عمل کلام الله کی نفی میں ہو یا ٹکرا رہا ہو تو اس میں سراسر نقصان ہوتا ہے کوئی فائدہ نہیں ہوتا . . .
آپ جمعے کی نماز میں پوری سورہ جمعہ پڑھا کریں شاید افاقہ ہو
 
زیک

مسافر
ماشاء الله بہت اچھے.....کس شدو مد سے آپ نے میری بات کو رد کیا ہے اب اس سیاہ جمعہ کے بانیان سے تو بعد میں بات ہوگی پہلے آپ سے ہو . . . ہے نا ؟ اسی طرح جیسے امریکا سے بات کرنے سے پہلے یہاں فواد صاحب سے نمٹا جائے . . .بہرحال ظفری صاحب محمداحمد صاحب میں نے ایک نکتے کی طرف توجہ دلائی تھی آیت کا پورا ترجمہ ہم سے زیادہ ان کو پتہ ہوگا اور میرے جیسے سرپھروں کی طرف سے نکتہ اعتراض کا اٹھانا بھی ان کے علم میں ہوگا بڑی پلاننگ سے کام ہوتا ہے ان کے یہاں خیر . . . بعد میں ہوسکتی ہے خریداری نماز جمعہ کے بعد بھی تو خود اپنے ایمانداری سے بتائیں جمعہ مبارک کے بعد روز جمعہ کی نورانیت کے بعد اسی کو شوپنگ کر کے اور اس کا حصہ بن کے ظلمات میں بدلنا کیسا لگے گا اور سب کو معلوم ہے رش ( varities ) اور پہلے جا کے پہلے پائیے والے چکر میں تو لوگ صبح ہی لگ جاتے ہیں پھر خریداری میں نماز کی کسے خبر "ارے ہر جمعے کو تو پڑھتے ہیں اس جمعہ نہیں جائے تو کیا ہوا الله بڑا غفور رحیم ہے مگر اس offer اور موقع سے فائدہ نہ اٹھانا بھی تو کفران نعمت ہوگا . . ..

متوقع جوابات :
اب اسلام میں اتنا جبر بھی نہیں ہے بس خواہ مخواہ issue بنانا ہے .
ہاں بھئی آپ بہت بڑے مومن ہو تو آپ نہ کرو نصیحتیں کرنے کو کس نے کہا ہے
ایسا کچھ نہیں ہے اتنا تو چلتا ہی ہے . . . وہ کھیل تماشا ہوتا تھا اسے منع کیا گیا ہے
وغیرہ وغیرہ . . ..

( یہ تو بہرحال یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کے یہودیوں کے کسی بھی کام میں مذہب اسلام کی کسی طرح کی بھلائی کا پہلو نہیں نکل سکتا )

اگر یہ تنگ نظری ہے تو پھر ہم سے بڑا تنگ نظر کوئی نہیں
ماشااللّہ یہودی پھر سے گھس آئے اسلامی ذہن میں

آپ اگر جمعہ نہیں پڑھنا چاہتے تو نہ پڑھیں اتنے بہانے کیوں ڈھونڈ رہے ہیں
 
Top