جشنِ تکمیل برائے علی پور کا ایلی

جیسبادی

محفلین
نوٹ از مہوش علی:
جیسبادی کا پیغام غلطی سے مجھ سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے اسکے لیے جیس سے بہت معذرت

جیس کے پیغام کا خلاصہ یہ تھا کہ محفل کی لائبریری وکی 30 دن سے خالی ہے اور کوئی کام نہیں ہو رہا۔

نیز انہوں نے یہ بھی لکھا تھا:
]اور پتہ چلا ہے کہ "فردوس بریں" کی مصنف "مہوش علی" ہیں۔
 

دوست

محفلین
حضرات و خواتین میں ان میں سے ہوں جنھوں نے علی پور کا ایلی بالکل بھی نہیں لکھا۔ اور اس کا کریڈٹ واقعی ماوراء کو جاتا ہے۔
ویل ڈن
 
مارواء جی آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو میری طرف سے بہت بہت مبارک​
_______________
پڑھنے کے بعد بے شک میری پوسٹ کو اڑا دینا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مییرے سسٹم پر اس وقت دس بجنے میں ایک منٹ باقی ہے
اور میں کامیابی سے
جشن میں شرکت کر رہا ہوں
علی پور کا ایلی
کی کامیابی پر تمام لوگ جو اس کام میں شامل رہے ہیں مبارک باد کے مستحق ہیں
کاش ہم بہت سے علمی کاموں کا جشن منا سکین
آمین
 

سارہ خان

محفلین
میرا خیاٌل ہے کہ اس تھریڈ پر سب میمبرز جنہوں نے ناول لکھا یا پڑھا ہے ۔۔ اس کے بارے میں لکھیں کہ انہیں ناول کیسا لگا اور کیا چیز اس میں سب سے زیادہ اچھی لگی ۔۔۔
 

گلِ لالہ

محفلین
اگرچہ ہم نے اس پراجیکٹ میں حصہ نہیں لیا لیکن ہم نے “علی پور کا ایلی“ کتنی ہی بار پڑھ رکھا ہے اور اندازہ کر سکتے ہیں کہ اتنے ضخیم ناول کو لکھنے میں آپ لوگوں نے کتنی محنت کی ہو گی۔ اور اس کے لئے ہم آپ سب کو بھرپور مبارک باد دیتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے تو ہم نے اس ناول کے پراجیکٹ میں
آٹے میں‌ نمک کے برابر بھی حصہ نہیں‌لیا

نہ ہی انگلی کٹا کر شہیدوں میں‌نام لکھوایا

پھر بھی میری جانب سے پوری لائبریری ٹیم کو بہت بہت مبارک باد :)
 

مہوش علی

لائبریرین
جیس،
آپکی تحریر پڑھ کر میں نے پھر سے فردوسِ بریں کو چیک کیا ہے اور مجھے چوتھے باب میں مصنف کا نام غلط مل گیا ہے (باقی ابواب میں صحیح تھا)

ایک چھوٹی سی گذارش اس موقع پر یہ ہے کہ باقی احباب جب ایسی چھوٹی موٹی غلطیاں وکی پر دیکھیں تو خود سے اسکو ایڈٹ کر دیں۔ شکریہ۔

باقی ماوراء اور قیصرانی اور شگفتہ اور تمام ٹیم کو اس پروجیکٹ کی کامیابی پر بہت بہت مبارکباد۔

اگلا مرحلہ میرے خیال میں اس کتاب کو وکی پر چڑھانے کا ہو گا۔ اور اسکے لیے فہرستِ ابواب دیکھنی پڑے گی۔
 
Top