جشنِ آزادی اور راہبر

اگست کا تاریخی مہینہ شروع ہوگیا۔ وہ کہ جس مہینہ میں ہمارا وطنِ عزیز معرضِ وجود میں آیا۔ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔
مجھے اپنے وطن پاکستان سے بے حد محبت ہے، بے حد پیار ہے۔ یقینا ہر دیس کے باسی اپنے ملک سے، اپنی دھرتی سے محبت کرتے ہیں، قلبی لگاؤ ہوتا ہے۔ اس قلبی لگاؤ کے اظہار کے کئی طریقے ہیں۔ ایک طریقہ عملی ہے۔ اپنے عمل سے، اپنے کردار سے محبت کا اظہار۔ اس اظہار میں پاکستانی قوم بہت پیچھے ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس ماہِ آزادی کے موقع پر خوشی منانا، اس طریقہ میں کچھ برسوں تک ہماری قوم میں والہانہ لگاؤ اور جوش و خروش پایا جاتا تھا تاہم اب یہ جوش و جذبہ بھی کم ہونے لگا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر اب پہلے جیسی رونق نظر نہیں آتی۔
مجھے اپنے حقیر ہونے کا اعتراف ہے۔ میں نے اپنے وطن کی خاطر ایسا کچھ نہیں کیا جس پر میں فخر کرسکوں لیکن مجھے میرا پاکستان عزیز ہے۔ یہ میرا گھر ہے۔ میری جان ہے۔ اس سے میرا قلبی لگاؤ ہے۔ پاکستان کو پہونچنے والے فائدے پر مجھے دلی خوشی ہوتی ہے اور جس امر سے پاکستان کو نقصان ہو، اس پر میں تڑپ کر رہ جاتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مجھے اپنے وطن کی خاطر عملی کردار ادا کرنے کی ہمت اور طاقت دے اور میرے تمام پاکستانی بھائیوں کو بھی۔
یہاں، ماہ اگست کے حوالہ سے میں وطن عزیز پاکستان کی شان میں لکھے گئے نغمے پیش کروں گا۔ شاعری بھی اور آواز بھی۔ منفرد بات یہ ہے کہ نغمے میری آواز میں ہے۔ اگرچہ میری آواز کچھ اتنی بھی خوبصورت اور سریلی نہیں، لیکن میرا اصل مقصد صرف پاکستان سے اظہار محبت ہے۔ آپ کو آواز پسند نہ آئے تو صرف شاعری پڑھنے پر اکتفا کیجئے۔
نوٹ: ہر ایک دن کے وقفے سے ایک نغمہ پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
(مجھے یہی زمرہ مناسب لگا اس کے لیے۔۔۔ منتظمین صاحبان تبدیلی کرسکتے ہیں(
 
اے وطن پاک وطن!

DivShare File - Ae_Watan.mp3

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن!
اے میرے پیارے وطن!
اے وطن پیارے وطن!

تجھ سے ہے میری تمناؤں کی دنیا پرنور
عزم میرا قوی، میرے ارادے ہیں غیور
میری ہستی میں انا ہے، میری مستی میں شعور
جاں فزا میرا تخیل ہے تو شیریں ہے سخن
اے میرے پیارے وطن!

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن!
اے میرے پیارے وطن!
اے وطن پیارے وطن!

تو دل افروز بہاروں کا تر و تازہ چمن
تو مہکتے ہوئے پھولوں کا سہانا گلشن
تو نواریز انا دل کا بہاری مسکن
رنگ و آہنگ سے معمور ترے کوہ و دمن
اے میرے پیارے وطن!

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن!
اے میرے پیارے وطن!
اے وطن پیارے وطن!

میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینا تیری حرمت کا ہے سنگین حصار
میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار
میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن
اے میرے پیارے وطن!

اے وطن، پیارے وطن، پاک وطن، پاک وطن!
اے میرے پیارے وطن!
اے وطن پیارے وطن!
 
آڈیو اپ۔لوڈ کی کوئی اچھی ویب سائٹ نہیں مل سکی۔۔۔ کیا کروں؟ میرے بلاگ پر تو DiveShare پر اپ۔لوڈ آڈیو فائل براہِ راست چلائی جاسکتی ہے لیکن فورم پر ایسا کوڈ نہیں۔۔۔۔۔! :(
 

امن ایمان

محفلین
راہبر زبردست!

مجھے اپنے وطن پاکستان سے بے حد محبت ہے، بے حد پیار ہے۔ یقینا ہر دیس کے باسی اپنے ملک سے، اپنی دھرتی سے محبت کرتے ہیں، قلبی لگاؤ ہوتا ہے۔ اس قلبی لگاؤ کے اظہار کے کئی طریقے ہیں۔ ایک طریقہ عملی ہے۔ اپنے عمل سے، اپنے کردار سے محبت کا اظہار۔ اس اظہار میں پاکستانی قوم بہت پیچھے ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس ماہِ آزادی کے موقع پر خوشی منانا۔


جیسے جذبات آپ کے ہیں۔۔۔بالکل ویسے ہی میں بھی اکثر سوچتی ہوں اور پاکستان سے مجھے بھی بے حدوحساب محبت ہے۔۔۔۔لیکن وہی بات کہ اظہار میں بہت پیچھے ہوں۔

یہ سلسلہ زبردست ہے۔۔۔میں آڈیو ابھی تک سن تو نہیں سکی۔۔۔آپ کے بلاگ سے ربط غائب ہے اب۔۔۔: (

اچھا عمار آپ نا یہ نغمہ۔۔۔ہم بولیں محبت کی ذباں (نجم شیراز) یہ ضرور یہاں رکھیے گا۔۔۔۔اٹس مائی آل ٹائم فیورٹ۔ : ) روازنہ کا ایک نغمہ ہونا چاہیے اچھا۔۔۔:)
 

پاکستانی

محفلین
بہت خوب عمار، اچھا سلسلہ شروع کیا ہے، ویسے اگست کا مہینہ میرے لئے بے شمار خوشیاں لیکر آتا ہے۔
14 اگست ۔۔۔ آزادی کا دن
15 اگست میرے بیٹے طٰہ منیر کی سالگرہ
31 اگست میری بیٹی سارہ منیر کی سالگرہ
یعنی خوشیاں ہی خوشیاں، نعمتیں ہی نعمتیں ۔۔۔۔۔۔ اللہ کا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست، بہت اچھا سلسلہ ہے عمار۔ لیکن آڈیو میں بھی اب تک نہیں سن سکی۔ بلاگ پر بھی نہیں ملا۔


میرے خیال میں سبھی کو اپنے وطن سے محبت ہوتی ہے۔ لیکن ہر کسی کا اظہارِ محبت کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ مجھے بھی اپنے ملک سے بہت محبت ہے۔ اور اکثر تو بہت جذباتی ہو جاتی ہوں۔ اگر میرے والدین دوسرے ملک میں نہ ہوتے تو میں کبھی اپنے ملک کو چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں نہ رہتی۔:(


اگست کا مہینہ واقعی خوشیوں کا مہینہ ہے۔
 
آپ سب کا بہت بہہہہہہہہہہہہہہہہہت شکریہ۔۔۔۔ سچ میں مجھے اتنے زیادہ اچھے ردِ عمل کا اندازہ نہ تھا۔ بہت زیادہ خوشی ہوئی۔۔۔۔
اور معذرت اس بات پر کہ نغمے کی آڈیو کا صحیح ربط فراہم نہ ہوسکا۔ اصل میں اپ۔لوڈنگ کا کچھ مسئلہ آرہا تھا۔ لیکن اب ٹھیک ہے۔ اب آپ لوگ پہلا نغمہ "اے وطن پاک وطن" درج ذیل ربط سے سن سکتے ہیں:
اے وطن پاک وطن (میری آواز میں(
 
نبیل بھیا کی خصوصی توجہ سے مسئلہ حل ہوا۔ اب پہلا نغمہ یعنی "اے وطن پاک وطن" میری آواز میں یہاں بھی سن سکتے ہیں:
[ame="http://www.divshare.com/download/1441037-f09"]اے وطن پاک وطن[/ame]
 
یہ وطن تمہارا ہے

حسبِ وعدہ دوسرے نغمہ کے ساتھ حاضر ہوں۔ یہ نغمہ جناب مہدی حسن صاحب نے گایا تھا۔ اب میری آواز میں سنیئے:
[ame="http://www.divshare.com/download/1451247-312"]یہ وطن تمہارا ہے[/ame]

یہ وط۔۔۔ن تمہارا ہے، ت۔م ہو پاسب۔۔۔۔اں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے، تم ہو نغمہ خ۔۔واں اس کے

اس چم۔ن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زم۔۔۔۔۔یں کا ہر ذرہ آف۔۔۔۔ت۔۔۔۔۔۔اب ت۔م سے ہے
یہ فض۔۔۔ا تمہ۔۔۔اری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکش۔۔۔۔۔اں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں

اس زم۔۔۔یں کی مٹی میں خ۔ون ہے شہی۔۔دوں کا
ارضِ پ۔۔۔۔اک مرک۔۔۔۔ز ہے قوم کی امی۔۔۔۔۔۔۔دوں کا
نظ۔۔۔۔م و ضب۔۔۔ط کو اپن۔۔۔۔۔ا میرِ کارواں ج۔۔۔۔۔۔انو
وق۔۔۔ت کے ان۔۔۔۔دھیروں م۔۔۔یں اپن۔۔۔۔ا آپ پہچانو

یہ زم۔۔۔۔۔یں مق۔۔۔۔دس ہے م۔اں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ و بار کی صورت
دیکھن۔۔۔۔ا گن۔۔۔۔۔وانا مت، دول۔۔۔۔تِ یق۔۔۔۔یں لوگو
یہ وط۔۔۔۔۔ن ام۔۔۔۔۔انت ہے اور ت۔۔۔۔۔م ام۔۔۔۔یں لوگو

م۔۔۔۔۔۔۔۔یرِ کارواں ہم تھے، روحِ کارواں ت۔۔۔۔۔۔۔۔م ہو
ہم ت۔۔۔۔۔۔و صرف عن۔واں تھے، اصل داستاں تم ہو
نف۔۔۔۔رتوں کے دروازے خ۔۔۔۔۔۔ود پہ بند ہی رکھن۔۔۔ا
اس وط۔۔۔۔۔۔ن کے پ۔۔۔رچم کو سربلن۔۔۔۔د ہی رکھن۔۔ا
 

ابوشامل

محفلین
لو بھائی! یہاں تو دوسرا بھی آ گیا جبکہ میں تو ابھی تک پہلے والے نغمے سے بھی محروم ہوں۔ راہبر بھائی! بتائیں کیا کروں؟ کچھ راہبری کریں! :)
 

ابوشامل

محفلین
بھائی مسئلہ یہ ہے کہ اوپر موجود پلیئر میں پلے کا بٹن کلک کرنے کے باوجود کوئی آواز نہیں سنائی دے رہی، بلآگ پر بھی یہی کہانی ہو رہی ہے۔ پلیئر میں 0:00/0:00 لکھا آ رہا ہے، اب بتائیے کیا کروں؟ :(
 
یہ تھوڑی دیر لیتا ہے لوڈ ہونے میں۔۔۔ لیکن پھر بھی۔۔۔ میرے پاس تو چل ہی رہا ہے۔۔۔ آپ ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھ لیں۔۔۔ ویسے نہ بھی چلے تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔ اتنا سریلا نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔ ;)
 
Top