جدید اردو لغت کی تلاش

السلام علیکم

معلوم کرنا چاہ رہا تھا کہ جدید اردو لغت کہاں سے دستیاب ہو سکتی ہے؟

ایسی ڈکشنری جس میں جدید اصطلاحات موجود ہوں۔ عربی= اردو یا اردو عربی یا پھر انگلش اردو یا اردو انگلش یا دونوں۔

کسی کو معلومات ہوں تو برائے مہربانی ضرور بتلاوے۔

ایسی لغت جس میں کمپیوٹر کی زبان بھی موجود ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیڈی کو اردو میں کیا کہیں گے؟
ورکنگ ٹیم کا کیا اردو ہو سکتی ہے؟
اس طرح کی اصطلاحات کا ترجمہ کہاں سے معلوم ہو سکتا ہے؟
جزاک اللہ خیرا
والسلام
 

دوست

محفلین
اردو ورڈ بینک
کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا تھا اردو ویب پر۔ اس پر
اردو سافٹویر اور کمپیوٹر اصطلاحات کو فوکس کیا گیا ہے اگرچہ اس کی استعدا ابھی ہزار الفاظ‌ سے بھی کم ہے تاہم اسے ابتدا کہا جاسکتا ہے۔ اس میں‌ محفل پر مشاورت کے بعد ترجمہ شامل کیا جاتا رہتا ہے آپ بھی حصہ ڈال سکتے ہیں۔
جو بھی اصطلاح درپیش ہو اس کو اردو محفل پر لوللائزیشن کے فورم میں اپنے سفارش کردہ اردو ترجمے کے ساتھ استفسار کی صورت میں پیش کردیں انشاءاللہ ایک دو دن میں اس کا ترجمہ دوستوں کے اتفاق رائے سے فائنل ہوجائے گا اس کے بعد آپ اسے ورڈبینک میں بھی شامل کردیں اور اپنے کام کے لیے بھی استعمال کرلیں جانا کہاں ہے اور ترجمہ کرنے کے لیے بھلا؟؟
وسلام
 

دوست

محفلین
ایک اور بات اصطلاحات کو سمجھنا بے حد ضروری ہے اس کے لیے انگریزی وکی پیڈیا اور گوگل سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اصطلاح کی تعریف معلوم ہوجائے تو اردو کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔ تاہم مشاورت کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
جن اصطلاحات کو آپ نے پوچھا ہے ان پر بات کیے لیتے ہیں۔
سیڈی میرے لیے نئی چیز ہے۔
ورکنگ ٹیم کا اردو عامل گروہ میرے ذہن میں‌ بن رہا ہے اگرچہ خود بھی اس سے مطمئن نہیں ہوں۔
ٹیم تو اردو میں بکثرت استعمال ہورہا ہے پہلے ہی۔ ورکنگ پر شاید کچھ اعتراض ہو۔
اور کوئی مشورہ؟؟
 
السلام علیکم دوست
مہربانی کہ کچھ تو سکون ملا

سیڈی
CD

میرا مطلب تھا

آپ نے درست کہا کہ اصطلاح سمجھ کر ترجمہ کرنا چاہئے۔

انشاء اللہ جو بھی میرے ذہن میں اصطلاح آئی ضرور اپنی خلفشاری دور کرنے کے لئے حاضرِ محفل ہوجاؤں گا

رہنمائی کا شکریہ
 

دوست

محفلین
سی ڈی کا اردو کیا کریں اب ایسے ہی چلتا ہے۔
توا کہتے ہیں ہمارے ماموں کے گاؤں میں لوگ اسے۔ کیا یہ ہی چلائیں؟ :D
اصطلاح جو زبان زد عام ہوچکی ہو اس کو بدلنا بہت مشکل ہے۔ البتہ قابل ترجمہ اصطلاح کا ضرور ترجمہ کیا جائے۔
یہ بہت پہلے فیصلہ کیا جاچکا ہے اردو ویب پر کہ “زبردستی کے ترجمے“ نہیں کیے جائیں گے۔
اس کا فائدے کی بجائے نقصان ہوگا۔ اردو وکی پیڈیا پر آپ دیکھ سکتے ہیں عجیب و غریب قسم کے اردو الفاظ جو انگریزی مترادفات کی جگہ استعمال کیے جارہے ہیں کئی بار سمجھ سے باہر ہوتے ہیں اگرچہ عوام عادی ہوجائیں گے لیکن ترجمہ کرنا بہت احتیاط کا متقاضی ہے اسی لیے ہم مشاورت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
وسلام
 

دوست

محفلین
جی ہم لوگوں سے کچھ بعید نہیں۔ کرنے پر آئیں تو نہ جانے کیا کیا کردیں نہ ہوتو موج ہوجائے۔ :roll:
 
Top