تیزی سے جواب Quick reply

پیارا

محفلین
سلام آپ سے ایک التجا ہے کہ آپ یہ سہلولت بھی رکھیں جواب کے لیے۔۔۔۔۔کیونکہ ایسے بہت ٹائم لگتا ہے۔امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوںگے
 

دوست

محفلین
اس کا ایک موڈ تو موجود ہے محمد علی مکی نے اپنے تیار کردہ پیکج میں اسے شامل بھی کیا تھا اب اگر محفل پر بھی اسے شامل کردیا جائے تو واقعی مزہ آجائے۔
 

ساجداقبال

محفلین
وہ اس طرح کہ اگر کسی نے ایسی پوسٹ کھول لی جسمیں اس کی دلچسپی نہ ہو تو صرف اپنے پوسٹ کی تعداد بڑھانے کیلیے وہ کوئک رپلائی کے زریعے “بہت اچھے“ یا اس جیسے کوئی دوسرے سپیم کمنٹس دیکر سبمٹ مارے گا۔ کیونکہ جواب کا خانہ سامنے ہی ہے۔ موجودہ جواب کا صفحہ اضافی کلک کے بعد آتا ہے جو “سپیمرز“ کیلیے صبر طلب ہے۔
نصیر کی بات بھی ٹھیک ہے۔ جسے کام کرنا ہو وہ ہر حال میں کرنے کی سوچتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، آپ جس چیز کا ذکر کر رہے ہیں، وہ سپیم نہیں ہے۔ صرف سمائیلی پوسٹ‌ کرنا یا نائس شئیرنگ یا بہت اچھے لکھ کر پوسٹ کرنا اگرچہ پیغامات بڑھانے کا حربہ ضرور ہے لیکن یہ سپیم ہرگز نہیں ہے۔ یہ ضرور ہے کہ کوئل رپلائی سے اس طرح کے میسجز زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

باسم، آپ ہر پیغام کے دائیں جانب ٹاپ پوسٹرز کیوں دیکھنا چاہتے ہیں؟ میرے خیال میں تو اس طرح کی انفارمیشن کے لیے پورٹل پیج ہی ٹھیک ہے۔

اور جہاں تک کوئک رپلائی کا تعلق ہے تو فی الحال فورم پر فیچرز شامل کرنے کا کام بند ہے۔ میں اس وقت ایک میجر اپگریڈ کی تیاری کر رہا ہوں۔ اس کے بعد آپ کو کوئک رپلائی کی فیچر بھی مل جائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی قادری صاحب، بس آپ دعا کرتے رہیں ہمارے حق میں۔ اگر ہم یہ کام مکمل کر پاتے ہیں تو انشاءاللہ یہ بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل نے کہا:
جی قادری صاحب، بس آپ دعا کرتے رہیں ہمارے حق میں۔ اگر ہم یہ کام مکمل کر پاتے ہیں تو انشاءاللہ یہ بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
انشاء اللہ
میں نے کبھی ایک شعر کہا تھا:

لے دے کے اپنے پاس بچی تھی بس اک دعا
وہ بھی در ق۔۔۔۔بول سے ب۔۔۔۔چ کر گ۔۔۔۔۔۔۔زر گئی

لیکن انشاء اللہ یہاں ایسا نہیں ہوگا

دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں، طاقت پرواز مگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ر رکھتی ہے
 

فرضی

محفلین
محفل میں کوئک رپلائ کی شمولیت ایک اچھا اقدام ہوگا۔۔ کم از کم ہم جیسے کاہل ایک کلک کم کیا کریں گے :lol:
 
نبیل باقی عرضیاں بھی یاد رکھنا خاص‌طور پر چند پوسٹس بطور نوٹس اور اردو تنصیب کا واضح اور ہر جگہ نظر آنا۔
 

عبدالقدوس

محفلین
باسم نے کہا:
میں دس تازہ ترین پیغامات کی بات کررہا تھا جو پورٹل صفحہ میں سب سے اوپر ہیں
اس لیے کہہ رہا تھا کہ خطوط پڑھنے کے دوران نئے خطوط کیلیے پورٹل صفحہ پر نہ جانا پڑے
خیر کوئی ایسی ضروری چیز نہیں ہے ایک کلک ہی کی تو بات ہے

السلام علیکم
بھائی ویسےکچھ کہا نہیں‌جاسکتا لیکن میں نے آج تک پی ایچ پی بی بی میں یہ پیکج نہیں‌انسٹال ہوا دیکھا ہاں البتہ یہ ایس ایم ایف میں‌ضرور ہے اور وی بی میں‌بھی باقی آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں
 
Top