تنہا

شمشاد

لائبریرین
پوچھتے ہو کیا میرا شغلِ شامِ تنہائی؟
ملتی ہی نہیں فرصت اشکِ غم بہانے سے
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
وہ ہواؤں سے کیا کرتاہے باتیں اکثر
کچے ّ آنگن کا جو تنہا سا شجر ہوتا ہے
(فاخرہ بتول)
 

شمشاد

لائبریرین
تنگ دام۔۔ان۔ئ امی۔۔۔د ب۔۔را ہ۔۔و تی۔۔۔را
رات سی رات ہے، تنہائی سی تنہائی ہے
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
اک زمانہ تھا تصور کی بلاخیزی میں ساتھ
آنکھ کیا کھولی، بھری دنیا میں تنہا ہوگئے
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
ت۔ن۔گ دام۔ان۔ئ امی۔۔د ب۔۔را ہ۔۔و تی۔۔را
رات سی رات ہے، تنہائی سی تنہائی ہے
(سرور)
 

عمر سیف

محفلین
دل میں سو غم ہیں تیری یاد ہے تنہا تنہا
اِک اُجلی سی پری پھرتی ہے بیماروں میں
ہم کو بے کار لیئے پھرتے ہو بازاروں میں
ہم نہ یوسف ہیں نہ یوسف کے خریداروں میں
 

عیشل

محفلین
چند لمحوں کی رفاقت کے صلے میں کچھ لوگ
عمر بھر کے لیئے تنہائی عطا کرتے ہیں
دور جائے گا تو پھر اور بھی یاد آئے گا
فاصلے قرب کی بنیاد ہوا کرتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
گ۔زر ج۔ات۔ا ہے ہ۔ر لمح۔ہ تمہیں ہی ی۔اد ک۔۔۔۔۔رتے
کبھی تم میری سانسوں کی یہ تنہائی تو دیکھو
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دِن اور
تنہا گئے کیوں؟ اب رہو تنہا کوئی دن اور
(چچا)
 
Top