تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا (از سیّد ادیب رائے پوری)


تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا
تمہارے ذکر نے ٹالی ہیں مشکلیں کیا کیا

تمہاری دید کہاں، دیدہِ خیال کہاں
بنائی، پھر بھی خیالوں نے صورتیں کیا کیا

نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی
دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا

اب اس مقام پہ ہم آگئے کہ ذکرِ رسول
جو ایک پل نہ ہو، ہوتی ہیں الجھنیں کیا کیا

بس ایک رات کا مہماں انھیں بنانے کو
زمیں سے عرش نے کی ہوں گی منتیں کیا کیا

تمہارے نام کا ٹھپہ لگا ہُوا پا کر
لگا رہے ہیں مری لوگ قیمتیں کیا کیا

گئے نہیں ہو مدینے ادیؔب تم لیکن
سُنا رہے ہو وہاں کی حکایتیں کیا کیا
 

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
کیا ہی خوب ہے ذکر پاک رسول علیہ السلام
بہت شکریہ شراکت پر
ڈھیروں دعائیں
 
تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا
تمہارے ذکر نے ٹالی ہیں مشکلیں کیا کیا

تمہاری دید کہاں، دیدہِ خیال کہاں
بنائی، پھر بھی خیالوں نے صورتیں کیا کیا

نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی
دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا

اب اس مقام پہ ہم آگئے کہ ذکرِ رسول
جو ایک پل نہ ہو، ہوتی ہیں الجھنیں کیا کیا

بس ایک رات کا مہماں انھیں بنانے کو
زمیں سے عرش نے کی ہوں گی منتیں کیا کیا

تمہارے نام کا ٹھپہ لگا ہُوا پا کر
لگا رہے ہیں مری لوگ قیمتیں کیا کیا

گئے نہیں ہو مدینے ادیؔب تم لیکن
سُنا رہے ہو وہاں کی حکایتیں کیا کیا
سبحان اللہ
سلامت رہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی
دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا

اب اس مقام پہ ہم آگئے کہ ذکرِ رسول
جو ایک پل نہ ہو، ہوتی ہیں الجھنیں کیا کیا​
 
تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا
تمہارے ذکر نے ٹالی ہیں مشکلیں کیا کیا

تمہاری دید کہاں، دیدہِ خیال کہاں
بنائی، پھر بھی خیالوں نے صورتیں کیا کیا

نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی
دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا

اب اس مقام پہ ہم آگئے کہ ذکرِ رسول
جو ایک پل نہ ہو، ہوتی ہیں الجھنیں کیا کیا

بس ایک رات کا مہماں انھیں بنانے کو
زمیں سے عرش نے کی ہوں گی منتیں کیا کیا

تمہارے نام کا ٹھپہ لگا ہُوا پا کر
لگا رہے ہیں مری لوگ قیمتیں کیا کیا

گئے نہیں ہو مدینے ادیؔب تم لیکن
سُنا رہے ہو وہاں کی حکایتیں کیا کیا


وااااااااااااہ وااااااااہ سبحان اللہ ماشاء اللہ بہت خوب
 
Top