تعارف تعارف

و علیکم السلام بھائی!
خوش آمدید!
دو سوال ہیں میرے۔۔۔۔۔
¢ "ٹامک ٹویاں" ایک اصطلاح تھی اور "ٹانواں ٹانواں" دوسری ۔۔۔۔۔ (جب تک مجھے تھوڑا سا علم رہا)
براہِ کرم ٹانواں ٹویاں پر روشنی ڈالئیے۔۔۔

اگر آپ ایف ایس سی سے آگے پڑھ لیتے تو یہاں کیوں نہ ہوتے؟
 
مریم تعلیمی نظام سے اکتا گیا تها اگر مزید پڑهتا تو جان سے جاتا
زبردست !
نظام کی حالت واقعی ناگفتہ بہ ہے۔۔۔
تو کیا ہم پتلی گلی سے نِکل لیں؟

کسی شے کو سنوارنے کے لیے سب سے پہلے اس کا حصہ بننا پڑتا ہے بھیا جی!
ہم کبھی بھی اپنی نا اہلی نظام کے سَر نہیں منڈھ سکتے۔۔۔۔ نظام خراب ہے تو میں اور آپ خراب تَر۔۔۔۔
کیا ایسا نہیں ہے؟
کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی :in-love:

تعلیم کے التوا پر نظرِ ثانی فرمائیں۔۔۔۔ آؤ مِل کے ملک کی باگ ڈور سنبھالیں۔۔۔۔ بد دِل نہیں ہونا۔۔۔۔
مزاح کے مرتبان میں ہاتھ ڈالنے والے عموماََ تلخ ہوتے ہیں ، یہاں بھی ایسا ہی معلوم ہوتا ہے۔۔۔
سدا خوش و خرم رہئیے :)
 

مدثر عباس

محفلین
آپ کے نصائح بہت مفید ہیں شاہ صاحب
ہمارا تعلیمی نظام زیادہ تر حفظ پر قائم ہے اور فقط حفظ موٹے موٹے الفاظ کی تسبیح کے سوا کچه نہیں علم تو وہ ہے جو انسان کو تجزیہ و تحلیل سکهائے
بہرکیف تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ ہے
 
آپ کے نصائح بہت مفید ہیں شاہ صاحب
ہمارا تعلیمی نظام زیادہ تر حفظ پر قائم ہے اور فقط حفظ موٹے موٹے الفاظ کی تسبیح کے سوا کچه نہیں علم تو وہ ہے جو انسان کو تجزیہ و تحلیل سکهائے
بہرکیف تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ ہے
بھیا! کچھ مُجھ ایسے کھوٹے سِکّے اس نظام میں بِنا حفظ کے بھی چل رہے ہیں۔۔۔۔
ہمت نہیں ہارنی اچھے بھیا! "نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں :)"

دلی خوشی ہوئی جان کر کہ آپ سلسلہ تعلیم جوڑنے والے ہیں۔۔۔۔ کِیپ دا سپِرِٹ اَپ! سٹے بلیسڈ!!!:)
 
Top