تعارف تشنہ کا تعارف

ابو یاسر

محفلین
محترم قارئین
محفل کے ایک ممبر بشیر احمد کے ذریعے اس فورم کا ایڈریس ملا
میں چونکہ پی ایچ پی مائی ایس قیو ایل کے میدان میں ہوں اس لیے ایس قیو ایل کا ہی کچھ تلاش کر رہا تھا اور اسی دوران برادر بشیر احمد سے دوران گفتگواس سائٹ کا پتہ چلا
ابتداء میں نظر جس پر مرکوز ہوئی وہ لینکس کے بارے میں "مکی" صاحب کا تھریڈ اور بلاگ
(ڈاونلوڈ کیا مگر ناکامی ہوئی اور سی ڈی خراب ہوئی)
خیر
یہاں آئی ٹی پر بہت ہی اچھا اور زیادہ کچھ دیکھنے مل رہا ہے
امید ہے یہاں بہت اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
ان شاء اللہ
دعاوں کا طالب
تشنہ
 
اُردو محفل میں خوش آمدید تشنہ صاحب!۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں یقین ہے کہ آپ یہاں پر کسی قسم کی تشنگی محسوس نہیں کرینگے۔ انشاءاللہ!
 
ابو یاسر

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید تشنہ صاحب!
جی شکریہ

اُردو محفل میں خوش آمدید تشنہ صاحب!۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں یقین ہے کہ آپ یہاں پر کسی قسم کی تشنگی محسوس نہیں کرینگے۔ انشاءاللہ!
آپ کا بھی شکریہ جناب !
میں تو آپ کو ایک سال پہلے سے جانتا ہوں
آپ کا فلیش میں اردو لکھنے والا ٹیوٹوریل بھی پڑھا تھا
بڑی خوشی ہوئی آپ سے دوبارہ مل کر
 
شمشاد

لائبریرین
اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔

سعودی عرب میں کہاں پر ہیں؟ کب سے ہیں؟ اور بھی کچھ۔
 
ابو یاسر

محفلین
اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں۔
سعودی عرب میں کہاں پر ہیں؟ کب سے ہیں؟ اور بھی کچھ۔
بھائی سعوددی عرب میں ریاض میں ہوں
کل ملا کر لگ بھگ دوسال کا عرصہ ہو گیا ہے
اور بھی کچھ؟؟
میں تو یہ سوچتا ہوں کہ سوال کچھ ایسا ہو
آپ سعودیہ میں کیوں ہیں؟
اور کوئی دوسری جگہ نہیں ملی تھی؟؟
اور کتنا رہوگے ؟؟؟
;)
بھائی ، بس اب یہاں سے جیسے تیسے نکلنا ہے اور کوشش یہ رہے گی کہ اپنارزق اپنے ملک میں ہی تلاش کروں
وقت کی تنگی کے سبب ابھی زیادہ کچھ لکھنے سے قاصر ہوں
 
خواجہ طلحہ

محفلین
ویلکم موسٹ ویلکم ۔
خوش آمد ید،
اھلاً و سھلاً مرحبا،
میں سوچا تین چار بار خیر مقد م کردیتا ہوں،کہیں تشنہ بھائی،تشنہء ویلکم نہ رہ جائیں۔:grin:
ویسے یہ مائی ایس کیو ایل کا محل وقوع کیا ہے؟:confused:
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی سعوددی عرب میں ریاض میں ہوں
کل ملا کر لگ بھگ دوسال کا عرصہ ہو گیا ہے
اور بھی کچھ؟؟
میں تو یہ سوچتا ہوں کہ سوال کچھ ایسا ہو
آپ سعودیہ میں کیوں ہیں؟
اور کوئی دوسری جگہ نہیں ملی تھی؟؟
اور کتنا رہوگے ؟؟؟
;)
بھائی ، بس اب یہاں سے جیسے تیسے نکلنا ہے اور کوشش یہ رہے گی کہ اپنارزق اپنے ملک میں ہی تلاش کروں
وقت کی تنگی کے سبب ابھی زیادہ کچھ لکھنے سے قاصر ہوں

پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟

سعودی عرب کیوں پسند نہیں آیا؟
 
عندلیب

محفلین
خوش آمدید بھائی ۔
آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی :)
ان شاء اللہ یہاں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔
 
ابو یاسر

محفلین
بھائی میرا قلمی نام میں نے تشنہ رکھا ہے
ویسے پورا نام محمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اررررے بھائی میں ابھی بتانا ٹھیک نہیں سمجھتا
پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟
سعودی عرب کیوں پسند نہیں آیا؟
دونوں کا جواب یہ ہے کہ
مجھے یہ دنیا ہی پسند نہیں، میں تھوڑا سینٹی قسم کا ہوں ویسے بھی
[ARABIC]الدنیا سجن المومن[/ARABIC]
ہاں، اگر شمشاد بھائی ریاض کے آس پاس ہیں تو یہ ساری باتیں میں روبرو کرنا ٹھیک سمجھونگا
عندلیب سسٹر آپ کا بھی شکریہ
سیکھنے کی ہی جستجو تھی جو مجھے یہاں تک کھینچ لائی واقعی یہاں آئی ٹی پر جتنا مواد ہے اتنا شاید ہی کسی فورم پر دیکھا ہو
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہاں کی پروگرامنگ ٹیم ہمیں کتنا مستفیذ ہونے کا موقع دیتی ہے
 
طالوت

محفلین
خوش آمدید تشنہ ۔
آئی ٹی کے حوالے سے اور محفلوں پر بھی لوگ ہوں گے مگر یہاں بھی استادوں کے استاد بیٹھے ہیں ۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی میرا قلمی نام میں نے تشنہ رکھا ہے
ویسے پورا نام محمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اررررے بھائی میں ابھی بتانا ٹھیک نہیں سمجھتا

دونوں کا جواب یہ ہے کہ
مجھے یہ دنیا ہی پسند نہیں، میں تھوڑا سینٹی قسم کا ہوں ویسے بھی
[ARABIC]الدنیا سجن المومن[/ARABIC]
ہاں، اگر شمشاد بھائی ریاض کے آس پاس ہیں تو یہ ساری باتیں میں روبرو کرنا ٹھیک سمجھونگا
عندلیب سسٹر آپ کا بھی شکریہ
سیکھنے کی ہی جستجو تھی جو مجھے یہاں تک کھینچ لائی واقعی یہاں آئی ٹی پر جتنا مواد ہے اتنا شاید ہی کسی فورم پر دیکھا ہو
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہاں کی پروگرامنگ ٹیم ہمیں کتنا مستفیذ ہونے کا موقع دیتی ہے

دوسرے سوال کا تو آپ نے جواب ہی نہیں دیا۔

اور بھائی میں اپنی ذات کے لیے تو پوچھ نہیں رہا، اراکین محفل کے لیے پوچھ رہا تھا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔

کسی مصلحت کے تحت آپ نہیں بتانا چاہتے تو نہ سہی۔
 
برادم تشنہ آپ کے نام کا خانہ تو ابھی تک تشنہ ہے۔ خیر یوں تو یوں ہی سہی۔ محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گذرے گا۔ اور ہمیں بھی آپ کی علم کی ضیاء پاشیوں سے کچھ نہ کچھ فائدہ ضرور پہونچے گا۔
 
Top