تبصرہ ، تجویز ، استفسار : کلیات اسماعیل میرٹھی

نایاب

لائبریرین




کلیاتِ اسمٰعیل میرٹھی


تبصرہ ، تجویز ، استفسار




السلام علیکم
محترم منتظمین اردو لائیبریری
حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب کی " کلیات اسماعیل "
کیا یہ فہرست ایسے درست ہے ۔ ؟
آپ کی رہنمائی کا خواستگار ہوں
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

الف عین

لائبریرین
نایاب۔ یہاں محض رہنمائی کے لئے فہرست کی ضرورت ہے۔ فائنل تو جس صورت میں اپ لوڈ کی جائے گی، اگر وہ ورڈ ڈاکیومینٹ ہوگا تو ورڈ خود ہی خود کارفہرست بنا لے گا۔ یہ ٹیبل کا کوڈ محض محفل میں کار آمد ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب۔ یہاں محض رہنمائی کے لئے فہرست کی ضرورت ہے۔ فائنل تو جس صورت میں اپ لوڈ کی جائے گی، اگر وہ ورڈ ڈاکیومینٹ ہوگا تو ورڈ خود ہی خود کارفہرست بنا لے گا۔ یہ ٹیبل کا کوڈ محض محفل میں کار آمد ہے۔

السلام علیکم
محترم الف عین جی
بہت شکریہ توجہ سے نوازنے کا ۔
تو پھر فہرست کو ویسے ہی لکھ دیتا ہوں ۔
اللہ تعالی بہت سی رحمتوں سے نوازے آپ کو آمین
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب الف عین جی
سدا خوش رہیں آمین
یہ دونوں سطروں کے درمیان فاصلہ کیسے دیا جاسکتا ہے ۔؟
یقین ہے رہنمائی کر یں گے ۔
اللہ تعالی بہت سی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

نایاب بھائی ، enter key دبا دیا کیجیے ۔ آپ نے یہ بات پوچھی ہے ناں :nailbiting:


وعلیکم السلام
سدا شادوآباد رہیں آمین۔
یہ جو کلام اسماعیل ہے ہے ۔ یہ ایک سطر میں دو مصرعے ہیں ۔ اور دونوں کے درمیان جگہ خالی ہوتی ہے ۔
جب میں وقفہ (space ) دے کر لکھتا ہوں تو پوسٹ ہونے کے بعد وہ وقفہ نہیں رہتا ۔
جیسے کہ
خدایا نہیں کوئی تیرے سوا ۔۔۔۔۔۔ اگر تو نہ ہوتا تو ہوتا ہی کیا
خدایا نہیں کوئی تیرے سوا اگر تو نہ ہوتا تو ہوتا ہی کیا
یہ وقفہ کیسے دیا جا سکتا ہے ۔؟
اللہ تعالی بہت سی برکتوں رحمتوں سے نوازے آمین
نایاب
 

فرخ منظور

لائبریرین

السلامُ علیکم نایاب بھائی۔ جیتے رہیے ۔ آپ کی رفتار بہت خوب ہے۔
نایاب بھائی آپ اشعار میں وقفہ نہ دیں بلکہ ہر شعر علیحدہ علیحدہ لکھیں۔ اس طریقے سے

جو چیز خدا نے ہے بنائی
اس میں ظاہر ہے خوشنمائی

کیا خوب ہے رنگ ڈھنگ سب کا
چھوٹی بڑی جس قدر ہیں اشیا

روشن چیزیں بنائیں اس نے
اچھی شکلیں دکھائیں اس نے

ہر چیز کی ادا ہے نرالی
حکمت سے نہیں ہے کوئی خالی

ہر چیز ہے ٹھیک ٹھیک لاریب
ہیں اس کے تمام کام بے عیب

ننھی کلیاں چٹک رہی ہیں
چھوٹی چڑیاں پھدک رہی ہیں

اس کی قدرت سے پھول مہکے
پھولوں پہ پرند آ کے چہکے

چڑیوں کے عجیب پر لگائے
اور پھول ہیں عطر میں بسائے

چڑیوں کی ہے بھانت بھانت آواز
پھولوں کا جدا جدا ہے انداز

محلوں میں امیر ہیں بہ آرام
ہے در پہ کھڑا غریب ناکام

ہے کوئی غنی تو کوئی محتاج
بے گھر ہے کوئی کسی کے گھر راج
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب سخنور بھائی
آمین
جزاک اللہ
مجھے تو اس وقفہ نے پریشان کر رکھا تھا ۔
بہت شکریہ
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
ایسے ہی رہنمائی کرتے رہیئے گا ۔
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

کلیات اسمٰعیل میرٹھی پر تبصرہ ، تجویز ، استفسار کے لیے یہ تھریڈ الگ کر دیا ہے ۔

السلام علیکم
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا
سدا خوش و آباد رہیں آمین
بہت شکریہ
ان کلیات اسماعیل میں بہت سے الفاظ ایسے بھی ملتے ہیں جن کی املا مجھے الجھا دیتی ہے جیسے کہ
یونہیں ۔۔ جونہیں ۔۔۔ جبکہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ " یونہی اور جونہی " درست ہے ،
بہرحال جیسی املا لکھی ہے ویسے ہی لکھ رہا ہوں ۔
نایاب
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نایاب بھائی ، یہ پرانی املاء ہے پہلے اسی طرح لکھا جاتا تھا ، درست ہے جو املاء اسکین میں موجود ہے اسی طرح ہی رہنے دیجیے ۔

 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب منتظم " کلیات اسماعیل میرٹھی " پراجیکٹ
ٹائپنگ کے لیئے صفحات کی تقسیم کا کس دھاگے سے علم ہو سکتا ہے کہ
کون کس صفحہ سے کس صفحہ تک ٹائپ کر رہا ہے ۔ ؟
نایاب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
"کلیات اسمٰعیل پراجیکٹ (ٹائپنگ)" کی تازہ صورتحال کچھ یوں ہے۔ ماشاءاللہ تمام ٹیم ممبرز نے مقررہ وقت سے پہلے ہی اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ چند صفحات باقی ہیں جو انشاءاللہ جلد ٹائپ ہو جائیں گے۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
وہی لنک تو میں نے دیا ہے فرخ!!

اعجاز صاحب آپ کے دیے گئے ربط میں جو دھاگہ ہے اس میں ایک جدول دیا گیا ہے آگے مکمل لکھا ہے ، ہر مکمل پر ان صفحات کا ربط بھی موجود ہے شاید آپ نے ان "مکمل" پر ماؤس سے کلک نہیں کیا۔
 
Top