جاسم محمد
محفلین
آپ شاید ایڈمنسٹریٹر اور سیاست دان کو آپس میں غلط ملط کر رہے ہیں۔ہم ہنسیں یا روئیں، یہ پڑھ کر! اگر یہ جینوئن سیاست دان ہیں، تو پھر، بقیہ نے کیا بگاڑا ہے!
یہ سچ ہے کہ عمران خان اچھے ایڈمنسٹریٹر نہیں۔ ان کے اکثر شروع کردہ منصوبے ناکام یا سست روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کے پی کے میں بی آرٹی کا حال سب کے سامنے ہے۔ ملک کی بیروکریسی ان سے سنبھالی نہیں جا رہی ۔ معیشت کنٹرول سے باہر ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
البتہ جس انداز سے انہوں نے ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں کو پےدرپے شکست سے دوچار کیا ہے۔ پلوامہ سانحہ پر بھارت کو ناکوں چنے چبوائے۔ ٹرمپ کو صرف ایک ملاقات میں اپنا مداح بنا لیا۔ یہ کام ایک منجھا ہوا سیاست دان ہی کر سکتا ہے۔ نواز شریف، شہباز شریف جیسے ایڈمنسٹریٹر نہیں