بے پر کی

محمداحمد

لائبریرین
الحمداللہ سے زندہ پیر کا مزار پاکستان کے ہر بڑے چھوٹے شہر میں موجود ہے اور مرکز تجلیات تک ہر خاص و عام کی بنا کسی تخصیص رسائی ممکن ہے۔

ایسے موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے دامن گیرِ احتیاط ہونا ہی بہتر ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی 'مس گائیڈڈ تجلی' سرکار کے حضور حاضر ہو کر ظرافت کے رہے سہے ارمانوں کو خاکستر کر دے۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اس سے پہلے بزرگوں کی کن کن باتوں پر گرفت فرما چکے ہیں وہی بتا دیں۔۔۔۔ :p

ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است

:)
اسی لئے سعود بھائی کہتے ہیں کہ اُنہیں بزرگوں کی 'ایک بات' درست لگی۔ :) یعنی 'کان یہاں سے پکڑو یا وہاں سے' بات ایک نہیں ہے۔ :) :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است

:)
اسی لئے سعود بھائی کہتے ہیں کہ اُنہیں بزرگوں کی 'ایک بات' درست لگی۔ :) یعنی 'کان یہاں سے پکڑو یا وہاں سے' بات ایک نہیں ہے۔ :) :) :)
ابھی ابن سعید بھائی آکر کہیں گے کہ
"گرفتن" پہلے لائیے
انعام بعد میں پائیے
اور ہم یہ کہتے ہیں کہ

ہم کو آسان اردو میں سمجھائیے
وگرنہ ہم کو آمادہ لڑائی پائیے
:p
 
ع - خطائے بزرگاں گرفتن خطا است

:)
اسی لئے سعود بھائی کہتے ہیں کہ اُنہیں بزرگوں کی 'ایک بات' درست لگی۔ :) یعنی 'کان یہاں سے پکڑو یا وہاں سے' بات ایک نہیں ہے۔ :) :) :)
ابھی ابن سعید بھائی آکر کہیں گے کہ
"گرفتن" پہلے لائیے
انعام بعد میں پائیے
اور ہم یہ کہتے ہیں کہ

ہم کو آسان اردو میں سمجھائیے
وگرنہ ہم کو آمادہ لڑائی پائیے
:p
شخصے خاموش باشد! :) :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کے بعد ہوائی اور دشمن والا شعر بھی خود ہی گنگنا لیں! :) :) :)
وہ کون سا ہے۔ ذرا گنگنا کر سنائیں تو۔۔۔۔ :)

چلیں آپ ہمیں ہفتے بعد سمجھا دیجیے گا۔ احمد بھائی تو دغا دے گئے، خود سمجھ لیا اور ہمیں کانوں کان خبر نہ ہونے دی کہ سمجھا کیا۔ :) :) :)
احمد بھائی تو پرانے سمجھے سمجھائے ہیں آپ کی طرح۔۔۔ :D

استغفار کیجیے قبلہ! :) :) :)
ع - ساقی ذرا سی اور کہ توبہ سفر میں ہے
یہ کیا چیز ہے؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کیااا۔۔۔۔۔:eek::cautious::confused2::unsure:

"یہ پیغام مدیر کی منظوری کا منتظر ہے اور عام صارفین کی نظروں سے مخفی ہے۔"
یہ عبارت دیکھنا تھا کہ ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی، ہم نے اپنے (مدیر کے منتظر) پیغام کو دوبارہ پڑھا کہ کہیں کوئی مشکوک بات تو نہیں لکھی گئی،:oops: حتیٰ کے دانت نکالتے ہوئے اسمائیلیز کو غور دیکھا کہ کہیں وہ دہشت تو نہیں پھیلا رہے لیکن غور غور سے دیکھنے پر بھی ایسا کچھ کہ پا کر ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے اور ہاتھ کانپنے لگے ۔۔:crying3: کیا یہ دن بھی دیکھنا تھے کہ محفل پر ہمارے پیغام کو ایسی نظروں سے دیکھا جائے جیسے ایئر پورٹ پر کسی مسافر کو، جو ڈرگز لے کر جا رہا ہو۔ اس دکھ کی کیفیت میں ہم ایک گلاس پانی بھر کر لائے اور آدھا پی کر باقی رکھ دیا، آنسو پونچھے اور اردو محفل کو شکایت بھری نظروں سے دیکھا۔:unsure: آخر کیا قصور تھا ہمارا جو ہمارے پیغام در خورد اعتنا نہ جانا (اس بات کا محل ہو نہ ہو، ہم تو لکھیں گے آخر کو ہماری اپنی بھی کوئی اردو ہے)۔ ہمیں بے حد سوتیلا پن محسوس ہوا۔ جلدی سے ابن سعید بھائی کو میسج کیا کہ آخر ہمارے ساتھ ہی یہ سوتیلا پن کیوں۔۔ لیکن

کس نمی پرسد کہ بھیا کون ہو! :brokenheart: :sad:

کے مصداق، جواب ندارد۔۔ ہم نے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر دیکھا تو ہمیں بے حد گرم محسوس ہوا۔ معلوم ہوا بخار ہو رہا ہے:nailbiting:جلدی سے آدھا گلاس بچے ہوئے پانی میں پٹی بھگو کر ماتھے پر رکھی۔ اس دوران اماں جان آگئیں، ہمارا اترا ہوا چہرہ دیکھ کر فکر مندی سے پوچھنے لگیں کیا ہوا ہے! تب ہم نے اپنے بے بسی کی داستان الف سے یے تک ان کو سنا دی اور ان سے بار بار یقین دہانی چاہی کہ ہم شکل اور باتوں سے مشکوک نہیں لگتے۔ پھر ہم نے سوچا محفل میں کوئی تو ہمیں جانتا ہوگا آخر کو محفل کے اتنے صفحے ہم نے دھوپ میں تو کالے نہیں کیے۔:arrogant: لہذا ہم یہ پیغام لکھ رہے ہیں تاکہ ہمارے ساتھ اس ناانصافی کی خبر سبھی کو پہنچے اور آئندہ ہمارے کسی پیغام کو مشکوک نظروں سے دیکھنے کی کوشش نہ کی جائے۔ :unsure:
ہماری صحت کے لیے دعا کیجئے گا۔ :messed:
اور ہاں آپ اماں جان کے جواب کو کچھ غلط نہ سمجھ لیں اس لیے ہم وضاحت کر دیں کہ اماں جان نے جواباََ کہا کہ ہم تو باتوں اور چہرے سے بے حد معصوم لگتے ہیں اور ہم نے دل و جان سے یقین کر لیا (دروغ بر گردنِ اماں جان!) اب آپ کریں نہ کریں۔ :cool::whistle:
 
Top