بے پر کی

محمداحمد

لائبریرین
یقیناً آپ ہماری معاملہ فہمی کا امتحان لینا چاہ رہے۔ حالانکہ اس بابت ہم بارہا فرما چاکے ہیں کہ ہماری معاملہ فہمی غلط فہمی سے آگے جانا پسند نہیں کرتی۔ :) :) :)

ہاہاہاہاہا۔۔۔۔!

چلیے املے کی درستگی تک تو ٹھیک ہے، تاہم معلومات کی درستگی کے لئے عرض کر دیں کہ مذکورہ اصل نسخہ یعنی نقل بمطابق اصل 'ایک صاحب' کی فیس بک کی بات چیت کی کھڑکی میں آویزاں ہے۔ :) لیکن پھر وہی بات کہ ہماری معاملہ فہمی کو خاطر میں لایا جائے تو ہمارے لئے دونوں تحریریں یکساں ہی ہیں۔ :)

:quiet:

-----

ویسے ہر بار آپ کی تحریر کا اقتباس لیتے ہوئے ایک مسکراہٹ دغا دے جاتی ہے۔ پچھلی بار تو ہم نے اپنی طرف سے ایک ایک مسکراہٹ ارسال کر دی تھی لیکن اب کے کوچہء آلکساں کی رُکنیت کی لاج رکھتے ہوئے ایسے ہی ارسال کر رہے ہیں۔ :) :) :)
بڑے کہتے ہیں کہ کبھی کبھی بعض معاملات میں خاموشی بہتر ہوتی ہے، ہمارا خیال ہے کہ بڑوں کی کم از کم یہ بات درست ہوگی، لہٰذا بڑوں کی بات مان لیتے ہیں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بڑے کہتے ہیں کہ کبھی کبھی بعض معاملات میں خاموشی بہتر ہوتی ہے، ہمارا خیال ہے کہ بڑوں کی کم از کم یہ بات درست ہوگی، لہٰذا بڑوں کی بات مان لیتے ہیں۔ :) :) :)

بڑے تو جو بھی کہتے ہیں ٹھیک ہی کہتے ہیں۔

سو یہاں ایک 'متفق خاموشی' یا 'خاموش اتفاق' ہماری طرف سے بھی۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پروردگار کی پناہ ایسے غیر الزاموں سے! :) :) :)

احمد بھائی، بس اب دیکھ لیں آگے کا کیا پروگرام ہے، کیونکہ اس معاملے سے جڑی دوسری شخصیت کے کان میں بات پڑ گئی پھر تو نینی بھیا کی بھی خیر نہیں (ہماری تو ویسے بھی نہیں رہتی)۔ :) :) :)
دل چاہتا نہ تو پناہ میں اثر کہاں۔۔۔ :p

ہم ویسے ہی مدت بیتی خیر منا چکے ہیں۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اتنی مشکل بات سمجھنے میں ہمیں دو تین دن لگے۔ :D:p

اور اس مہلت سے فائدہ اُٹھا کر جناب نے تحریرِ مقدس میں تحریف فرمادی۔ ساتھ ساتھ جناب نے شہنشاہِ شاپراِزم کو بھی ہاتھ مار دیا کہ آپ بھی رِنگ میں چلے آئیے۔ :):D:p

اب ہم کیا کہیں۔ :) گویم مشکل ونہ گویم مشکل۔ :)
اس کو سمجھنے کو ہمیں اب ہفتہ درکار ہے۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بڑے کہتے ہیں کہ کبھی کبھی بعض معاملات میں خاموشی بہتر ہوتی ہے، ہمارا خیال ہے کہ بڑوں کی کم از کم یہ بات درست ہوگی، لہٰذا بڑوں کی بات مان لیتے ہیں۔ :) :) :)
اس سے پہلے بزرگوں کی کن کن باتوں پر گرفت فرما چکے ہیں وہی بتا دیں۔۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
اس کو شہید کر کے دفنا دیا۔ اب کیا دیے جلتے اچھے نہیں لگتے جو دوبارہ مزار بنوائیں گے۔ :p

ارے بھئی !

بھلا زندہ پیروں کے بھی کبھی مزار بنے ہیں۔ :) :) :)

اگر خدانخواستہ یہ انکساری جناب کے مدیروں تک پہنچ گئی تو مصیبت ہو جائے گی۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے بھئی !

بھلا زندہ پیروں کے بھی کبھی مزار بنے ہیں۔ :) :) :)

اگر خدانخواستہ یہ انکساری جناب کے مدیروں تک پہنچ گئی تو مصیبت ہو جائے گی۔ :)
الحمداللہ سے زندہ پیر کا مزار پاکستان کے ہر بڑے چھوٹے شہر میں موجود ہے اور مرکز تجلیات تک ہر خاص و عام کی بنا کسی تخصیص رسائی ممکن ہے۔
 
Top