بیٹیاں

تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ
بٹیا رانی کی تصویر سے ہی لگ رہا ہے کہ واقعی روزہ رکھا ہے۔
غزل بٹیا کوپہلا روزہ بہت بہت مبارک ہواور میری طرف سے ڈھیر سارا پیار ۔
اللہ بٹیا کے نصیب اچھے کرے۔
نایاب بھائی کیسا رہا بٹیا کا پہلا روزہ اور کیا کہا اور روزے رکھنے کے ارادے ہیں کہ نہیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج میری بٹیا رانی نے اپنا پہلا روزہ رکھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
میں بہت خوش ہوا ۔ اور محفلین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کو دل چاہا ۔
یقین ہے کہ آپ سب اپنی دعاؤں سے نوازیں گے ۔
gh1.jpg
ماشاءاللہ، اللہ غزل بیٹی کو صبر اور اپنی رضا عطا فرامائے آمین۔
 
ماشاءاللہ :)
اس دفعہ روزے کافی سخت ہیں
اور یہ بیٹی کا حوصلہ ہی ہے جو اتنی گرمی میں روزہ رکھا
اللہ بخت عمر اور علم میں برکت عطا فرمائے آمین
بیٹا کو پہلا روزہ رکھنے پر بہت بہت مبارک اور ڈھیر ساری دعائیں
 

نایاب

لائبریرین
شادی کی پہلی رات میاں بیوی نے فیصلہ کیا کہ جب وہ کمرے میں پہنچ جائیں گے تو پھر دروازہ نہیں کھولیں گے چاہے کوئی بھی آ جائے.
ابھی دروازہ بند ہوئے تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ دلہے کے والدین کمرے کے باہر پہنچے تاکہ اپنے بیٹے اور بہو کو نیک تمناؤں اور راحت بھری زندگی کی دعا دے سکیں، دستک ہوئی بتایا گیا کہ دلہے کے والدین باہر موجود ہیں.
دلہا دلہن نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا باوجود اس کے کہ دلہا دروازہ کھولنا چاہتا تھا اس نے اپنے فیصلے کو مدنظر رکھا اور دروازہ نہیں کھولا.
والدین ناکام واپس لوٹ گئے.
ابھی کچھ دیر ہی گزری تھی کہ دلہن کے والدین بھی دلہے کے گھر جا پہنچے تاکہ اپنی بیٹی اور داماد کو اپنی نیک خواہشات پہنچا سکیں اور انہیں سکھی زندگی کی دعا دے سکیں.
ایک بار پھر کمرے کے دروازے پر دستک دی گئی اور بتایا گیا کہ دلہن کے والدین کمرے کے باہر موجود ہیں. دلہا دلہن نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا پھر اپنا فیصلہ ذہن میں تازہ کیا.
باوجود اس کے کہ فیصلہ ہو چکا تھا دلہن کی آنسوؤں بھری سرگوشی سنائی دی
نہیں میں اپنے والدین کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتی اور فورا دروازہ کھول دیا.
شوہر نے یہ سب دیکھا مگر دلہن کو کچھ نا کہا خاموش رہا.
اس بات کو برسوں بیت گئے ان کے ہاں چار بیٹے پیدا ہوئے اور پانچویں بار ایک بیٹی پیدا ہوئی.
شوہر نے ننھی گڑیا کے اس دنیا میں آنے کی خوشی میں ایک بہت بڑی پارٹی کا انتظام کیا اور اس پارٹی میں ہر اس شخص کو بلایا جسے وہ جانتا تھا اور خوب خوشیاں منائی گئیں.
اس رات بیوی نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ نے اتنی بڑی پارٹی کا اہتمام کیا جبکہ اس سے پہلے چاروں بچوں کی پیدائش پر ہم نے یہ سب کچھ نہیں کیا.
شوہر مسکرایا اور بولا۔۔۔۔
یہ وہ ہے جو میرے لئے دروازہ کھولے گی.
بیٹیاں ہمیشہ قیمتی ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ فیس بک گروپ
 

نایاب

لائبریرین
اک بہن بیٹی کی دعا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟


میں ایک لڑکی ہوں کسی کی بہن ، کسی کی بیٹی اور شائد مستقبل میں کسی کی ماں بھی مگر پھر بھی حیرت ہے کہ معاشرہ مجھے عجیب نظروں سے کیوں دیکھتا ہے ۔؟
میں اپنے گھر سے باہر نکلوں تو راہ چلتے بھائی گردن گھما گھما کے میری طرف کیوں دیکھنے لگتے ہیں ؟ میں اک عام سے گھرانے کی عام سی لڑکی ہوں ۔ اس لیئے روز بس میں بیٹھ کالج جاتی ہوں ۔ صبح لڑکوں کے غول راستے میں ملتے ہیں ۔ ان کے پاس سے گزرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے ۔ جیسے میں کوئی تماشا ہوں اور یہ سبب تماشبین ۔۔۔۔۔۔۔
نجانے کیوں بس میں سوار ہونے والی ہر لڑکی کو دیکھ کر ان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے ۔ اور یہ زیر لب کچھ گنگنانے لگتے ہیں ۔ شاید بہنوں کو دیکھ کر ان میں برادرانہ محبت جاگ اٹھتی ہے ۔ جب میں بس میں سوار ہونے لگتی ہوں تو میرے سارے بھائی پہل کر کے اندر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور مجھے خوش آمدید کہنے کا فریضہ انجام دیتے ہیں ۔
یہ غیرت مند بھائی بریک لگنے پر خواتین کے پاؤں کچل کر شاید روحانی سکون محسوس کرتے ہیں ۔ اور بس کی نشستوں پہ بیٹھی لڑکیوں کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر نفلی عبادت کا ثواب حاصل کرتے ہیں ۔
جب کالج سے آنے پر میں بس سے اترتی ہوں تو میرے اچھے بھائی شاید میری جدائی برداشت نہیں کر پاتے ۔ اس لیئے راستہ روک کر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ ہر اک کو سرگوشی کے اندازمیں کچھ نہ کچھ کہتے سنتی ہوں۔ شاید جاتی بہن کو خدا حافظ کہتے ہیں ۔
امید ہے کہ اللہ ان کو اتنی محبت کا اجر ضرور دے گا ۔
اور یقینا جس قوم کے نوجوان اتنے باشعور اور غریتمند ہوں اس کے مستقبل کی تابناکی کی قسم کیسے نہ کھائی جائے ۔۔۔؟
دعا یہی کہ ان اچھے بھائیوں کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پہ قائم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ فیس بک
 

منصور مکرم

محفلین
اک بہن بیٹی کی دعا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟


میں ایک لڑکی ہوں کسی کی بہن ، کسی کی بیٹی اور شائد مستقبل میں کسی کی ماں بھی مگر پھر بھی حیرت ہے کہ معاشرہ مجھے عجیب نظروں سے کیوں دیکھتا ہے ۔؟
میں اپنے گھر سے باہر نکلوں تو راہ چلتے بھائی گردن گھما گھما کے میری طرف کیوں دیکھنے لگتے ہیں ؟ میں اک عام سے گھرانے کی عام سی لڑکی ہوں ۔ اس لیئے روز بس میں بیٹھ کالج جاتی ہوں ۔ صبح لڑکوں کے غول راستے میں ملتے ہیں ۔ ان کے پاس سے گزرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے ۔ جیسے میں کوئی تماشا ہوں اور یہ سبب تماشبین ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نجانے کیوں بس میں سوار ہونے والی ہر لڑکی کو دیکھ کر ان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے ۔ اور یہ زیر لب کچھ گنگنانے لگتے ہیں ۔ شاید بہنوں کو دیکھ کر ان میں برادرانہ محبت جاگ اٹھتی ہے ۔ جب میں بس میں سوار ہونے لگتی ہوں تو میرے سارے بھائی پہل کر کے اندر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اور مجھے خوش آمدید کہنے کا فریضہ انجام دیتے ہیں ۔
یہ غیرت مند بھائی بریک لگنے پر خواتین کے پاؤں کچل کر شاید روحانی سکون محسوس کرتے ہیں ۔ اور بس کی نشستوں پہ بیٹھی لڑکیوں کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر نفلی عبادت کا ثواب حاصل کرتے ہیں ۔
جب کالج سے آنے پر میں بس سے اترتی ہوں تو میرے اچھے بھائی شاید میری جدائی برداشت نہیں کر پاتے ۔ اس لیئے راستہ روک کر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ ہر اک کو سرگوشی کے اندازمیں کچھ نہ کچھ کہتے سنتی ہوں۔ شاید جاتی بہن کو خدا حافظ کہتے ہیں ۔
امید ہے کہ اللہ ان کو اتنی محبت کا اجر ضرور دے گا ۔
اور یقینا جس قوم کے نوجوان اتنے باشعور اور غریتمند ہوں اس کے مستقبل کی تابناکی کی قسم کیسے نہ کھائی جائے ۔۔۔ ؟
دعا یہی کہ ان اچھے بھائیوں کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پہ قائم ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بشکریہ فیس بک
اففففف نایاب بھائی ۔۔

کیا دھکتا انگارہ شئیر کیا ہے،دل جل گیا۔۔
 

کاشفی

محفلین
ماشاء اللہ۔ عمدہ شراکت۔
اللہ رب العزت آپ کی بٹیارانی کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔آمین۔اس کے نصیب اچھے بنائے۔آمین۔اور اس کےوالدین کو اس کے ساتھ دین و دنیا اور آخرت کی بھلائیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔آمین
 

نایاب

لائبریرین
بہن
behan.jpg

توں ایں میری بھَین
اِک پَل جے توں نظر نہ آویں
خالی لگّن نین

رب توں تیریاں خیراں منگاں
تیری بانہہ وچ چھنکن ونگاں
وسدا رہوے سدا تیرا ویہڑا
مینوں ملے تِرا غم اے جیہڑا
تینوں لبھّے چین
توں ایں میری بھین

تیرے لئی میں شگن مناواں
تیرے صدقے دھپّاں چھاواں
اپنے گھر وِچ سُکھّی وسّیں
جُگ جُگ جیویں، جُگ جُگ ہسّیں
ہاسے ڈلھ ڈلھ پین
تُوں ایں میری بھین

جَد وی گھر وچ پَیر دھریں توں
سارے گھر وچ راج کریں توں
خوشبو ونڈن تیریاں گلّاں
جیویں پُھلّاں بھریاں ولّاں
بدّل وسدے رہن
توں ایں میری بھین

سعد اللہ شاہ۔ مُکھڑا
بشکریہ " مخزن العلوم " فیس بک
 

عمراعظم

محفلین
نایاب بھائی۔۔۔ بیٹی غزل کے لیئے دلی دعائیں۔اللہ غزل بٹیا کو اپنی حفظ و امان میں رکھتے ہوئے دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے مالا مال فرمائے۔والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنی رہیں۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
عورت تو پاؤں کی جوتی ہوا کرتی ہے

ایک شادی شدہ مرد نے کہا : عورت تو پاؤں کی جوتی ہوا کرتی ہے، مرد کو جب بھی اپنے لئے کوئی مناسب سائز کی نظر آئے بدل لیا کرے۔

سننے والوں نے محفل میں بیٹھے ہوئے ایک دانا کی طرف دیکھااور پوچھا: اس شخص کی کہی ہوئی اس بات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

اس نے جواب دیا: جو کچھ اس شخص نے کہا ہے بالکل صحیح کہا ہے۔ عورت جوتی کی مانند ہے ہر اس شخص کے لئے جو اپنے آپ کو پاؤں کی مانند سمجھتا ہے۔

جبکہ عورت ایک تاج کی مانند بھی ہو سکتی ہے مگر اس شخص کے لئے جو اپنےآپ کو بادشاہ کی مانند سمجھتا ہو۔

کسی آدمی کو اس کی کہی ہوئی بات کی وجہ سے کوئی الزام نہ دو، بس اتنا دیکھ لو کہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظروں میں کیسا دیکھ رہا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
بشکریہ فیس بک
 
Top