تعارف بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خوب!

یعنی آپ تو ہمارے ہی بھائی نکلے۔ میرا تعلق میرپورخاص سے ہے اب کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہوں۔ سندھی کافی حد تک سمجھ آتی ہے۔ سامعین اگر دوست ہوں تو تھوڑی بہت سندھی بول بھی لیتا ہوں (کہ دوست غلطیوں کو بھی از راہِ محبت نظر انداز کر دیتے ہیں)۔ اجنبیوں کے سامنے خطرہ مول لینے کی ہمت نہیں ہوتی۔ :) :)

ہر زبان کا اپناایک مزہ اور چاشنی ہے۔

بالکل جناب آپ ہی کا بھائی ہوں اس معاملے میں ۔ اب یہی حال میرا بھی سمجھئے ۔ بائیس سال گھر سے دور رہ کر سندھی تو سندھی اردو بھی کند ہوگئی ہے۔ :):)
 
سید عاطف علی

اور آپ دونوں ہمارے بھی ذرا زیادہ بھائی نکلے کہ ہمارا پیدائشی تعلق اور انٹر تک کی تعلیم شہدادپورضلع سانگھڑ کی ہے۔:)
 
تو لیجئے جناب ! حلقہء تارکین ِ اندرونِ سندھ کا قیام عمل میں آتا ہے ۔ :D

خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے تین
 
محمداحمد

لائبریرین
بالکل جناب آپ ہی کا بھائی ہوں اس معاملے میں ۔ اب یہی حال میرا بھی سمجھئے ۔ بائیس سال گھر سے دور رہ کر سندھی تو سندھی اردو بھی کند ہوگئی ہے۔ :):)

یہ تو ہے۔

اردو تو خیر اکثر پاکستانیوں کی ہی کنُد ہوگئی ہے۔ ہمارے ہاں جو اردو بولی جا رہی ہے اُس پر تو انگریزی کے اس قدر پیوند لگائے جاتے ہیں کہ اردو صرف ہیلپنگ ورب تک ہی محدود ہو جاتی ہے۔

رہی سہی کسر 'ہندوستانی سلینگ' نے پوری کر دی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اور آپ دونوں ہمارے بھی ذرا زیادہ بھائی نکلے کہ ہمارا پیدائشی تعلق اور انٹر تک کی تعلیم شہدادپورضلع سانگھڑ کی ہے۔:)

:)
اتنی شستہ اردو آپ نے شہداد پور ہی میں سیکھی یا یہ ترکِ وطن کے بعد آپ کے حصے میں آئی۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
:)
اتنی شستہ اردو آپ نے شہداد پور ہی میں سیکھی یا یہ ترکِ وطن کے بعد آپ کے حصے میں آئی۔ :)
اپنی تو لیاقت اور استطاعت تو کچھ خاص قابل ذکر نہیں البتہ اس مرض کا زیادہ حصہ تو شاید موروثی ہی ہے جو کچھ اردو اور فارسی ذوق ہے وہ سب والد صاحب ہی سے پیدا ہوا ۔والدین کا تعلق جے پور، راجستھان سے تھا اور والد صاحب جے پور میں عزیز جے پوری صاحب (یوسف علی عزیز صاحب ) سے تلمذ رکھتے تھے ۔ اور فرمایا کرتے تھے کہ عزیز صاحب رضا دہلوی متخلص آگاہ سے تلمذ رکھتے تھے ۔ جب کہ آگاہ صاحب کا براہ راست تلمذ مرزا غالب سے تھا اور ان کا قدرے تفصیلی ذکر تلامذہء غالب میں بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ اپنی تہی دامنی ہی اپنا سرمایہ ہے ۔ غربت ِوطن میں البتہ کچھ تعلیم عربی زبان کی بھی حاصل کر نے کا موقع ملا ۔
 
اور آپ دونوں ہمارے بھی ذرا زیادہ بھائی نکلے کہ ہمارا پیدائشی تعلق اور انٹر تک کی تعلیم شہدادپورضلع سانگھڑ کی ہے۔:)

لیجئے صاحب یہاں تو ڈاکخانے ملنے شروع ہو گئے۔
بھائی شہدادپور سے تو ہمیں بھی علاقہ ہے
 
محمداحمد

لائبریرین
اپنی تو لیاقت اور استطاعت تو کچھ خاص قابل ذکر نہیں البتہ اس مرض کا زیادہ حصہ تو شاید موروثی ہی ہے جو کچھ اردو اور فارسی ذوق ہے وہ سب والد صاحب ہی سے پیدا ہوا ۔والدین کا تعلق جے پور، راجستھان سے تھا اور والد صاحب جے پور میں عزیز جے پوری صاحب (یوسف علی عزیز صاحب ) سے تلمذ رکھتے تھے ۔ اور فرمایا کرتے تھے کہ عزیز صاحب رضا دہلوی متخلص آگاہ سے تلمذ رکھتے تھے ۔ جب کہ آگاہ صاحب کا براہ راست تلمذ مرزا غالب سے تھا اور ان کا قدرے تفصیلی ذکر تلامذہء غالب میں بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ اپنی تہی دامنی ہی اپنا سرمایہ ہے ۔ غربت ِوطن میں البتہ کچھ تعلیم عربی زبان کی بھی حاصل کر نے کا موقع ملا ۔

ماشاءاللہ۔

اس قدر علمی اور ادبی پس منظر واقعی قسمت والوں کو ہی میّسر آتا ہے۔ اور جب بات ہوتے ہوتے غالب تک جا پہنچے تو پھر تو کچھ کہنے کو باقی بچتا ہی نہیں ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ نے خود کو بھی اس بیش قیمت ورثے کا اہل ثابت کیا ہے۔

اللہ مزید ترقی سے سرفراز کرے۔ آمین
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لیجئے صاحب یہاں تو ڈاکخانے ملنے شروع ہو گئے۔
بھائی شہدادپور سے تو ہمیں بھی علاقہ ہے
بھئی واہ زبر دست۔ بہت خوب ۔ کچھ تفصیل بتائیں کہ شہدادپور کے کون سے "علاقے سے کیسا علاقہ:) " ہے ۔ شاید بہتر ہو گاکہ کسی مراسلے میں ہو تاکہ اس دھاگے کو صاحب ِ دھاگا جناب ظہیراحمدظہیر صاحب کے تعارف کے موضوع تک رکھاجا سکے ۔ بشرط اجازت و سہولت۔
 
ارے صاحب اجازت کیسی۔ بے تکلفی کی محفل ہے ۔گفتگو جاری رکھئے ۔ تعارف بھی توگفت و شنید ہی کا بہانہ ہے ۔ :):):)

ٹیگ: سید عاطف علی ، ادب دوست
 
آخری تدوین:
تمام محفلین کو السلام علیکم !
اب جبکہ میں اندر آکر آرام سے بیٹھ چکا ہوں تو حسبِ دستور اپنا تعارف کرادوں ۔:)
نام ظہیر احمد ہے۔ ظہیرتخلص کرتا ہوں ۔ سندھی ہوں ۔ تعلق حیدرآباد سے ہے کہ جہاں والدین ۱۹۴۷ میں مہرولی(دہلی) چھوڑنے کے بعد آبسے تھے ۔ طب کے پیشے سے منسلک ہوں ۔ پچھلے بائیس سالوں سے امریکا میں مقیم ہوں لیکن دل ابھی تک مہران کنارے اٹکا ہوا ہے۔

اے مرے آبِ وطن تجھ کو دعا پیاسوں کی
تیری موجوں کی روانی رہے دریا دریا​
والسلام،
قطرے قطرےکو ملےبنفشی چولا
ہر ذرے کی تقدیر میں گوہر لکھ دے
 
Top