بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
انتخابِ اہلِ گلشن پر بہت روتا ہے دل
دیکھ کر زاغ و زغن کو خوش نواؤں کی جگہ
(حبیب جالب)
 

مہ جبین

محفلین
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
علامہ اقبال
 

شمشاد

لائبریرین
اے درد بتا کچھ تُو ہی بتا! اب تک یہ معمہ حل نہ ہوا
ہم میں ہے دلِ بےتاب نہاں یا آپ دلِ دلِ بےتاب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)
 

زبیر مرزا

محفلین
میں حیرت و حسرت کا مارا خاموش کھڑا ہوں ساحل پر
دریائے محبت کہتا ہے آ کچھہ بھی نہیں پایاب ہیں ہم
(شاد عظیم آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
مرغانِ قفس کو پھولوں نے، اے شاد! یہ کہلا بھیجا ہے
آ جاؤ جو تم کو آنا ہوایسے میں، ابھی شاداب ہیں ہم
( شاد عظیم آبادی)
 

شمشاد

لائبریرین
آج کیا دیکھ کے بھر آئی ہیں تیری آنکھیں
ہم پہ اے دوست یہ ساعت تو ہمیشہ گزری
(فراز)
 
عبد العزیز بھائی ایک تو اس دھاگے میں تصویری شاعری کی گنجائش نہیں، دوسرا آپ کا دیا ہوا شعر بیت بازی کے اصول کے مطابق نہیں،تیسرا اس میں املاء کی غلطی ہے، بہول نہیں بھول ہوتا ہے۔
اس محفل ميں واحد ميں هي ايسا هو ۔۔۔ جو غلطي بر غلطي كرتا هو ۔۔۔ سوري شمشادي چچا ۔۔۔
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ بات عجیب سناتے ہو ، وہ دنیا سے بے آس ہوئے
اک نام سنا اور غش کھایا ، اک ذکر پہ آپ اداس ہوئے
(ابن انشاء)
 

شمشاد

لائبریرین
اس محفل ميں واحد ميں هي ايسا هو ۔۔۔ جو غلطي بر غلطي كرتا هو ۔۔۔ سوري شمشادي چچا ۔۔۔

عزیز بھائی غلطی کس سے نہیں ہوتی۔ لیکن عقلمند وہی ہے جو غلطی سے سبق سیکھ لے۔

آپ بیشک غلطیاں کریں، میں ہوں ناں ان کو ٹھیک کرنے کے لیے۔
 

مہ جبین

محفلین
اس محفل ميں واحد ميں هي ايسا هو ۔۔۔ جو غلطي بر غلطي كرتا هو ۔۔۔ سوري شمشادي چچا ۔۔۔
اصل میں @افضل بھائی آپ کو عربی کی بورڈ سے ٹائپنگ کی عادت ہے تو اس لئے اردو لکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے ، آپ اردو لکھنے کی کوشش کریں گے تو پھر آپ کو سمجھ میں آتا جائے گا
اور دوسری بات یہ کہ شروع میں تو سب ہی سے غلطیاں ہوتی ہیں بس اپنی غلطیوں کی اصلاح کی خود ہی کوشش کریں گے تو پھر ساری مشکلیں آسان ہوتی چلی جائیں گی انشاءاللہ
 

زونی

محفلین
یہ زمانہ ہے شعر کا دشمن۔۔۔۔ !
اس زمانے کا کیا گلہ اے دوست
حبیب جالب



تری کج ادائی سے ہار کے شب انتظار چلی گئی
مرے ضبط حال سے روٹھ کر میرے غم گسار چلے گئے

نہ سوال وصل نہ عرض غم نہ حکایتیں نہ شکایتیں
ترے عہد میں دل زار کے سبھی اختیار چلے گئے

فیض احمد فیض
 

شمشاد

لائبریرین
آئے جو کوئی پاس تو کہتی ہے "دور ہو"
اور دور ہو تو پاس بلاتی ہے زندگی
(جلیل مانکپوری)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top