بچوں کو سلانا

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ چھوٹے بچے نیند کی وجہ سے بے چین ہو جاتے ہیں اور انہیں سلانا کافی مشکل کام بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر بچے گود میں ٹہلاتے ہوئے سو بھی جائیں تو اس سے بھی زیادہ مشکل انہیں بستر پر لٹانا ہوتا ہے۔ بچے خواہ کس قدر گہری نیند میں ہوں، وہ فوراً بھانپ لیتے ہیں کہ انہیں گود سے علیحدہ کیا جا رہا ہے اور وہ فوراً آنکھیں کھول لیتے ہیں۔ اس کے بعد پھر دوبارہ سے انہیں گود میں اٹھا کر ٹہلانے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ کچھ اس سے ملتی جلتی کیفیت کا اظہار ذیل کی ویڈیو میں بھی ہو رہا ہے۔

 

فاتح

لائبریرین
ہم تو بیٹی کو سلاتے سلاتے خود سو جاتے ہیں اور ہماری بیٹی صاحبہ جاگ رہی ہوتی ہیں بلکہ جب سے بولنے کے لائق ہوئی ہے ماں کو بلا کر بھی لے آتی ہے کہ یہ دیکھیں بابا خود سو گئے ہیں اور میں جاگ رہی ہوں۔:laughing:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ہا ۔۔۔
بلکہ بعض اوقات تو یہ بھی ہوتا ہے کہ بےبی کو ڈکار دلانے کی کوشش میں اپنی ڈکار نکل جاتی ہے۔ :)
 

تیشہ

محفلین
:(

مجھے تو حسرت ہی رہی ہے بھئی تمام عمر۔۔ کبھی ہمارے بچوں کے ابا بھی انکو ایسے ہی سلاتے ۔۔ مگر ہائے رے بدقسمتی پیدا کرکے بھی سارے کام انکے خود ہی انجام دئیے۔ :battingeyelashes:
بڑی حیرت ہوتی ہے جب ایسے باپ دیکھتی ہوں یا سنتی ہوں ۔۔ ۔
 

زیک

مسافر
بچوں کو سلانا بھی بڑا مزے کا کام ہے اگرچہ اس میں کافی وقت لگتا ہے۔ ہمارا تو یہاں وطیرہ ہے کہ سونے سے پہلے بیٹی نے آدھ گھنٹہ کچھ کتابیں ضرور پڑھنی ہوتی ہیں۔ اس کے بعد اسے سلانے کے لئے بھی اس کے ساتھ کچھ وقت گزارنا پڑتا ہے۔
 

عسکری

معطل
زیک بھائی یہ منہوس کھوپڑیوں کو دفع کرو نا اوتار سے پلییز مجھے اچھا نہیں لگتی یہ ریکوسٹ ہے چھوٹے بھائی کی:(
 

عندلیب

محفلین
بچوں کو سلانا میرے لئے مشکل اور میرے شوہر کیلئے آسان کام ہے۔ آسان کام بھی شاید ان کیلئے یوں ہوگا کہ پانچ بچوں کے تجربات حاصل کرتے رہے :)
میں نے اکثر دیکھا کہ کیسے سلایا جاتا ہے؟ بیڈروم میں اندھیرا کر دیتے ہیں، پھر اپنے سینے پر بچے کو لٹا لیتے ہیں پھر لوریاں (خود کی بنائی ہوئی) گنگناتے اور سر کو سہلاتے رہتے ہیں اور بچے کے سو جانے کے بعد آس پاس دو چھوٹے گول تکیے رکھ کر درمیان میں آہستہ سے بچے کو لٹا دیتے اور لوری گنگنانے اور سر سہلانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔ :)
 

زیک

مسافر
بڑی حیرت ہوتی ہے جب ایسے باپ دیکھتی ہوں یا سنتی ہوں ۔۔ ۔

میرے جاننے والوں میں زیادہ تر باپ ہی بچوں کو سلاتے ہیں۔

زندگی کے کئی رنگ ہیں واہ میرے ربا

ابھی تو اور بہت رنگ آپ نے دیکھنے ہیں۔

زیک بھائی یہ منہوس کھوپڑیوں کو دفع کرو نا اوتار سے پلییز مجھے اچھا نہیں لگتی یہ ریکوسٹ ہے چھوٹے بھائی کی:(

کیا ہو گیا؟ یہ تو میں نے ویلنٹائن ڈے کی خوشی میں اپنے فیس‌بک پر لگائ تھی۔ میری بیگم کو تو تصویر پسند آئ۔
 

عسکری

معطل
ابھی تو اور بہت رنگ آپ نے دیکھنے ہیں۔

مجھے نہیں دیکھنے بھائی اللہ مجھے بچائے


کیا ہو گیا؟ یہ تو میں نے ویلنٹائن ڈے کی خوشی میں اپنے فیس‌بک پر لگائ تھی۔ میری بیگم کو تو تصویر پسند آئ

بھائی یہ کوئی سینس نہیں دیتی بلکہ الٹا مزاج پر برا اثر ڈالتی ہے یہ انسان کبھی ہم جیسے تھے جو بولتے کھاتے اور جیتے تھے اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:nailbiting:
 

arifkarim

معطل
بھائی یہ کوئی سینس نہیں دیتی بلکہ الٹا مزاج پر برا اثر ڈالتی ہے یہ انسان کبھی ہم جیسے تھے جو بولتے کھاتے اور جیتے تھے اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:nailbiting:

کیا ہو گیا میرے بھائی، زندگی کی حقیقت کو دیکھ کر سیٹی گم ہو گئی؟ :)

فی الحال تو شادی کرنے یا بچے بنانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ البتہ امی جان بتاتی ہیں کہ بچپن میں مجھے اپنی چھاتی پر سلاتی تھیں۔۔۔ تب کہیں‌جا کر نیند آتی تھی۔۔۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے بچے میرے پاس بہ آسانی سو جاتے تھے، بلکہ ان کی والدہ زبردستی انہیں میرے پاس چھوڑ جاتی تھی جب اس سے نہیں سوتے تھے، میں انہیں بازو پر لٹا لیتا تھا اور ساتھ خود لیٹے لیٹے پڑھتا جاتا تھا، بس آسانی سے سو جاتے تھے، اب تو ماشاءاللہ بڑے ہو گئے، سکول جانا ہوتا ہے انہیں سو خود ہی سو سلا جاتے ہیں لیکن چھوٹی بیٹی اب بھی، جب اسے سارے گھر میں کہیں جگہ نہیں ملتی تو میرے پاس آ کر سو جاتی ہے :)
 
یہ حال میرے بچے کا ہے سارا دن میرے پاس رہے گا لیکن جیسے بابا گھر آئے تو ایسا ہو جاتا ہے جیسے ماما کوئی چیز ہی نہیں ہے اور سوتا بھی اپنے بابا کے ساتھ ہی ہے
 

arifkarim

معطل
یہ حال میرے بچے کا ہے سارا دن میرے پاس رہے گا لیکن جیسے بابا گھر آئے تو ایسا ہو جاتا ہے جیسے ماما کوئی چیز ہی نہیں ہے اور سوتا بھی اپنے بابا کے ساتھ ہی ہے
پھر آپکی نوکری ختم۔ تب بابا کی ڈیوٹی اسٹارٹ ہو جاتی ہے
 
Top