بلاگ اور راگ

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جی، کچھ اور آمد ہوئی ہے: :)

بنایا جو میں نے ایک بلاگ
لگ گئی دشمن کے گھر میں آگ

کہتا ہے خود کو پپو بچہ
اندر سے سے ہے پورا گھاگ

ہر دم وہ روتا دھوتا ہے
کھاتا ہے وہ پالک ساگ

بند ہوئی سروس جو مرے بلاگ کی
جاگ اٹھے اس کے بھاگ

اب نا ہے ہوسٹنگ، نا ہی بلاگ
گاؤ سب مل کے چین کا راگ​

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
مجھے لگا کہ کچھ دردناک انداز میں "ساون میں لگ گئی آگ" والے اسٹائل میں گویا ہونگے۔

بلاگ میں لگ گئی آگ
دل میرا ہائے۔۔

جاگے کسی کے بھاگ
دل میرا ہائے۔۔

بچے کے خول میں ہے گھاگ
دل میرا ہائے۔۔

رو رو کے کھائے ساگ
دل میرا ہائے۔۔

گاؤ بلاگ کا راگ
دل میرا ہائے۔۔


نوٹ: میں نے کسی شخصیت کو کچھ نہیں کہا بس نبیل بھائی کے نغمے کو ترجمہ ایک اور لے میں کیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری اپنے محترم دوستوں سے گزارش ہے کہ اس ناقابل اصلاح کلام کی اصلاح پر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ یہ محض مذاق کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ :)
 
صرف مذاق نہیں، کسی کو ڈنڈا مارا گیا ہے۔ :p

کہتا ہے خود کو پپو بچہ​

اور

ہر دم وہ روتا دھوتا ہے​

اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کس+ی کی شان میں قصیدہ لکھا گیا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
لیجیے جی، کچھ اور آمد ہوئی ہے: :)

بنایا جو میں نے ایک بلاگ
لگ گئی دشمن کے گھر میں آگ​

کہتا ہے خود کو پپو بچہ
اندر سے سے ہے پورا گھاگ​

ہر دم وہ روتا دھوتا ہے
کھاتا ہے وہ پالک ساگ​

بند ہوئی سروس جو مرے بلاگ کی
جاگ اٹھے اس کے بھاگ​

اب نا ہے ہوسٹنگ، نا ہی بلاگ
گاؤ سب مل کے چین کا راگ​

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

اجی واہ واہ، آپ کی شاعری داد سے بالا تر ہے، کیا قافیہ ہے، کیا راگ ہے، کیا ہمارے بھاگ ہیں واہ واہ، آج تو جس وقت بھی محفل پر آیا، لا جواب چیزیں ہی دیکھنی کو ملیں، دو آتشہ چھوڑ، سہ آتشہ، چہار آتشہ ہو گئی ہے :)
 

تعبیر

محفلین
:laughing: :rollingonthefloor: :laughing:


بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ

مجھے چھوٹے میاں یعنی سعود کا جواب بہت زبردست لگا ہائے :rollingonthefloor:
 
:laughing: :rollingonthefloor: :laughing:


بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ

مجھے چھوٹے میاں یعنی سعود کا جواب بہت زبردست لگا ہائے :rollingonthefloor:

ہائے۔۔۔۔!!!

اب میں تکلفاً آپ کو اپیا کہتا ہوں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کے مجھے بڑھؤ کے بجائے چھوٹو کہنا شروع کر دیں۔ رکیئے میں کوشش کرکے دو چار دن میں تھوڑا اور بڑا ہو جاؤں پھر تعبیر بٹیا کہتا ہوں۔ :grin: :)
 

تعبیر

محفلین
ویسے سعود مجھے لگتا ہے کہ جو آپ کو کچھ کچھ عقلمند لگتی ہیں اپ انہیں اپیا کہتے ہواور جو عقلبند یعنی عقل میں کچھ کچھ کم لگتی ہیں آپ انہیں بٹیا کہتے ہو۔۔

ہائے!
 
ہائے یہ کہاں سے شوشہ نکالا؟

ارے بھئی ہم تو سارہ خان جو کہ ذہانت آزمائیں جیسے دھاگوں کی موجد رہ چکی ہیں اور شگفتہ جو کہ سراپا لائبریری ہیں تک کو بٹیا ہی کہتا ہوں۔

ہائے آپ کو وہ خط امتیاز ڈھونڈھنے کے لئے ایک بار اور زور لگانا ہوگا اپیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
واہ واہ واہ۔۔
کیا لاجواب نکتہ نکال کر لائی ہیں تعبیر۔
اب سعود میاں دوہرے ہو کر بٹیاؤں کو وضاحتیں پیش کرتے رہیں گے۔
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 

زینب

محفلین
ہائے یہ کہاں سے شوشہ نکالا؟

ارے بھئی ہم تو سارہ خان جو کہ ذہانت آزمائیں جیسے دھاگوں کی موجد رہ چکی ہیں اور شگفتہ جو کہ سراپا لائبریری ہیں تک کو بٹیا ہی کہتا ہوں۔

ہائے آپ کو وہ خط امتیاز ڈھونڈھنے کے لئے ایک بار اور زور لگانا ہوگا اپیا۔

ارے اسی لیے ہمیشہ مجھے زینب بٹیا کہتے ہیں جبکہ میں سعود بھائی کہتی ہوں یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے سعود بھائی اپ کو ہماری عقل پے شک کیوں ہے:mad:
 

تعبیر

محفلین
اف مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں لگائی بجھائی بھی کر سکتی ہوں۔ہاہاہا

اب سعود کا اللہ ہی حافظ کہ کل سب بٹیائیں لائن بنائے کھڑی ہونگی

اس لحاظ سے بٹیا کہلانے کی حقدار تو میں ہوں سب سے پہلے
 

زینب

محفلین
ایک تو لائن میں آبھی گئی کمال ہے تعبیر اپ کو ابھی پت اچلا اپ کی اس کوالٹی کا
 
Top