کل بلندی ٹھیک نہیںبرج خلیفہ کی کل بلندی 282 میٹر ہے جبکہ اس کی کل منزلیں 160 ہیں۔ اس طرح یہ دنیا میں سب سے زیادہ منزلوں کی حامل عمارت بھی ہے۔
عمارت نے 21 جولائی 2007ء کو 141 منزلوں کی تکمیل کے ساتھ 512 میٹر (1680 فٹ) کی بلندی کو حاصل کیا، اس طرح اس نے دنیا کی موجودہ سب سے بلند عمارت تائی پے 101 (509.2 میٹر) (1671 فٹ) کو پیچھے چھوڑ دیا، بلند عمارتوں کے حوالے سے عالمی ادارے انجمن برائے بلند عمارات و شہری عادات (council on tall buildings and urban habitat) نے اس کو تسلیم تو کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ تب تک بلند ترین عمارت نہیں کہلائے گی جب تک مکمل نہیں ہو جائے گی بالکل اسی طرح جیسے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں واقع ریونگ یونگ ہوٹل کو مکمل عمارت نہیں سمجھا جاتا۔ اس لیے باضابطہ طور پر بلند عمارت کا اعزاز 4 جنوری 2010ء کو حاصل کیا۔
اسی طرح برج خلیفہ نے فروری 2007ء میں شکاگو کے سیئرز ٹاور کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے زیادہ منزلوں کی حامل عمارت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ سیئرز ٹاور میں 108 منزلیں ہیں۔
بہت شکریہ برادر ۔۔۔ 828 غلطی سے 282 ہو گیا تھا۔ درستگی کر دی گئی ہے۔ابوشامل صاحب
کل بلندی ٹھیک نہیں
انگریزی وکیپیڈیا میں 828 ہے
یہ غلطی ہے آپ کے مضمون میں اصلاح کرلیجیئے گا
مضمون میں تصویریں کچھ زیادہ ہی ہو گئی تھیں اس لیے اس تصویر کو شامل نہیں کیا۔ مضمون میں جب بھی اضافہ کیا تو آپ کی فرمائش مقدم ہوگی۔ بہت شکریہایک اور بات وہ یہ کہ یہ عیمار emaar والوں کی تعمیرات ہے
دوسرا یہ تصویر بھی لگا دیں اچھی تصویر ہے
قرض نہیں تھا امداد تھی وہ بھی ابوظہبی کی طرف سے
اسی وجہ سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے نام سے موسوم کیا ہے عمارت کو اور اب برج خلیفہ نام ہے اس عمارت کا
امداد بالسود کہیں تو زیادہ بہتر ہے۔