برج خلیفہ ---برج دبئی کا افتتاح

وجی

لائبریرین
برج خلیفہ جس کا پرانا نام برج دبئی تھا کا کل افتتاح ہوا
جس کو پوری دنیا میں دیکھا گیا
اسکی چند ویڈیو مختلف زاویوں سے


 

وجی

لائبریرین
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی دبئی میں اقتصادی بحران ہے
 

شمشاد

لائبریرین
دبئی میں واقعی اقتصادی بحران تھا تو ابو ظبی کے شیخ نے غالباً دس بلین کی امداد دی تھی اور اسی کی وجہ سے برج دبئی کا نام بدل کر برج خلیفہ رکھ دیا گیا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
دبئی میرے خیال میں دنیا میں پھیلے اسی بحران کے تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمارت کا افتتاح جس شاندار انداز میں کیا گیا، اس سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے۔ خلیفہ بن زید النہیان حاکم ابوظہبی بھی ہیں اور متحدہ عرب امارات کے صدر بھی، ان کے نام سے اس برج کو موسوم کرنا دراصل کڑے وقت میں ان کی جانب سے مدد پر پیش کیا گیا خراج تحسین ہے۔
 

وجی

لائبریرین
خلیفہ کے نام سےموسوم کرنا ایک اچھا عمل تو ہوسکتا تھا مگر کیا بات ہوتی کہ خود خلیفہ بن زید النہیان بھی وہاں موجود ہوتے جو کہ صدر متحدہ عرب امارات ہیں
اور ظاہر یہ کرنے کی کوشش نہیں کی گئی کہ وہ صدر ہیں بلکہ مشکل وقت میں وہ موجود ہیں
لیکن یہ یاد رکھیئے کہ مشکل میں دبئی سے زیادہ شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں
 

وجی

لائبریرین
ابوشامل صاحب
برج خلیفہ کی کل بلندی 282 میٹر ہے جبکہ اس کی کل منزلیں 160 ہیں۔ اس طرح یہ دنیا میں سب سے زیادہ منزلوں کی حامل عمارت بھی ہے۔

عمارت نے 21 جولائی 2007ء کو 141 منزلوں کی تکمیل کے ساتھ 512 میٹر (1680 فٹ) کی بلندی کو حاصل کیا، اس طرح اس نے دنیا کی موجودہ سب سے بلند عمارت تائی پے 101 (509.2 میٹر) (1671 فٹ) کو پیچھے چھوڑ دیا، بلند عمارتوں کے حوالے سے عالمی ادارے انجمن برائے بلند عمارات و شہری عادات (council on tall buildings and urban habitat) نے اس کو تسلیم تو کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ تب تک بلند ترین عمارت نہیں کہلائے گی جب تک مکمل نہیں ہو جائے گی بالکل اسی طرح جیسے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں واقع ریونگ یونگ ہوٹل کو مکمل عمارت نہیں سمجھا جاتا۔ اس لیے باضابطہ طور پر بلند عمارت کا اعزاز 4 جنوری 2010ء کو حاصل کیا۔

اسی طرح برج خلیفہ نے فروری 2007ء میں شکاگو کے سیئرز ٹاور کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے زیادہ منزلوں کی حامل عمارت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ سیئرز ٹاور میں 108 منزلیں ہیں۔
کل بلندی ٹھیک نہیں
انگریزی وکیپیڈیا میں 828 ہے
یہ غلطی ہے آپ کے مضمون میں اصلاح کرلیجیئے گا
 

وجی

لائبریرین
ہاں ایک اور بات اس کے افتتاح کے موقعہ پر جو آتشبازی ہوئی وہ دنیا میں سب اونچے مقام سے کی کئی آتشبازی ہے
یہ بھی ایک منفرد مقام ملا ہے اسکو
 

ابوشامل

محفلین
ایک اور بات وہ یہ کہ یہ عیمار emaar والوں کی تعمیرات ہے
دوسرا یہ تصویر بھی لگا دیں اچھی تصویر ہے
مضمون میں تصویریں کچھ زیادہ ہی ہو گئی تھیں اس لیے اس تصویر کو شامل نہیں کیا۔ مضمون میں جب بھی اضافہ کیا تو آپ کی فرمائش مقدم ہوگی۔ بہت شکریہ
 

وجی

لائبریرین
قرض نہیں تھا امداد تھی وہ بھی ابوظہبی کی طرف سے
اسی وجہ سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے نام سے موسوم کیا ہے عمارت کو اور اب برج خلیفہ نام ہے اس عمارت کا
 
Top