بحر میں جملے!

محمد امین

لائبریرین
جملوں کی بجائے یہ تو تک بندیاں ہی شروع ہوگئی ہیں :)۔۔۔ لکھنؤ کی مسجیٰ و مقفیٰ اردو پر بھی ایک دھاگہ ہونا چاہیے :) :) :)

ویسے۔۔۔۔ میں پہلی نظر میں اس کو یہ پڑھا تھا "بحر میں حملے" ۔۔۔اور سمجھا کہ مزمل نے بحری حملے شروع کردیے ہیں ۔۔ (صومالی قزاق) :ROFLMAO:
 
غضب یہ بھی ہے بسمل جی کہ اب میرا تخلص بھی
نہیں آتا ہے اس بحر مفاعیلن مکرر میں۔۔۔
:confused:

ارے ہاں بات تو یہ بھی کسی درجہ حقیقت ہے۔
مگر ممکن ہے کے کوشش کریں تو کام بن جائے
کہ آخر اک حجاز اپنے کو کیوں کر کم سمجھ بیٹھے؟
:):):)
 
ارے تو ہم کہاں کہتے ہیں کہ مضمونِ مجنوں تھا؟
:grin:
یہ کس مضمون سے کیسے کہاں تک بات جا پہنچی؟؟
پئے لیلی ہے یہ مجنون تاخیراً یہاں پہنچا۔۔
مگر احمد ذرا یہ تو بتا تے جائیے گا کہ۔۔ مزمل شیخ بسمل کا یہ دھاگہ کیوں نظر آیا۔
یہاں تو سب ہی مجنوں ہیں کوئی لیلی نہیں باقی یہ دھاگہ بھی مذکر ہے ۔۔۔ یہاں کوئی نہیں لیڈی
حقیقت یہ بھی ہو شاید کہ مستورات کو ہم سی نہیں آتی بحر گوئی۔۔۔
:D
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے مہدی میاں! ہم یاں ذرا تاخیر سے پہنچے۔ اسی اک جرم کی پاداش میں مجنونِ بن لیلیٰ ہوئے ہیں، آپ کیسے ہیں؟
 
یہی سچ ہے کسی لیڈی میں اتنا دم نہیں ہے کے، کبھی بھولے سے ہی یاں پر ذرا تک بندیاں کرلے :D
 
ارے مہدی میاں! ہم یاں ذرا تاخیر سے پہنچے۔ اسی اک جرم کی پاداش میں مجنونِ بن لیلیٰ ہوئے ہیں، آپ کیسے ہیں؟

بھیّا جی! کہانی پہلے تو مضموں سے جا پہنچی تھی مجنوں تک مگر اب تو یہ لیلی بھی یہاں پر آ ہی ٹپکی ہیں۔ تو بہتر ہے کہ مضموں کو لپیٹا جائے اب ورنہ یہ لیلی اور پھر شیریں سے پھر فرہاد و رانجھا ، ہیر و سسّی اور پنّو تک بھی جا پہنچے گا افسانہ۔
 
سنائیں کس زباں سے اپنی ہم حالت میاں احمد۔۔۔ ہمیں تو سب کی خوشحالی ہی آسودہ کیے دی ہے۔۔۔ مبارک ہو سبھی کو آج کی یہ پر فخر تاریخ۔۔۔ کہ اپنے ملک کو اس دن ملی آزادی خاطر۔۔۔ مبارک ہو مبارک ہو۔۔
 
بھیّا جی! کہانی پہلے تو مضموں سے جا پہنچی تھی مجنوں تک مگر اب تو یہ لیلی بھی یہاں پر آ ہی ٹپکی ہیں۔ تو بہتر ہے کہ مضموں کو لپیٹا جائے اب ورنہ یہ لیلی اور پھر شیریں سے پھر فرہاد و رانجھا ، ہیر و سسّی اور پنّو تک بھی جا پہنچے گا افسانہ۔
ارے بسمل فسانہ یہ بھی اک دم گیر پہلو ہے۔۔۔ ہماری آج تو لگتا ہے بالکل خوب ہو جائے۔۔۔ گی یہ مشق مفاعیلن۔۔
 
Top