بحر میں جملے!

جی تو آجائیں سب میدان میں۔
بحر میں جملے کہیں۔ :) دیکھیں آپ کتنے ذوق کی کشتیاں چلا سکتے ہیں۔
دی گئی بحر پے جملے لکھیں یا اپنی مرضی کی بحر منتخب کرکے جملے کے نیچے بحر کا نام اور افاعیل لکھیں۔
فی الوقت عروض کی گنتی میں پہلی بحر یعنی ہزج لیتے ہیں۔
افاعیل:
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

نوٹ: یہ در اصل کھیل نہیں۔ بلکہ باوزن جملے کہنے پے قدرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے جس سے مبتدی اور نو آموز شعرا کو بہر حال مدد بھی ملے گی۔
اور کسی درجے میں بحور کا بھی علم ہو جایا کرے گا۔

تو پہلے دو جملے (یا مصرعے) میں ہی عرض کر دیتا ہوں:

یہاں آؤ ذرا جملے کہو اب بحر میں یارو
وزن کی مشق بھی اس طور ممکن ہے کے ہو جائے

اساتذہ اور غیر شاعر حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔
 
اور کون کون ہے؟ کم از کم اصلاحِ سخن والے تو سب یہاں ہونے چاہیے ہیں۔ کوئی اللہ کا بندہ ٹیگ کردے اصلاحِ سخن والوں میں جو جو رہ گیا ہے انہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
جی تو آجائیں سب میدان میں۔
بحر میں جملے کہیں۔ :) دیکھیں آپ کتنے ذوق کی کشتیاں چلا سکتے ہیں۔
دی گئی بحر پے جملے لکھیں یا اپنی مرضی کی بحر منتخب کرکے جملے کے نیچے بحر کا نام اور افاعیل لکھیں۔
فی الوقت عروض کی گنتی میں پہلی بحر یعنی ہزج لیتے ہیں۔
افاعیل:
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

نوٹ: یہ در اصل کھیل نہیں۔ بلکہ باوزن جملے کہنے پے قدرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے جس سے مبتدی اور نو آموز شعرا کو بہر حال مدد بھی ملے گی۔
اور کسی درجے میں بحور کا بھی علم ہو جایا کرے گا۔

تو پہلے دو جملے (یا مصرعے) میں ہی عرض کر دیتا ہوں:

یہاں آؤ ذرا جملے کہو اب بحر میں یارو
وزن کی مشق بھی اس طور ممکن ہے کے ہو جائے

اساتذہ اور غیر شاعر حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔
بھائی یہ " مفاعیلن " ہوتا کیا ہے ؟
 
فاتح

لائبریرین
یہاں آؤ ذرا جملے کہو اب بحر میں یارو
وزن کی مشق بھی اس طور ممکن ہے کے ہو جائے
مزمل! مشق کی حد تک تو بہتر ہے مگر الفاظ کے اوزان بدلو گے تو اس میں مسئلہ ہو گا۔ اگر ہم "وزن" کو دیکھیں تو یہ بر وزنِ فاع آتا ہے لیکن تم نے بر وزنِ فعو باندھا۔ :)
(مفاعیلن مکرر ہے)
 
بہت زبردست فاتح بھائی یہی تو مقصود ہے. اسی لئیے سینئرز کو بھی شرکت کا کہا. ورنہ غلطیاں کون بتائے گا؟
جزاک اللہ خیراً.
 
محبت آپ کی کہ آپ بھی ہم میں چلے آئے.
وگرنہ آپ کو تو ٹیگ کرنا بھول بیٹھا تھا.

بہت معذرت کے ساتھ.
نوازش آپ کی بسمل کہ ہم سے معذرت خواہ ہیں
وگرنہ ہم تو محفل پر بھی ہیں نا خواندہ مہماں

معذرت کی کوئی ضرورت نہیں۔۔
 
Top