اٹھارہویں سالگرہ بات سے بات

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہ تو ہم نے سوچا ہی نہ تھا۔
اب کیسے معلوم ہو گا کہ نظر لگ گئی یا بچت ہو گئی
چولہے پر کچھ مرچیں رکھ کر انہیں آگ لگاؤ۔ اگر ان کا اثر کچھ نہ ہو تو سمجھو نظر لگ گئی ہے۔ 😎
کسی ڈرامے میں اسی طرح ہوتا ہوا دیکھا تھا میں نے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چولہے پر کچھ مرچیں رکھ کر انہیں آگ لگاؤ۔ اگر ان کا اثر کچھ نہ ہو تو سمجھو نظر لگ گئی ہے۔ 😎
کسی ڈرامے میں اسی طرح ہوتا ہوا دیکھا تھا میں نے
بجلی کے چولہے پہ رکھ کر جلا لیں؟ لیکن اس کے تو شعلے بھی نہیں ہوتے۔
مرچیں سبز ہوں یا سرخ؟
 
بات تو اُڑ ہی گئی اس دلچسپ شعر بازی میں!
تھوڑے تصرف کے ساتھ
کیا بنے بات جب بات بنائے نہ بنے/بنی
سر الف عین صاحب! ایک ہفتہ کی غیر حاضری کے بعد آج محفل میں حاضری دی تو خوشی ہوئی کی آپ نےاوپر کی گئی تک بندی کو پسند فرمایا۔غالب کے شعر کا مصرعہ آپ کے تصرف کے ساتھ دیکھ کر شعر مکمل کرنے کی جسارت کی ہے۔
بات سے بات کے نام پہ دھوکہ دے کر ہمیں شعر سے شعر پڑھوانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے!!!
کیا بنے بات کہ جب بات بنائے نہ بنے
ایک شاعر کی بنا شعر سنائے نہ بنے
 
سید عمران

محفلین
چولہے پر کچھ مرچیں رکھ کر انہیں آگ لگاؤ۔ اگر ان کا اثر کچھ نہ ہو تو سمجھو نظر لگ گئی ہے۔ 😎
نری مرچیں نہیں جلانی ہوتیں، ان پر کچھ پڑھ کر بیمار کے جسم پر پھیر کر پھر جلاتے ہیں...
اگر نظر کا اثر ہے تو زائل ہوتے ہی مریض فورا صحیح ہوجاتا ہے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نری مرچیں نہیں جلانی ہوتیں، ان پر کچھ پڑھ کر بیمار کے جسم پر پھیر کر پھر جلاتے ہیں...
اگر نظر کا اثر ہے تو زائل ہوتے ہی مریض فورا صحیح ہوجاتا ہے!!!
وہی تو:LOL:
ایک تو یہ عبدالروؤف بھائی بھی نا ۔۔ آدھی ادھوری معلومات دے کر فکر میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ آپ کی بات میں دم ہے البتہ۔ پڑھنا کیا ہے مرچوں پر۔
 
سید عمران

محفلین
وہی تو:LOL:
ایک تو یہ عبدالروؤف بھائی بھی نا ۔۔ آدھی ادھوری معلومات دے کر فکر میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ آپ کی بات میں دم ہے البتہ۔ پڑھنا کیا ہے مرچوں پر۔
ڈرامے پر دیکھ دیکھ کے نرے ڈرامہ باز عامل بنیں گے!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نری مرچیں نہیں جلانی ہوتیں، ان پر کچھ پڑھ کر بیمار کے جسم پر پھیر کر پھر جلاتے ہیں...
اگر نظر کا اثر ہے تو زائل ہوتے ہی مریض فورا صحیح ہوجاتا ہے!!!
مجھے پتا نہیں تھا۔ میں نے تو صرف لڑی کا احترام کرتے ہوئے بات سے بات ہی کر دی۔🙂
 
سید عمران

محفلین
وہی تو:LOL:
ایک تو یہ عبدالروؤف بھائی بھی نا ۔۔ آدھی ادھوری معلومات دے کر فکر میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ آپ کی بات میں دم ہے البتہ۔ پڑھنا کیا ہے مرچوں پر۔
قرآن پاک کی آیت ہے...
وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌ (سورہ قلم:51)
سات مرچیں لیں ہر مرچ پر سات بار یہ آیت پڑھ کر دم کریں...
مریض کو لٹا کر ایک مرچ سر کے عین درمیان رکھ کر دائیں طرف سے پھیرنا شروع کریں...
دائیں ہاتھ کی ایک طرف سے لائیں اور انگلیوں کی طرف سے گھما کر اوپر لےجائیں پھر سینے پر سے نیچے پاؤں تک لائیں اور انگلیوں سے گھما کر واپس اوپر لائیں اور پیٹ سے لے جا کر بائیں ٹانگ سے نیچے لائیں اور انگلیوں سے گھما کر واپس سارا پراسس اسی طرح دہراتے ہوئے سر کے درمیان تک لے آئیں...
اس گھمیر پھیر میں سب گھوم گئے ناں...
لیکن قصہ ابھی بھی ناتمام ہے...
ساتوں مرچیں ایک ایک کرکے جسم پر پھیر کر آگ میں جھونک دیں...
آگ چاہے چولہے میں لگے یا بھاڑ میں بس آگ ہونی چاہیے...
یہ نئے دور کی الیکٹرک ٹیکنالوجی والی ڈرامہ بازی نہیں چلے گی...
اگر مرچوں سے ان کی حقیقی دھانس آئے جسے سونگھ کر سب گھر والے کھانس کھانس کر پاگل ہوجائیں اور صلواتیں سنائیں تو سمجھ لیں کہ نظر کا اثر یا تو تھا نہیں یا اتر گیا...
اگر نظر کا اثر ہے تو مرچیں جلنے کی کوئی بو نہیں آئے گی...
ایسی صورت میں یہی عمل دہراتے رہیں جب تک دھانس اور کھانس نہ آئے!!!
 
سیما علی

لائبریرین
اگر مرچوں سے ان کی حقیقی دھانس آئے جسے سونگھ کر سب گھر والے کھانس کھانس کر پاگل ہوجائیں اور صلواتیں سنائیں تو سمجھ لیں کہ نظر کا اثر یا تو تھا نہیں یا اتر گیا...
اگر نظر کا اثر ہے تو مرچیں جلنے کی کوئی بو نہیں آئے گی...
جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔
 
Top