اٹھارہویں سالگرہ بات سے بات

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم پیارے محفلین

بات یہ ہے کہ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے ہم نے آج ہی کی تاریخ میں ایک لڑی کا اغاز کر دیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ لڑی میں کوئی خاص بات زیر موضوع نہیں ہے مگر اپنی بات نبھانے کو کوئی بات تو کرنی تھی نا۔ آپ بھی اس بات کو دل پر مت لیجئے گا نہ ہماری بات کو ہنسی میں اڑائیے گا بس بات سے بات نکالتے جائیے گا۔
بات سے بات نکلنے کے وسیلے نہ رہے جیسی بات سوچنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے بس اپنے سے پہلے والے مراسلے میں لکھی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے اپنی بات لکھ دیجئے گا مگر اس بات کا خیال رہے کہ آپ کی بات میں کم سے کم ایک محاورہ موجود ہو۔
 
علی وقار

محفلین

وعلیکم السلام!
واقعی بات کرنے سے بات بنتی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وعلیکم السلام!
واقعی بات کرنے سے بات بنتی ہے۔
بالکل درست کہا آپ نے کہ بات کرنے سے بات بنتی ہے۔ آپ کےلڑی میں آنے سے پہلے ہمیں لگ رہا تھا کہ جیسے ہم نے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا لی ہے اور اکیلے ہی ہیں یہاں۔
 
سیما علی

ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنائی ۔۔۔اور اکیلے بھی نہیں ۔۔ایک کی پشت پر ایک کے ہونے سے طاقت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے، دو شخص باہم مل کر بہت کام کر سکتے ہیں، اتفاق میں بہت برکت ہے، اتحاد میں بڑی طاقت ہے۔۔۔یعنی ایک اَور ایک گیارہ
 
تو پھر مل کر اتفاق اور اتحاد کا پرچم لہراتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کے نگوڑا دل کہنے پر ہمیں پاگل دل یاد آیا محسن نقوی کا لکھا اور غلام علی کا گایا

یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا آوارگی
اس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ہوا آوارگی
 
السلام علیکم پیارے محفلین

بات یہ ہے کہ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے ہم نے آج ہی کی تاریخ میں ایک لڑی کا اغاز کر دیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ لڑی میں کوئی خاص بات زیر موضوع نہیں ہے مگر اپنی بات نبھانے کو کوئی بات تو کرنی تھی نا۔ آپ بھی اس بات کو دل پر مت لیجئے گا نہ ہماری بات کو ہنسی میں اڑائیے گا بس بات سے بات نکالتے جائیے گا۔
بات سے بات نکلنے کے وسیلے نہ رہے جیسی بات سوچنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے بس اپنے سے پہلے والے مراسلے میں لکھی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے اپنی بات لکھ دیجئے گا مگر اس بات کا خیال رہے کہ آپ کی بات میں کم سے کم ایک محاورہ موجود ہو۔
آپ نے ایک مصرعہ لکھا ہے میں پورا شعر لکھ رہا ہوں۔
بات سے بات نکلنے کے وسیلے نہ رہے
لب رسیلے نہ رہے نین نشیلے نہ رہے​
شاعر بھی شاید یہی چاہتا ہے ہے کہ بات سے بات نکلنے کے وسیلے بنتے رہیں تاکہ لب رسیلے اور نین نشیلے نہ ہونے کا گلہ نہ رہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم پیارے محفلین

بات یہ ہے کہ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے ہم نے آج ہی کی تاریخ میں ایک لڑی کا اغاز کر دیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ لڑی میں کوئی خاص بات زیر موضوع نہیں ہے مگر اپنی بات نبھانے کو کوئی بات تو کرنی تھی نا۔ آپ بھی اس بات کو دل پر مت لیجئے گا نہ ہماری بات کو ہنسی میں اڑائیے گا بس بات سے بات نکالتے جائیے گا۔
بات سے بات نکلنے کے وسیلے نہ رہے جیسی بات سوچنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے بس اپنے سے پہلے والے مراسلے میں لکھی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے اپنی بات لکھ دیجئے گا مگر اس بات کا خیال رہے کہ آپ کی بات میں کم سے کم ایک محاورہ موجود ہو۔
بھئی اس بات سے تو ہمیں کسی کی یہ باتیں یاد آگئیں ۔

یا دن کی باتیں ہوتی ہیں یا رات کی باتیں ہوتی ہیں
یہ دُنیا ہے اِس دُنیا میں ہر بات کی باتیں ہوتی ہیں
دِن رات تمہاری محفل میں دِن رات کی باتیں ہوتی ہیں
کچھ بات نہیں ہوتی لیکن بے بات کی باتیں ہوتی ہیں
جِس بات کی باتیں ہوتی ہیں اُس بات کی کوئی بات نہیں
جِس بات کی کوئی بات نہیں اُس بات کی باتیں ہوتی ہیں
جِس بات پہ اِتنی بات بڑھی اُس بات میں کوئی بات نہ تھی
جب بات پہ بات آ جاتی ہے تب بات کی باتیں ہوتی ہیں
 
باتوں باتوں میں آپ نے بہت سی باتیں کہہ ڈالیں عاطف بھائی۔
یوں ہی جب اشتیاق احمد اپنے ناول کے آغاز میں دو باتیں لکھنے بیٹھتے تو کم سے کم دو صفحے تو لکھ ہی ڈالتے
 
سیما علی

لائبریرین
بھئی اس بات سے تو ہمیں کسی کی یہ باتیں یاد آگئیں ۔

یا دن کی باتیں ہوتی ہیں یا رات کی باتیں ہوتی ہیں
یہ دُنیا ہے اِس دُنیا میں ہر بات کی باتیں ہوتی ہیں
دِن رات تمہاری محفل میں دِن رات کی باتیں ہوتی ہیں
کچھ بات نہیں ہوتی لیکن بے بات کی باتیں ہوتی ہیں
جِس بات کی باتیں ہوتی ہیں اُس بات کی کوئی بات نہیں
جِس بات کی کوئی بات نہیں اُس بات کی باتیں ہوتی ہیں
جِس بات پہ اِتنی بات بڑھی اُس بات میں کوئی بات نہ تھی
جب بات پہ بات آ جاتی ہے تب بات کی باتیں ہوتی ہیں
کیابات ہے ہمارے بھیا کی ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
باتوں باتوں میں آپ نے بہت سی باتیں کہہ ڈالیں عاطف بھائی۔
ذرا سا لفظ اور ‘ کتناعظیم ہے۔ اس میں تو ایک پوری کائنات سما سکتی ہے۔ اور آپکی باتوں میں کیسی مٹھاس ہے ۔میٹھی میٹھی باتیں اور اورباتوں سے خوشبو آئے۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذرا سا لفظ اور ‘ کتناعظیم ہے۔ اس میں تو ایک پوری کائنات سما سکتی ہے۔ اور آپکی باتوں میں کیسی مٹھاس ہے ۔میٹھی میٹھی باتیں اور اورباتوں سے خوشبو آئے۔۔۔
نام جو خوشبودار ہے آپا :ROFLMAO:
اور اسی کو ہی تو کہتے ہیں اپنے منہ میاں مٹھو بننا جو کہ ہم بنے ابھی ابھی۔
 
Top