سید عمران

محفلین
صائب رائے ان لڑائی جھگڑوں میں یہی ہوگی کہ۔۔۔
چائے ثمرین ہی بنایا کرے گی۔۔۔
چاہے گنجی ہوجائے چاہے لنگڑی۔۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
طلب جب چائے کی ہو تو پھر موسم کی پروا کیے بغیر پینی پڑتی ہے،ویسے بھی "دانشور" تو چائے کے ایک کپ کو زندگی کہتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
عین ممکن ہے کہ گرمی کا توڑ گرما گرم چائے کا کپ ہو۔۔۔
جیسے لوہا لوہے کو کاٹتا ہے۔۔۔
گرمیوں میں چائے پینے پر کرنل شفیق الرحمٰن نے بڑا زبردست مضمون لکھا تھا۔۔۔
 
غیر ممکن ہے کہ آپ کی بات سے اختلاف کیا جائے۔کہتے ہیں گرمی میں چائے پینے سے پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے۔
لوہا لوہے کو کاٹتا ہے۔۔۔
بالکل اسی طرح زہر کا تریاق بھی زہر ہی ہوتا ہے۔

چمن میں تلخ نوائی مری گوارا کر
کہ زہر بھی کبھی کرتا ہے کار تریاقی
 
Top