ای بک پر تحقیق

الف نظامی

لائبریرین
میں ‌HTML Help Workshop استمعال کرتا ہوں
کیا کسی نے معلوم کیا ہے کہ پی ڈی ایف میں سے یونیکوڈ ٹیکسٹ کاپی ہوکر صحیح( یونیکوڈکی شکل میں) پیسٹ ہوتا ہے یا نہیں؟
زیادہ سائز کی ٹیکسٹ فائلزکیلیے نوٹ پیڈ مناسب نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
راجہ بھیا، کچھ دوست پہلے اس پر کام کر چکے ہیں کہ فونٹس ایڈوب میں کام کرتے ہیں لیکن فائل بہت ہیوی ہوجاتی ہے۔
قیصرانی
 

الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی میں پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ کاپی کرکے کسی اور پروگرام میں پیسٹ کرنے کا پوچھ رہا ہوں کہ کیا صحیح پیسٹ ہوتا ہے یا ۔۔
 

دوست

محفلین
او ڈی ایف، سی ایچ ایم، ایچ ٹی ایم ایل، ایکس ایم ایل میرے خیال میں یہ بناوٹیں "بہت" ہونگی۔ اگر مزید چاہیں تو م س ورڈ کی بناوٹ میں ایک آدھ فائل۔
فونٹ کا اس وقت بھی رپھڑ‌ ہی تھا۔ میرے خیال میں فونٹ کوئی بھی چلے صارف کی مرضی سے۔ مگر ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ میں عمومی دستیاب فونٹ رکھے جائیں جیسے ایشیا ٹائپ۔
اور پی ڈی ایف سے یونیکوڈ نقل ہوجاتا ہے ابھی میں نے اپنے کبنٹو سسٹم میں اس کا تجربہ کیا ہے۔صرف چند ڈبے آئے جو فونٹ کی وجہ سے تھے۔
 
Top