ای بک پر تحقیق

میں نے کچھ کام کرنے کا فیصلہ کیا کیا سب سے مشکل اور تحقیق طلب کام میرے حصہ میں آگیا۔ ای بک کے سافٹ وئیر پر تلاش کرکے میں آدھے سے بھی کم ہوگیا ہوں مگر اب تک کوئی کام کا سافٹ وئیر جو فری بھی ہو اور آسان بھی ہو نہیں ملا۔ اس معاملے میں میں نے اندازہ لگایا ہے کہ کافی زیادہ تحقیق کی ضرورت ہے اور دیر تک کرتے رہنا ہوگا۔ مہوش ، نعمان اور اعجاز صاحب نے جو ای بک بنانے کے متعلق تجربات کیے ہیں وہ اب تک پی ڈی ایف فائل بنانے کے متعلق ہیں اور اس سمت میں ان کی تحقیق اچھی ہے جس پر ہم باقی ماندہ آپشن دیکھ لینے کے بعد پھر آتے ہیں کیونکہ وہ کام تو تقریبا ہوا پڑا ہے۔

مجھے خاصی امید تھی کہ ایم ایس ورڈ کی فائلوں سے ای بک بنانے کا کوئی سافٹ وئیر ضرور مل جائے گا ۔ مائیکروسافٹ والوں کا ہی ایک فری سافٹ‌وئیر ملا بھی جو ایک سرچ ایبل ای بک بنا بھی دیتا ہے جس میں سے ٹیکسٹ کاپی اور تلاش بھی کیا جا سکتا ہے مگر افسوس اور حیرت ہے کہ وہ یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا اور صرف ASCII فارمیٹ میں بنی فائلوں کی ای بک بناتا ہے۔

اس کے بعد میں نے XML فائلوں پر تحقیق کی ہے کیونکہ وہ ہی مستقبل کا فائل فارمیٹ ہے اس پر بہت سی اینکوڈنگ تکنیک ہیں جس سے پھر بعد میں ای بک اور آن لائن کتابیں بن سکتی ہیں مگر ابھی تک میں کوئی فری یا مکمل اوپن سورس سافٹ وئیر نہیں ڈھونڈ سکا ہوں۔ ایک سافٹ وئیر ملا ہے جو بہت عمدہ ہے مگر وہ مکمل اوپن سورس نہیں ہے نام ہے اس کا Oxygen یہ خاص‌ طور پر ڈاکومینٹیشن کے لیے ہے اور بہت سے فارمیٹس کو سپورٹ ‌کرتا ہے اور اس سے کئی قسم کے فارمیٹس میں محفوظ بھی کیا جاسکتاہے۔ اس کا ذکر میں اس لیے کر رہا ہوں کہ اگر کوئی تحقیق کرنا چاہے تو وہ اسے دیکھ لے کیونکہ مہوش DocBook کی بہت پرستار تھیں اور اسے مستقبل کا فارمیٹ بھی سمجھتی تھی اس کے لیے یہ ایک عمدہ شے ہے ( ‌میں ابھی تک مہوش سے متفق نہیں ہو سکا ہوں)۔
 

دوست

محفلین
ای بک اوپن آفس میں نہیں بن سکتی کیا؟؟؟
اس میں اگر اندرونی روابط وغیرہ بنا دیے جائیں تو ایک ای بک کی شکل بن ہی جائے گی میرے خیال میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھو یار محب، جہاں بھی بات ای بک کی ہوگی، ہمیں‌ پی ڈی ایف، کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل یا ایکس ایم ایل کو چننا ہوگا۔ ایکس ایم ایل میری ذاتی ترجیح ہے۔ کیونکہ اس کے لیے اضافی ایڈوب کا سافٹ وئیر نہیں چاہیئے ہوگا۔ اور کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل بہت بار ایرر دے جاتی ہے کھلنے میں۔ ہمارے مدٍ نظر صرف ای بک بنانا ہی نہیں‌ بلکہ اس ای بک کو اس شکل میں بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ یوزرز اس سے مستفید ہو سکیں۔
باتونی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو۔ بقول دوست بھائی، میرے ذہن “شریف“ میں ایک خیال آیا ہے کہ کیوں نہ ای بک کو ایم ایس ورڈ میں ہی بنایا جائے
1۔ ورڈ عموماً سب سے زیادہ یوزرز کے پاس موجود ہوتا ہے
2۔ اس پر آپ انٹرنل اور ایکسٹرنل لنکنگ کر سکتے ہیں
3۔ اس ای بک کی فارمیٹنگ بھی جیسی چاہیں کریں
4۔ اس ای بک کو بنانے کے لیے سافٹ وئیر بھی الگ سے نہیں چاہیے
5۔ اس کو مستقبل میں کسی بھی دوسری فارمیٹ یعنی ایکس ایم ایل یا کسی بھی دوسری فارمیٹ میں تبدیل کرنا بھی بہت آسان ہے
6۔سکیورٹی بھی موجود ہے
7۔ تقریباً تمام دوست یہ کام کر سکیں‌گے
8۔ ہر یوزر اپنی مرضی کا فانٹ اور اس کا سائز کنٹرول کر سکے گا
9۔ انڈر لائن کرنا اور کسی ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کرنا بھی بہت آسان ہے
وغیرہ وغیرہ
باتونی ہاتھی
 

الف نظامی

لائبریرین
کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل زیادہ بہتر ہے اور
download.com پر کئی مفت سافٹ ویر موجود ہیں یونیکوڈ پر مشتمل ای بک بنانے کے لیے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
پیارے دوستو۔ بقول دوست بھائی، میرے ذہن “شریف“ میں ایک خیال آیا ہے کہ کیوں نہ ای بک کو ایم ایس ورڈ میں ہی بنایا جائے
1۔ ورڈ عموماً سب سے زیادہ یوزرز کے پاس موجود ہوتا ہے
2۔ اس پر آپ انٹرنل اور ایکسٹرنل لنکنگ کر سکتے ہیں
3۔ اس ای بک کی فارمیٹنگ بھی جیسی چاہیں کریں
4۔ اس ای بک کو بنانے کے لیے سافٹ وئیر بھی الگ سے نہیں چاہیے
5۔ اس کو مستقبل میں کسی بھی دوسری فارمیٹ یعنی ایکس ایم ایل یا کسی بھی دوسری فارمیٹ میں تبدیل کرنا بھی بہت آسان ہے
6۔سکیورٹی بھی موجود ہے
7۔ تقریباً تمام دوست یہ کام کر سکیں‌گے
8۔ ہر یوزر اپنی مرضی کا فانٹ اور اس کا سائز کنٹرول کر سکے گا
9۔ انڈر لائن کرنا اور کسی ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کرنا بھی بہت آسان ہے
وغیرہ وغیرہ
باتونی ہاتھی
آپ کی بات معقول ہے۔ دیکھیے باقی کیا کہتے ہیں اس بابت
 
قیصرانی نے کہا:
دیکھو یار محب، جہاں بھی بات ای بک کی ہوگی، ہمیں‌ پی ڈی ایف، کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل یا ایکس ایم ایل کو چننا ہوگا۔ ایکس ایم ایل میری ذاتی ترجیح ہے۔ کیونکہ اس کے لیے اضافی ایڈوب کا سافٹ وئیر نہیں چاہیئے ہوگا۔ اور کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل بہت بار ایرر دے جاتی ہے کھلنے میں۔ ہمارے مدٍ نظر صرف ای بک بنانا ہی نہیں‌ بلکہ اس ای بک کو اس شکل میں بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ یوزرز اس سے مستفید ہو سکیں۔
باتونی ہاتھی

قیصرانی ، میں خود بھی ایکس ایم ایل( XML ) کے ہی حق میں ہوں کیونکہ یہ مستقبل کے فارمیٹ اوپن ڈاک فارمیٹ کے لیے استعمال ہوگی اور اسے کسی اور فارمیٹ‌ میں بدلنا بھی آسان ہے مگر ہمیں تحقیق کے لیے آپشن ساری دیکھنی ہیں تاکہ ایسا نہ ہو کہ ہم جلدبازی میں کوئی فیصلہ کر لیں۔ ای بک بنانا اور اس شکل میں بنانا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں ، یہی ہماری ترجیح ہوگی۔ م س ورڈ سے ای بک بنانے کے اوپر ہی میں بھی زیادہ زور دوں گا کیونکہ یہ ایک آزمایا ہوا اور بہت سے فیچر رکھنے والا آسانی سے مل جانے والا (کم از کم پاکستان میں) سافٹ وئیر ہے۔ کیا تم بتاؤ گے کہ م س ورڈ سے ای بک بنانے کے لیے کون کون سے آسان سافٹ وئیر یا ٹولز میسر ہیں یا تمہارے ذہن میں کیا لائحہ عمل ؟
 
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل زیادہ بہتر ہے اور
download.com پر کئی مفت سافٹ ویر موجود ہیں یونیکوڈ پر مشتمل ای بک بنانے کے لیے۔

صحیح معنوں میں کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل کے لیے مفت اور اچھا سافٹ وئیر کونسا ہے ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
محب یار وکی سے کچھ فارغ ہوا ہوں تو سوچا کہ تمہارا ہاتھ بٹا دوں۔ مگر فی الحال تو میں خود کچھ الجھا سا گیا ہوں۔ کیونکہ ورڈ میں ویب نسخ فانٹ اور مائیکروسافٹ کا تاہوما ایک ہی سائز کی فائل بناتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم نفیس نستعلیق فانٹ پسند کریں جوکہ بہت عمدہ ہے، وہ فائل کو تھوڑا سا بڑا کر دیتا ہے۔

ابھی میں نے اپنے پاس موجود فرزانہ والی نظمیں ایک ہی فائل میں یونیکوڈ میں اکٹھی کی ہیں۔ 109 نظمیں ہیں اور کل 120 صفحات بنے ہیں۔ فائل کا سائز صرف 179 کلو بائیٹ ہے اگر فانٹ ویب نسخ یا تاہوما ہو۔ اگرفانٹ کو نفیس نستعلیق رکھا جائے تو یہی فائل 186 کلو بائیٹ یعنی صرف 7 کلو بائیٹ کا اضافی بوجھ ڈالتی ہے۔ لیکن سوائے تاہوما کے باقی سب فانٹ بہت سلو ہیں۔ ایکس ایم ایل میں بغیر اضافی فارمیٹنگ یا لنکگ کے، یہی فائل کوئی 775 کلو بائیٹ کی بن جاتی ہے۔ اگر ایک بڑی کتاب جیسا کہ “علی پور کا ایلی“ آگئی تو پھر سسٹم بقول دوست بھائی کے لٹک جائے گا۔

میرے پاس ابھی یہاں انٹل 3 گیگا ہرٹز اور دوسرا سیلیران 9۔2 گیگا ہرٹز کے سسٹم ہیں۔ دونوں پر 512 ایم بی ریم ہے۔ تو اگر یہ فانٹ مجھے کچھ سلو لگ رہے ہیں تو پینٹیم 2 یا 3 والے لوگ تو بیچارے بہت تنگ ہوں گے۔

اسی طرح آجکل ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر صاحب کا سائز بہت بڑا ہو گیا ہے۔پاکستان میں ایک عام یوزر جو 4 یا 5 کلو باءیٹ کے ڈیٹا ٹرانسفر پر کام کرتاہے، وہ تو بیچارہ اس کو اپ ڈیٹ کر کر کے رہ جائے گا 60 ایم بی کا ایڈوب اور پھر اس پر مستزاد یہ کہ کہ 20 ایم بی کی ایک اپ ڈیٹ ہوتی ہے اور کم از کم تین اپ ڈیٹ یہ آج کل مانگتا ہے نئے ورژن میں۔ اس کے علاوہ ایڈوب بہت بھاری کر دیتا ہے تصویری فائلز کو۔ اسی طرح یونیکوڈ کا کیا حال ہوگا، یہ تصور ہی رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔

نوٹ پیڈ یونیکوڈ میں یہی فائل کوئی 79 کلو بائیٹ میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں بناتا ہے۔ یہی فائل نوٹ پیڈ 96 کلو بائیٹ میں نفیس نستعلیق میں بناتا ہے۔

اگر ہم لوگ تاہوما کو پسند کریں‌تو یہ فانٹ بڑی فائل کو پڑھتے وقت بہت ہی بکواس لگتا ہے (معذرت کہ میرے الفاظ کچھ عجیب سے ہیں)۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ بہت عمدہ لگتی ہے۔ اس میں فائل کو آسانی سے پڑھا جا سکتا ہے اور فائل بڑی بھی نہیں‌ ہوتی۔

فی الحال میری رائے یہ ہے کہ سب سے پہلے کسی ایک فانٹ پر اتفاق کیا جائے۔ اس کے بعد کسی بھی سافٹ وئیر یا ای بک کی شکل کو آزمایا جائے۔

باتونی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل زیادہ بہتر ہے اور
download.com پر کئی مفت سافٹ ویر موجود ہیں یونیکوڈ پر مشتمل ای بک بنانے کے لیے۔

صحیح معنوں میں کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل کے لیے مفت اور اچھا سافٹ وئیر کونسا ہے ؟
یار محب کمپائلڈ ایح ٹی ایم ایل کو بھول جاؤ، یہ صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر کو سپورٹ کرتی ہے۔ لینکس اور دیگر یوزرز رہ جائیں گے۔
باتونی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
راجہ بھیا، میری بات کا مقصد آپ کی بات کی نفی نہیں ہے اور نہ ہی آپ کی دل آزاری ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ زکریا بھائی سے میری اس موضوع پر بات ہوئی تھی، انہوں نے بھی یہی رائے دے تھی۔
باتونی ہاتھی
 
انٹر نیٹ ایکسپلورر اب بھی تقریبا 90 فیصد لوگوں کا پسندیدہ سافٹ وئیر ہے اور اس میں کوئی بھی سائٹ سب سے بہتر دکھائی دیتی ہے اس لیے اسے ہمیں سامنے تو رکھنا پڑے گا۔ اگر آسانی سے اس میں ای بک بن جائے تو اس پہلو کو ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ م س ورڈ بھی تو صرف ونڈوز کے لیے ہوگا، لینکس والے یوزر تو اس پر بھی رہ جائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

پہلے تو بہت شکریہ کہ آپ لوگ اس اہم موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ میں یہ گزارش کرنا چاہتا تھا کہ multiple formats کو سپورٹ کرنے میں کیا ہرج ہے؟ تھوڑی سٹوریج سپیس زیادہ چاہیے ہوگی لیکن یوزرز کے پاس آپشن ہوگی کہ وہ سادہ ٹیکسٹ فائل ڈاؤنلوڈ کریں یا پی ڈی ایف یا CHM وغیرہ۔۔۔ میں نے کئی ای بکس کی سائٹس پر ایک ہی کتاب کی ایک سے زیادہ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈز دیکھی ہیں۔
 
شکریہ نبیل ، کیونکہ جس موضوع پر تم اپنی رائے کا اظہار کردو اسے سنجیدہ اور قابل غور موضوع سمجھا جاتا ہے ، میں نے کہہ رہا عموما یہ خیال راسخ ہے لوگوں کے اذہان میں :wink:

کوشش پوری ہے کہ زیادہ سے زیادہ آپشنز کو دیکھا جائے اور اب تک جو تحقیق مہوش، نعمان اور اعجاز صاحب کرچکے ہیں اس کو بھی ساتھ ساتھ دیکھتے ہوئے نئے میدان بھی تلاش کریں۔ جیسے جیسے یہ گفتگو آگے بڑھے گی اس موضوع پر مزید معلومات میسر آتی جائے گی اور میں بھی اس حق میں ہوں کہ یوزر کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور انتخاب کا حق دیا جائے تاکہ وہ صرف اس وجہ سے کتاب پڑھنے سے نہ جی چرائے کہ فارمیٹ اور پیشکش میں اس کی مرضی اور سہولت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر آپ لوگوں نے ابھی تک فردوس بریں کے chm ورژن کو نہیں دیکھا تو دیکھ لیں۔ اسی پوسٹ میں نعمان کی تیار کی ہوئی html فائلیں موجود ہیں جنہیں لے کر میں نے html workshop کے ذریعے کچھ ہی دیر میں یہ chm فائل بنا لی تھی۔ میں نے اس پر مزید ریسرچ نہیں کی تھی لیکن مجھے تو یہ کام حد درجہ آسان لگا تھا۔

ای بکس پر بات چلتی رہے گی۔ اس موضوع پر کافی پوسٹس سامنے آ چکی ہیں۔ کیا موضوع پر علیحدہ سب فورم تشکیل دینا مناسب ہوگا؟
 

زیک

مسافر
ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ ہمیں اوپن فارمیٹ استعمال کرنا چاہیئے کہ کلوزڈ فارمیٹ کے مستقبل کا کچھ پتہ نہیں۔ م‌س‌ورڈ کا فارمیٹ کئی دفعہ بدل چکا ہے اور کئی ورژنز میں incompatibilities ہیں۔ پھر ورڈ کی فائل دوسرے پروگرام عموماً نہیں پڑھ سکتے۔

پراجیکٹ گٹنبرگ پر اس بارے میں کچھ ڈسکشن موجود ہے۔
 

زیک

مسافر
میرا خیال ہے کہ ایک سادہ یونیکوڈ ٹیسکٹ فارمیٹ میں کتاب فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ کچھ اور آپشنل فارمیٹ بھی ہوں جیسے html یا xml یا ورڈ وغیرہ۔
 
سی ایچ ایم کافی سادہ اور آسان ہے پڑھنے اور اس میں آسانی سے ٹیکسٹ کاپی بھی ہوجاتا ہے اور اس میں ابواب کی فہرست اور اگلے پچھلے باب پر جانا بھی آسان ہے۔ نبیل ہی کو بات کو آگے بڑھاتے ہوئے میں کہنا چاہوں گا کہ ہمیں مختلف آپشنز پر کام جاری رکھنا چاہیے اور صرف ایک ہی فارمیٹ پر قانع ہو کر نہیں بیٹھ جانا چاہیے۔ راجہ سے میں نے پوچھا تھا کہ کونسا مفت سافٹ وئیر میسر ہے chm بنانے کے لیے جواب کا انتظار ہے۔

زکریا xml کی وجہ سے مسائل حل ہوتے ہوئے نظر تو آرہے ہیں۔ اب بحث کا موضوع DocBook اور ODF ( اوپن ڈاکومینٹ فارمیٹ )‌ کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے۔ ایکس ایم ایل کی وجہ سے کمپیٹیبلٹی کے مسائل ختم ہو جائے گے ، نئے مائیکروسافٹ آفس کے لیے ایک ٹراسلیشن ٹول بھی لکھا جارہا ہے جو ODF میں فائل کنورٹ کردے گا اور اس کے لیے اوپن آفس تو اسے سپورٹ کر ہی رہا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا ذاتی خیال ہے کہ ایک کی بجائے کئی ڈاؤن لوڈ ایبل فارمیٹس رکھنا بہتر ہوگا۔ یعنی سی ایچ ایم، او ڈی ایف وغیرہ۔ اسی طرح‌یونیکوڈ بھی ہو۔ تاکہ ہر بندہ اپنی ضرورت اور آسانی کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکے۔ :)
قیصرانی
 
Top