ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں فی کلو گوشت

ابن توقیر

محفلین
کیوں جی،ارادہ ہے اتنا لذیز گوشت کھانے کا؟ سُپرسمائلس
آسٹریلیا میں گزشتہ دس برس سے مایورا اسٹیشن نامی مویشی فارم کا گوشت بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں سارے مویشیوں کو خاص قسم کی چاکلیٹ کھلائی جاتی ہے جو روایتی چارے میں ملاکر دی جاتی ہیں۔
1998 میں مایورا فارم نے جنوبی آسٹریلیا میں اپنے کام کا آغاز کیا تو انہیں دنیا بھر میں بہترین اور مزیدار گوشت پیدا کرنے والے مویشی فارم کا سامنا تھا۔ اس کے لیے انہوں نے جاپان کے ایک ماہر سے رابطہ کیا اور جانوروں کو دو سال تک چارہ کھلا کر کئی تجربات کیے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے چارے میں مشہور برانڈ کی چاکلیٹ، نرم جیلی دار ٹافیاں اور اسٹرابری ملاکر کھلانا شروع کیا۔
chocolatecow-1480451125.jpg
اس کے بعد گائے کا گوشت جب لوگوں کو کھلایا گیا تو اسے بہت پسند کیا گیا اور اس کی شہرت دنیا بھر میں پھیل گئی۔ اب یہ حال ہے کہ ان کے گاہک ہفتے میں دو سے تین مرتبہ ان کےفارم کی گائے کا گوشت کھاتے ہیں۔ اس کے گوشت میں چکنائی بھی کم ہے اور ذائقے میں انتہائی بہترین ہے۔
chocolatefodder-1480451127.jpg
ہانگ کانگ کے ماسٹر کا کہنا ہےکہ یہ گوشت مکھن جیسا نرم اور اس میں ایک خاص مٹھاس جیسا ذائقہ ہے جو اسٹیک کے لیے بہت عمدہ ہے۔ پہلی مرتبہ مویشیوں کو 2006 میں چاکلیٹ کھلائی گئی تھی جس کے بعد گوشت میں نمایاں گلابی رنگت پیدا ہوئی۔ لیکن یہ مزیدار گوشت بہت سستا نہیں اور ایک پاؤ گائے کا گوشت 30 ہزار روپے کا ہے یعنی ایک کلو گوشت کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔
 

ہادیہ

محفلین
سپر سمائلس صاحب اتنا مہنگا کوشت کھانے کا کیا فائدہ؟ انسان بھی گائے کی طرح ہوجاتا ہے؟
 

عثمان

محفلین
آسٹریلیا میں بکنے والی شے کی قیمت کا اندازہ روپے میں کرنا درست نہیں۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
سپر سمائلس صاحب اتنا مہنگا کوشت کھانے کا کیا فائدہ؟ انسان بھی گائے کی طرح ہوجاتا ہے؟

گائے سا حال تو انسان کا تب ہی ہو سکتا ہے جب وہ چاکلیٹ کھائے۔میں تو گوشت کی جگہ چاکلیٹ ڈھونڈنے کے چکروں میں ہوں،اب یہ نہیں پتا کہ وہ بھی لاکھ ڈیڑھ لاکھ کی کلو نہ ہو۔سُپرسمائلس
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
آسٹریلیا میں بکنے والی شے کی قیمت کا اندازہ روپے میں کرنا درست نہیں۔

دیسیوں کے لیے یہ ممکن ہی نہیں ہے جی،میرا اپنا تجربہ تو اس معاملے میں صفر ہے پر سن گن کے مطابق "ضرب تقسیم" پہلی شرط ہے۔سُپرسمائلس
 
آخری تدوین:
Top