ایک غلطی

دوست

محفلین
ابھی کرلپ کی اردو لغت سے مدوَن کا مطلب دیکھا تو اس کا مطلب مرتب کیا ہوا اور مدون کیا ہوا نکلا۔ شمیل بھائی کے کہنے پر ایڈیٹر کا ترجمہ یہ کیا گیا تھا۔ کہیں انھیں غلطی تو نہیں لگی؟؟؟
اعجاز اختر صاحب اور تلمیذ صاحب ذرا مدد کیجیے۔ یہ بہت بڑی اور فاش غلطی ہوگی اگر کرلپ کی لغت ٹھیک ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بات تو درست ہے مدون کا مطب تدوین کیا ہوا ہی زیادہ سامنے کا ہے۔ ایڈیٹر کے لئے مدیر ہی بہتر نہیں‌ہوگا؟ یہی اس شخص‌کو بھی کہتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
مدوَن کے معنی مرتب کیا ہوا۔
مدوِن کے معنی تدوین کرنے والا کے ہونگے
یہ اس طرح کے مبدِل کے معنی کرلپ کی لغت میں یہ ہیں۔
مُبَدِّل (صفت) راس: مُبَدِّل
بدل دینے والا، تبدیل کرنے والا، ایک برقی رو سے دوسری مختلف قوت کی رو سے پیدا ۔ ۔ ۔
اور مبدَل کے معنی ہیں۔۔
بدلا ہوا، تبدیل شدہ، متغیر۔ ۔ ۔ ۔
پس ثابت ہوا کہ مُ لگا کر زیر کے استعمال سے کرنے والا کے معنوں میں اسم بن جاتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے اگر شمشاد بھائی جب فارغ ہوں‌تو ان سے بھی کچھ تعاون مانگا جائے۔ وہاں سعودی عرب میں عربی اصطلاحات سے ہمیں کافی مدد مل سکتی ہے۔ کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔
ویسے آپ اب بندے بندے سے لگ رہے ہیں۔
اور مچھل مچھل سے بھی
پہلے صرف قیصرانی لگتے تھے۔
جیسے ہوا ہوتی ہے۔ مجھے ہوا کی خصوصیات یاد آجاتی تھیں بےرنگ، بے بو بے ذائقہ ویسے ہی قیصرانی بے رنگ، بے بو بے ذائقہ۔
یہ سب تصویر نہ ہونے کی وجہ سے تھا۔ اب تو ماشاءاللہ اتنی بڑی مونچھیں :D :D
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
اور مچھل مچھل سے بھی
پہلے صرف قیصرانی لگتے تھے۔:D :D
شکریہ بھائی جی :D

شمشاد بھائی کے حوالے سے بات اس طرح سے ذہن میں آئی کہ یہاں‌ فن لینڈ میں تمام اصطلاحات کو مقامیایا گیا ہے۔ تو اس میں انہوں‌ نے کسی صوتیاتی پہلو کو نہیں دیکھا، صرف منتقلی دیکھی ہے

ہندی کو دیکھیں، سارے ہی الفاظ عجیب طرح سے سہی، لیکن مقامیائے جا رہے ہیں۔ ہماری اردو کا ایک بڑا حصہ عربی سے ہے تو سوچا کیوں نہ اردو کو عربی سے ہی فائدہ مل جائے
 
Top