مبارکباد ایک رنگ برنگے محفلین کے محفل میں گیارہ سال

جاسمن

لائبریرین
ہماری اردو محفل کے زندہ دل، متحرک، تازہ دم، نکتہ رس، نکتہ سنج، نکتہ شناس اور نکتہ داں ،سنجیدہ و رنجیدہ کے ساتھ ساتھ قہقہہ انگیز تحریروں کے خالق نیرنگ خیال ۔
محفلین انھیں پسند کرنے پہ مجبور ہو جاتے ہیں۔ جب سے محفل میں وارد ہوئے ہیں، پھلجھڑیاں ہی پھلجھڑیاں چھوڑ رہے ہیں۔ شفیق الرحمٰن کے شیدائی اور مشتاق احمد یوسفی کے مشتاق ہیں۔
آج انھیں محفل میں آئے ہوئے پورے گیارہ برس ہو چکے ہیں۔
IMG-20230620-160648.jpg

اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان کے پیاروں کو شاد و آباد رکھے۔ کامل ایمان، کامل صحت ، ڈھیروں خوشیوں اور آسانیوں والی لمبی عمر دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
سیما علی

بہت بہت مبارک ہمارے نین بھیا کو ۔۔جیتے رہیں شاد وآباد رہیں ۔ہمیشہ محفل میں نت نئی نیرنگیاں بکھرتے رہیں ۔آمین
پروردگار کے حضور دعائیں ہر دم اُنکی صحت کامیابی و کامرانی و سکون کے لئے 🥰🥰🥰🥰🥰
 
نیرنگ خیال

ارے واہ واہ ۔۔۔ کمال ہوگیا۔۔۔ 11 برس بیت گئے۔۔۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہمیشہ سے میں یہیں ہوں۔۔۔ میں ان گیارہ سال میں تمام محفلین کا شکرگزار ہوں۔ جنہوں نے بڑی شفقت اور محبت سے نہ صرف مجھے برداشت کیا بلکہ رہنمائی بھی کرتے رہے۔۔۔

آمین۔۔۔ اللہ پاک آپ کی تمام دعائیں میرے حق میں قبول کرے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہمارے نین بھیا کو ۔۔جیتے رہیں شاد وآباد رہیں ۔ہمیشہ محفل میں نت نئی نیرنگیاں بکھرتے رہیں ۔آمین
پروردگار کے حضور دعائیں ہر دم اُنکی صحت کامیابی و کامرانی و سکون کے لئے 🥰🥰🥰🥰🥰
آپا۔۔۔ آپ کی شفقت ہے۔۔۔ آمین
 
علی وقار

محفلین
میں ان گیارہ سال میں تمام محفلین کا شکرگزار ہوں۔ جنہوں نے بڑی شفقت اور محبت سے نہ صرف مجھے برداشت کیا بلکہ رہنمائی بھی کرتے رہے۔۔۔

آمین۔۔۔ اللہ پاک آپ کی تمام دعائیں میرے حق میں قبول کرے۔
آج کل نیرنگ کا شاندار قسم کا سیریس موڈ چل رہا ہے ۔۔۔۔۔ خیر، کبھی کبھی بندے کو سنجیدہ بھی ہو ہی جانا چاہیے۔
 
Top