ایک جملہ کے لطائف

یوسف سلطان

محفلین
ایک آپریشن ان آنٹیوں کے خلاف بھی کیا جائے جو گھر میں آ کر بتاتی ہیں کہ تمہارا بیٹا فلاں جگہ پر کھڑا سگریٹ پی رہا تھا. :mad3:
 
پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونے سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا۔(قائم علی شاہ)
یہ جملہ سائیں کے بیانات کے عین مطابق ہے۔
لیکن
بحیثیت قوم ہم میں یہ شعور کب آئے گا کہ ہم اپنے دادا پردادا کی عمر کے لوگوں کا مذاق اڑانے یا مزاح بنانے سے رک سکیں !!!
 

یاز

محفلین
یہ جملہ سائیں کے بیانات کے عین مطابق ہے۔
لیکن
بحیثیت قوم ہم میں یہ شعور کب آئے گا کہ ہم اپنے دادا پردادا کی عمر کے لوگوں کا مذاق اڑانے یا مزاح بنانے سے رک سکیں !!!
ڈرتے ڈرتے عرض ہے کہ جب تک دادا پردادا کی عمر کے لوگ اہم اور کلیدی عہدوں پر براجمان ہو کر کچھ ڈیلیور کرنے کی بجائے ایسے لطائف وقوع پذیر کرتے رہیں گے تو ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا رہے گا۔
حکمرانی ایسا آسان کام ہے کیا؟ کروڑوں افراد کی ذمہ داری اتنا بڑا بوجھ ہوتا ہے کہ بیان سے باہر ہے۔

خیر معذرت خواہ ہوں کہ لڑی کے دائرہ کار سے باہر کی بات چھیڑ بیٹھا۔
میرا خیال ہے کہ مزید لطائف ہائے یک جملہ جاری رکھے جانے چاہییں۔
 
ڈرتے ڈرتے عرض ہے کہ جب تک دادا پردادا کی عمر کے لوگ اہم اور کلیدی عہدوں پر براجمان ہو کر کچھ ڈیلیور کرنے کی بجائے ایسے لطائف وقوع پذیر کرتے رہیں گے تو ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا رہے گا
یعنی ہر دو اطراف شعور کی کمی ہے۔ :)
 
Top