ایک جملہ کے لطائف

آج میں نے اپنی گھڑی,موبائل اور بٹوہ ایک غریب آدمی کو ڈونیٹ کر دیا لیکن آپ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے مجھے کتنی خوشی محسوس ہوئی جب اُس نے اپنا پستول واپس اپنی جیب میں رکھا.......:D
 
ایک شعر ایک دوست کی طرف سے دوسرے دوست کی شادی کی اطلاع نہ ملنے پر

ہم نے سوچا تھا کہ شادی نہ کرو گے لیکن
باپ بن جاؤ گے تم! ہم کو خبر ہونے تک
 
یہ بات تو ہر کوئی مانے گا کہ ٹرک سڑک پہ چلنے والوں پہ زیادہ چڑھتے ہیں بنسبت چارپائی پہ لیٹنے والوں کے ۔
ابنِ انشاءمارننگ واک کی حُجتیں بیان کرتے ہوئے :cool:
 
محمد وارث

لائبریرین
مشرقی روایات کی خوبصورتی دیکھیے کہ میاں بیوی کے حالات جتنے بھی تلخ ہوں بچے باقاعدگی سے پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔ :ROFLMAO:
پھر تو مغربی روایات اس سے بھی زیادہ "خوبصورت" ہیں کہ وہاں حالات تلخ تو کجا، میاں بیوی نہ بھی ہوں پھر بھی بچے پیدا ہوتے رہتے ہیں :D
 
پھر تو مغربی روایات اس سے بھی زیادہ "خوبصورت" ہیں کہ وہاں حالات تلخ تو کجا، میاں بیوی نہ بھی ہوں پھر بھی بچے پیدا ہوتے رہتے ہیں :D
بچوں کا کیا ہے وہ تو وہاں بھی پیدا ہو جاتے ہیں جہاں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا :heehee:
 
محمد وارث

لائبریرین
پس ثابت ہوا کہ بچوں کی پیدائش کا مشرقی یا مغربی روایات کی خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں :p
سر ہمیں ہمارے بڑوں نے سکھایا ہے کہ
۔۔
بڑوں کی ہر بات بغیر چون و چرا مان لینی چاہیے ۔ اسی میں فائدہ ہے :D
 
محمد وارث

لائبریرین
سرگوشی میں سُنا دیں ۔ :cool:وہاں تو یہ اصول لاگو نہیں ہوتا
اجی ڈاکٹر صاحب، یہ لطیفہ بھری محفل میں سرگوشی میں بھی نہیں سنایا جا سکتا، بلکہ صرف اس طرح سنایا جا سکتا ہے جس طرح ایک مریض یہ جانتے ہوئے بھی کہ کمرے میں صرف ڈاکٹر ہے اپنا "مرض" بتانے سے پہلے ادھر ادھر سر گھما کر تسلی کر لیتا ہے کہ کوئی اور تو نہیں :LOL:
 
سر جی میں سمجھ گیا ہوں ۔ اور مجھے سو فیصد یقین ہے کہ میں نے سُنا ہو گا ۔

لیکن پھر بھی نہ سنائے بغیر آپ سے رہا جا نا ہے اور نہ مجھ سے سُنے بغیر ۔ تو بہتر ہے ذاتی مکالمہ میں سُنا دیں ۔ :D
 
چونکہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے سو بس پھر سُنا ہوا ہی سمجھیں :)
 
فرقان احمد

محفلین
ایک بچہ گم ہو گیا، کسی نے بچے کی تصویر فیس بک پر لگا دی کہ پیغام کو آگے تک پھیلایا جائے، شام کو بچہ خود ہی گھر آ گیا تاہم آج ایک سال ہو گیا، اس بچے کی تصویر آج بھی فارورڈ ہو رہی ہے، بچہ جہاں جاتا ہے، لوگ اسے پکڑ کر گھر چھوڑ آتے ہیں! :):chalo::stop:
 
Top