ایک جملہ کے لطائف

ابن توقیر

محفلین
جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بجلی،گیس اور ٹیلی فون کے بل بالکل صحیح آئے۔

انتخاب از مزاحیات کا انسائیکلوپیڈیا
 
محمداحمد

لائبریرین
میٹھا آم، اچھی پھپھو، خاموش بیوی،لال ہدوانہ،کالا بٹ ، اور صبح کے وقت ۵منٹ کی مزید نیند قسمت والوں کو ہی ملتی ہے

تیسرا آپشن کچھ ایسا ہے کہ قسمت والوں کا خانہ خالی ہی رہنے کا امکان ہے۔ اس میں کچھ رعایت کی ضرورت ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میٹھا آم، اچھی پھپھو، خاموش بیوی،لال ہدوانہ،کالا بٹ ، اور صبح کے وقت ۵منٹ کی مزید نیند قسمت والوں کو ہی ملتی ہے

ویسے محفل میں ایک ریٹنگ نہ سمجھ میں آنے والی پنجابی کی بھی ہونی چاہیے۔ :)

ہدوانہ تو غالباً تربوز کو کہتے ہیں یہ کالا بٹ کیا ہوتا ہے؟
 
ابن توقیر

محفلین
صاحب کو گدھا فروخت کرنا تھا چنانچہ دوست کو لکھتے ہیں:’’اگر تمہیں کبھی کسی گدھے کی ضرورت ہو تو مجھے یاد کرلینا۔‘‘

انتخاب
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے محفل میں ایک ریٹنگ نہ سمجھ میں آنے والی پنجابی کی بھی ہونی چاہیے۔ :)

ہدوانہ تو غالباً تربوز کو کہتے ہیں یہ کالا بٹ کیا ہوتا ہے؟
کشمیری بٹ، گورے چٹے اور موٹے تازے۔ ان میں کالا بندہ نکلنے کے امکانات اتنے ہی ہوتے ہیں جتنا خاموش بیوی ملنے کے
 
کالے بٹ سے ایک صاحب یاد آئے، پراپرٹی کا کام کیا کرتے تھے اور نہایت زیرک اور جہاندیدہ انسان تھے۔ کہتے تھے، اندھے، لولے، لنگڑے، بہرے اور گونگے شخص کے ساتھ کاروباری معاملات کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے، کہ اس کی ایک رگ فالتو ہوتی ہے۔ پھر اپنے ہی بیان مین اضافہ کرتے ہوئے اس فہرست کو 'کالے سید' اور 'چٹے مصلی' تک بڑھا دیتے تھے۔
ایک بار وجہ پوچھی تو کہنے لگے، سُچا سید کالا نہیں ہو گا، اور سُچا مصلی چٹا نہیں ہو گا۔ اگر کوئی ہے تو دو نمبر ہے (واللہ عالم بالصواب)
 
عجیب و غریب منطق ہے۔
 
Top