ایک تجویز

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، میرے ذہن شریف میں ایک بات در آئی ہے۔ وہ یہ کہ ہم کیوں نہ محفل کے توسط سے دوسری تصویری اردو سائٹس سے رابطہ کریں۔ ان سے درخواست کریں کہ وہ اپنی تصویری یا ان پیج کی کتب ہمیں عطا کریں۔ ہم انہیں کنورٹ کرکے وکی پر رکھیں گے، حوالے کے طور پر ویب سائٹ کا لنک دے دیں گے۔ اور ایک کاپی اصل ویب سائٹ کو بھی دے دی جائے گی۔ کیا خیال ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جو بھی ایسی ویب سائٹ ذہن میں آتی جائے اور جن کے ممبران اس محفل کے رکن ہیں، اور جن سے سلام دعا ہے اور جو ہمارے ایڈمن سے ٹیکنیکل سپورٹ لیتے رہے ہوں
 

دوست

محفلین
کتاب گھر کے حسن علی اردو محفل کے رکن ہیں ان سے اس سلسلے میں ایک بار بات ہوئی تھی۔ بہت شروع میں۔ لیکن ان کا کہنا تھا چونکہ کاپی رائٹ شدہ کتب کی اجازت انھیں صرف اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنے کے لیے ملتی ہے اس لیے وہ ایسا کرنے سے معذور ہیں۔
ہاں انھوں نے کتب کی فہرست اور روابط وغیرہ کے تبادلے کا وعدہ کیا تھا۔
انھی دنوں انھوں نے کچھ ناول یونیکوڈ میں بھی کتاب گھر پر رکھے تھے۔
اب پتا نہیں کیا حال ہے کہ کافی عرصے سے کتاب گھر کا چکر نہیں لگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا یہی خیال ہے کہ ان سے مصنفین کا رابطہ نمبر وغیرہ لے لیا جائے۔ جس مصنف نے ایک بار اجازت دی ہے، وہ دوبارہ بھی اجازت دے دیں گے۔ خصوصاً جب انہیں‌پتہ چلے گا کہ وکی بکس اور پھر پراجیکٹ گٹن برگ سے ہم الحاق کا سوچ رہے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
میں تو عرصے سے اس کے لئے کوشاں ہوں۔ حسن علی نے تو تشفی بخش جواب نہیں دیا تھا، لیکن اس پر مجھے شک ہے کہ اردو مصنفین کاپی رائٹ کا اتنا خیال رکھیں۔ مجھے تو جو بھی ادیب اپنی فائلیں بھیج رہے ہیں یہ کہہ کر بھیج رہے ہیں کہ "جو مزاجِ آپ میں آئے۔"
کل بھی ایک کتاب کی سی ڈی ملنے والی ہے۔ منظور ہاشمی نے بھی اپنے تیسرے مجموعے "سخن آباد" کی سیڈی کوریر سے بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ میں تو جہاں کسی کتاب کا اشتہار دیکھ رہا ہوں، مصنف کا فون نمبر ملنے پر فون کر رہا ہوں یا ای میل، آئ ڈی دستیاب ہونے پر۔ اگرچہ کوئ اللہ کا بندہ اب تک ای میل کا جواب نہیں دیتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہی پوائنٹ میرا بھی ہے۔ کیونکہ یہ کتب کی فراہمی ان ناشران یا مصنفین کے لیے بہت بڑی کشش ہونی چاہیئے کہ ان کا نام یا حوالہ انٹر نیٹ پر جا رہا ہے
 

دوست

محفلین
کوشش کرنے میں واقعی کوئی حرج نہیں۔
اگرچہ بعض اچھے اداروں کی اپنی ویب سائٹس بھی موجود ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
غالباً وجہ محض تساہل ہے اور اس کو اہمیت نہ دینا۔ مکتبۂ الحسانات دہلی کے فیصل فہیم نے تقریباً چھہ ماہ پہلے ہی وعدہ کیا تھگا، اور دو تین بار یاد دہانی کرنے کے باوجود اب بھی یہی کہتے ہیں کہ دس پندرہ دن میں سی ڈی بنا کر ڈاک سے ھھیج دیں گے۔ یہی صورتِ حال ناگپور کے ہی عبدالغفور پاریکھ صاحب کی ہے، ان کی جانب سے بھی اب تک کوئ فائل نہیں مل سکی ہے۔ کبھی کہتے ہیں کہ کمپیوٹر ،میں پرابلم ہو گئ کبھی یہ کہ ایک فائل ڈیلیٹ ہو گئ، وغیرہ وغیرہ۔
 

منہاجین

محفلین
اسلام اور جدید سائنس برائے اردو لائبریری

آپ لوگوں کی تشنگی اور جس محنت اور ثابت قدمی سے آپ اردو لائبریری کے لئے سنجیدہ ہیں اسے دیکھنے کے بعد کسی کو کمپوزڈ کتابیں دینے سے احتراز تو نہیں ہونا چاہیئے۔

سرِدست میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی مشہور تصنیف اسلام اور جدید سائنس اردو لائبریری کے لئے شاکر بھائی کے ای میل ایڈریس پر بھیج رہا ہوں، جس سے نہ صرف مسلمان قارئین مستفید ہوں گے بلکہ غیرمسلم قارئین کی معلومات میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گا۔

اس کے علاوہ بھی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی بہت سی کتب میرے پاس ان پیج میں کمپوزڈ موجود ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی صاحب یا صاحبہ انہیں یونیکوڈ میں منتقل کر کے اردو لائبریری کی زینت بنانے کے خواہاں ہوں تو حسبِ منشاء رابطہ کریں۔ کتاب انہیں ای میل کر دی جائے گی۔ کتب کی فہرست یہاں موجود ہے۔
 

دوست

محفلین
شکریہ اس اعتماد کا۔
کافی عرصے سے لائبریری کے لیے کچھ نہیں کیا۔
دیکھتا ہوں اس کتاب کو اب۔
پڑھتا بھی ہوں اور انشاءاللہ یونیکوڈ میں بھی بدلتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاید میں نے بھی منہاجی سے پہلے کہا تھا۔ بہر حال شاکر، تم کو مل گئی ہوں کتابیں تو کنورٹ کر کے یا ہو سکے تو تصحیحات کر کے مجھے ای میل کر دو۔ آج ہی القلم کی سائٹ دیکھ رہا تھا۔ شاکرالقادری والی نہیں، القلم آن لائن۔ انھوں نے تو ان پیج کی کنورٹ کر کے سیدھی آن لائن کر دی ہے تحریریں۔
 

منہاجین

محفلین
فلسفہء معراج النبی برائے اردو لائبریری

اعجاز اختر نے کہا:
شاید میں نے بھی منہاجی سے پہلے کہا تھا۔ بہر حال شاکر، تم کو مل گئی ہوں کتابیں تو کنورٹ کر کے یا ہو سکے تو تصحیحات کر کے مجھے ای میل کر دو۔ آج ہی القلم کی سائٹ دیکھ رہا تھا۔ شاکرالقادری والی نہیں، القلم آن لائن۔ انھوں نے تو ان پیج کی کنورٹ کر کے سیدھی آن لائن کر دی ہے تحریریں۔
اعجاز صاحب! آپ کی بے تابی دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ کو بھی کوئی کتاب بھیج دوں۔ تو کون سی پسند کریں گے آپ؟ :)

رواں قمری مہینے رجب کی نسبت سے فلسفہء معراج النبی (ص) کے نام سے ایک کتاب ارسال کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ اب آپ اچھے بچوں کی طرح مل بانٹ کر کام کریں گے اور ایک دوسرے سے کتاب نہیں چھینیں گے۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
تو پھر دس پندرہ کتب مجھے بھی بھیج دیں منہاجین بھائی، تاکہ دو تین دن میں بھی آرام سے بیٹھ سکوں‌ :lol:
 

منہاجین

محفلین
قیصرانی نے کہا:
تو پھر دس پندرہ کتب مجھے بھی بھیج دیں منہاجین بھائی، تاکہ دو تین دن میں بھی آرام سے بیٹھ سکوں‌ :lol:
فی الحال تو آپ کو علیحدہ سے ایک چھوٹی سی کتاب بھیجی ہے۔ اسے مکمل کر لیں تو رابطہ کیجئے گا، دس پندرہ مزید بھی مل جائیں گی۔
 
Top