انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

مقدس

لائبریرین
سبزی خور تو نہیں ہوں میں بھیا
لیکن یہ جوجس شاپ سے پرچیز کیا ناں وہاں حلال میٹ نہیں ملتا ۔۔ اس لیے ویجیٹیرین پیزا لے کر آئے تھے
 

عثمان

محفلین
لیجئے میں نے سوچا کہ میں بھی مقدس انٹرویو میں اپنا حصہ ڈالوں تو حاضر ہوگیا۔ :)
آپ یو کے میں کس شہر میں مقیم ہیں ؟
 
بہت خوب ناعمہ ، اچھا تعارف كرواديا مقدس سے
بہت اچھا انٹرويو ہے مقدس ، لمبا ہونے كى وجہ سے اب مكمل كيا
جی ہوتا ہے لیکن سب کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔۔ ہماری فیملی میں تو سب اردو بہت اچھی بول اور لکھ لیتے ہیں۔۔ ایون دو ان میں سے بہت سے کبھی پاکستان گئے ہی نہیں۔ پاکستان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو بہت اچھی انگلش بول اور لکھ سکتے ہیں۔۔ تو پھر اردو تو ہے بھی اتنی ایزی۔ ویسے مجھے اردو پڑھنی تو بہت پہلے سے آتی تھی کیونکہ جب ہم قرآن پڑھنے جاتے تھے وہاں سے ہم نے اردو بھی سیکھی تھی۔۔ پھر جی سی ایس سی اور اے لیولز میں اردو سبجیکٹس کی وجہ سے لکھنی بھی آگئی ۔اور ٹائپ کرنا بھی۔ اینڈ فار آل دس، میرے نانا جی کو کریڈٹ ملتا ہے
اللہ تعالى سب كے بزرگوں كا سايہ سلامت ركھے۔ بزرگ اسى طرح چپکے سے ہمارى زندگیوں ميں مفيداضافے كر جاتے ہین۔
 

ساجد

محفلین
غافل تو میں ہوں ہی۔ اپنا ڈیسک ٹاپ فارمیٹ کیا ہفتہ بھر ہونے کو آیا مگر نوری نستعلیق فونٹ انسٹال نہ کیا اور محفل کے صفحات ڈیفالٹ فونٹ میں پڑھتا رہا۔ مقدس سے سوال کیا ناعمہ نے پسندیدہ دوست کے بارے میں ، اور ہم نہ جانے ضعفِ بصری یا پھر حالات عصری کی وجہ سے "بیلن" کا لفظ پڑھ کر سٹپٹا گئے۔ بس پوچھنے ہی کو تھے مقدس سے کہ یہ "بیلن" کیا برطانیہ میں بھی خواتین کا آزمودہ ہتھیا ر ہے؟:grin:۔ بھلا ہو ہماری نصف بہتر کا کہ کل اس نے یہ فونٹ انسٹال کر دیا اور ہم ایک فاش غلطی کے ارتکاب سے محفوظ رہے۔ ;) اور یہ عقدہ حل ہو گیا کہ وہ"بیلن" نہیں تھا "ہیلن" تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی جہاں تک میرا خیال ہے مقدس کو ابھی بیلن استعمال کرنے کی نوبت نہیں آئی۔ یہ تو شادی شدہ خواتین کا ہتھیار ہے۔ اس لیے مقدس کے لیے ابھی ہیلن ہی ٹھیک ہے۔
 
Top