انٹرویو ایک انٹر ویو مقدس کے ساتھ

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مقدس کو محفل میں آئے کافی دن ہو گئے، اور بہت ہی کم عرصے میں ہم دونوں سویٹ سی دوستیں بھی بن گئیں:)
مقدس یہاں باقاعدگی سے آتیں ہیں زیادہ تر نئے ارکان کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ آکر اپنا تعارف کرواتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ مگر مجھے پوری امید ہے کہ مقدس اردو کی ترویج اور محفل کی رونق بڑھانے کے لئے یہاں آتی رہیں گی:)
میں نے سوچا تھا کہ مقدس کا انٹر ویو کروں مگر وقت نہیں مل رہا تھا مگر آج شمشاد لالہ نے بھی کہہ دیا تو پھر دوست کے لئے وقت نکالنا ہی پڑا:)

اب مقدس آجاؤ میدان میں ذرا انٹر ویو ہو جائے۔۔۔

1 ) سب سے پہلے تو یہ بتاؤ کہ امریکہ میں آپ کہاں مقیم ہو؟؟

2 ) بچپن کہاں اور کیسا گزرا؟

3 ) تعلیم کن کن اداروں سے حاصل کی؟

4 ) بچپن میں کیسی بچی ہوا کرتی تھی معصوم سی یا شرارتی سی؟؟

5 ) دوست بنانے کاشوق تھا ؟

6 ) سب سے بہترین دوست کا نام؟؟

7 ) کوئی ایسی دوست جو ابھی تک ساتھ ہو؟؟

8 ) سب سے بہترین ٹیچر کا نام؟؟

9 ) کیا ابھی بھی بچپن یاد آتا ہے ؟؟

10 ) اگر ایک بار آپ کو بچپن میں جانے کا موقع مل جائے تو کیا خواہش ہو گی؟؟

ویسے یہ سارے بچوں والے سوال ہیں مگر میں نے ضروری سمجھا کہ شروعات بچپن سے ہی کی جائیں:)

باقی آئندہ۔۔
 
بھئی اپنی ناعمہ بٹیا تو بہت کام کی نکلیں۔ سالگرہ کی تقریب تو پرسوں سے شروع ہونے کو ہے۔ آج ہی سے کمربستہ ہو گئیں۔ بہت خوب۔ :)

ویسے مقدس بٹیا تو خیر جو جواب دیں گی سو دیں گی۔ ہم بھی ذرا کوشش کرتے ہیں یہ جاننے کی کہ ان کے بارے میں ہمیں کتنا علم ہے۔ مقدس بٹیا آپ ناراض تو نہیں ہوں گی ناں؟ :)

1 ) سب سے پہلے تو یہ بتاؤ کہ امریکہ میں آپ کہاں مقیم ہو؟؟

یہ آپ انھیں امریکہ میں کیوں مقیم کر رہی ہیں؟ یہاں ہوتین تو یقیناً اپنے سعود بھیا کے پاس ہی مقیم ہوتیں۔ :)

2 ) بچپن کہاں اور کیسا گزرا؟

ابھی تو گزر ہی رہا ہے۔ :)

3 ) تعلیم کن کن اداروں سے حاصل کی؟

تعلیم اداروں سے کم اور ارادوں سے زیادہ حاصل ہوئی ہوگی۔ :)

4 ) بچپن میں کیسی بچی ہوا کرتی تھی معصوم سی یا شرارتی سی؟؟

ماضی کے بجائے حال کا صیغہ استعمال ہونا چاہیئے۔ :)

5 ) دوست بنانے کاشوق تھا؟

صیغہ ماضی کی باتیں صیغہ راز ہوں گی۔ :)

6 ) سب سے بہترین دوست کا نام؟؟

باقی دوستوں سے دشمنی مول لینی ہے جو اس سوال کا جواب دیں؟ :)

7 ) کوئی ایسی دوست جو ابھی تک ساتھ ہو؟؟

امی۔ :)

8 ) سب سے بہترین ٹیچر کا نام؟؟

پہلے یہ یقین دہانی کرائیں کہ ان کی کوئی ٹیچر محفل کی رکن نہیں ہیں، اس کے بعد ہی ایسا خطرہ مول لیا جا سکتا ہے۔ :)

9 ) کیا ابھی بھی بچپن یاد آتا ہے ؟؟

آبجیکشن یور آنر، یہ بار بار بچی کو معمر کیوں بنایا جا رہا ہے۔ :)

10 ) اگر ایک بار آپ کو بچپن میں جانے کا موقع مل جائے تو کیا خواہش ہو گی؟؟

یعنی آپ نے تہیہ ہی کر لیا ہے ہماری ننھی سی پری کو بڑی بی گرداننے کا۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں گھبرانے کی کیا بات ہے اور ویسے بھی سعود بھائی نے تمہاری اتنی زیادہ مدد تو کر دی ہے۔ ادھر سے ہی نقل مار لو۔
 
مقدس

لائبریرین
مقدس کو محفل میں آئے کافی دن ہو گئے، اور بہت ہی کم عرصے میں ہم دونوں سویٹ سی دوستیں بھی بن گئیں:)
مقدس یہاں باقاعدگی سے آتیں ہیں زیادہ تر نئے ارکان کو میں نے دیکھا ہے کہ وہ آکر اپنا تعارف کرواتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ مگر مجھے پوری امید ہے کہ مقدس اردو کی ترویج اور محفل کی رونق بڑھانے کے لئے یہاں آتی رہیں گی:)
میں نے سوچا تھا کہ مقدس کا انٹر ویو کروں مگر وقت نہیں مل رہا تھا مگر آج شمشاد لالہ نے بھی کہہ دیا تو پھر دوست کے لئے وقت نکالنا ہی پڑا:)

اب مقدس آجاؤ میدان میں ذرا انٹر ویو ہو جائے۔۔۔

ناعمہ میں واقعی یہاں انجوائے کرتی ہوں۔۔ سب اتنے اچھے ہیں۔ ان کو چھوڑا کیسے جا سکتا ہے۔۔

1 ) سب سے پہلے تو یہ بتاؤ کہ امریکہ میں آپ کہاں مقیم ہو؟؟

امریکہ میں تو نہیں ہوں۔۔ یوکے میں ہوں

2) بچپن کہاں اور کیسا گزرا؟

اور بچپن بھی زیادہ یہی گزرا اور اچھا اچھا گزرا

3 ) تعلیم کن کن اداروں سے حاصل کی؟

یہاں ہی سے۔۔پرائمری اسکول یارن فیلڈ پھر یارڈلیز پھر سولی ہل کالج

4 ) بچپن میں کیسی بچی ہوا کرتی تھی معصوم سی یا شرارتی سی؟؟

بہت خاموش سی۔۔ بالکل بھی شرارتی نہیں تھی

5 ) دوست بنانے کاشوق تھا ؟

پہلے نہیں تھا لیکن اب ہے کہ اچھے اچھے لوگ میرے فرینڈز ہوں۔ سو آئی کین لرن نیو تھنگز

6 ) سب سے بہترین دوست کا نام؟؟

ہیلن اور ابھی بھی یہی ہے

7 ) کوئی ایسی دوست جو ابھی تک ساتھ ہو؟؟

ہیلن

8 ) سب سے بہترین ٹیچر کا نام؟؟

مسٹر بیکسٹر

9 ) کیا ابھی بھی بچپن یاد آتا ہے ؟؟

جی بہت زیادہ

10 ) اگر ایک بار آپ کو بچپن میں جانے کا موقع مل جائے تو کیا خواہش ہو گی؟؟

اسکول ڈیز

ویسے یہ سارے بچوں والے سوال ہیں مگر میں نے ضروری سمجھا کہ شروعات بچپن سے ہی کی جائیں:)

باقی آئندہ۔۔ُُُُُ

ابھی آئندہ بھی۔۔۔۔۔
 
مقدس

لائبریرین
بھئی اپنی ناعمہ بٹیا تو بہت کام کی نکلیں۔ سالگرہ کی تقریب تو پرسوں سے شروع ہونے کو ہے۔ آج ہی سے کمربستہ ہو گئیں۔ بہت خوب۔ :)

ویسے مقدس بٹیا تو خیر جو جواب دیں گی سو دیں گی۔ ہم بھی ذرا کوشش کرتے ہیں یہ جاننے کی کہ ان کے بارے میں ہمیں کتنا علم ہے۔ مقدس بٹیا آپ ناراض تو نہیں ہوں گی ناں؟ :)

یہ آپ انھیں امریکہ میں کیوں مقیم کر رہی ہیں؟ یہاں ہوتین تو یقیناً اپنے سعود بھیا کے پاس ہی مقیم ہوتیں۔ :)

ابھی تو گزر ہی رہا ہے۔ :)

تعلیم اداروں سے کم اور ارادوں سے زیادہ حاصل ہوئی ہوگی۔ :)

ماضی کے بجائے حال کا صیغہ استعمال ہونا چاہیئے۔ :)

صیغہ ماضی کی باتیں صیغہ راز ہوں گی۔ :)

باقی دوستوں سے دشمنی مول لینی ہے جو اس سوال کا جواب دیں؟ :)

امی۔ :)

پہلے یہ یقین دہانی کرائیں کہ ان کی کوئی ٹیچر محفل کی رکن نہیں ہیں، اس کے بعد ہی ایسا خطرہ مول لیا جا سکتا ہے۔ :)

آبجیکشن یور آنر، یہ بار بار بچی کو معمر کیوں بنایا جا رہا ہے۔ :)

یعنی آپ نے تہیہ ہی کر لیا ہے ہماری ننھی سی پری کو بڑی بی گرداننے کا۔ :)

ہاہاہاہاہاہا سعود بھیا
اتنے مزے کے جواب ہیں۔۔۔۔ سوچ رہی تھی کہ کاپی پیسٹ کر لوں لیکن کاپی رائیٹز کا سوچا تو رہنے دیا
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں جی اب میری باری

آپ کی تاریخ پیدائش ۔۔۔ (اوہو پہلا ہی سوال غلط ہو گیا، لڑکیوں کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے)، خیر مرضی ہے تو بتا دیں، نہیں مرضی تو غلط سلط بتا دیں۔

ابھی تو برطانوی شہریت ہے لیکن پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟

آخری مرتبہ پاکستان کب گئی تھیں؟

کتنے بھائی بہن ہیں اور آپ کا نمبر؟

آپ کا پورا نام

پسندیدہ موسم

پسندیدہ کھانا

پسندیدہ رنگ

پسندیدہ خوشبو

ابھی کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد۔
 
مقدس

لائبریرین
چلیں جی اب میری باری

آپ کی تاریخ پیدائش ۔۔۔ (اوہو پہلا ہی سوال غلط ہو گیا، لڑکیوں کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے)، خیر مرضی ہے تو بتا دیں، نہیں مرضی تو غلط سلط بتا دیں۔

9 دسمبر 1985
ابھی تو برطانوی شہریت ہے لیکن پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟

میری اسٹارٹ سے یہی ہے کیونکہ میں پیدا یہاں ہوئی تھی۔۔ پاکستان میں بہت تھوڑا سا رہے ہیں ہم ۔۔ پنڈی میں لیکن وہ بھی بہت پہلے ۔

آخری مرتبہ پاکستان کب گئی تھیں؟

بہت پہلے

کتنے بھائی بہن ہیں اور آپ کا نمبر؟

فائیو اور میرا نمبر سیکنڈ

مقدس ہی کہہ لیں

سنو فال کا

رائس

ریڈ

Dolce & Gabbana
Light Blue

ابھی کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد۔
 
شمشاد

لائبریرین
شُکر ہے ابھی سالگرہ دور ہے، نہیں تو مزید آئسکریم کا بندوبست کرنا پڑتا۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

پنڈی میں کہاں پر؟ کہ میرا تعلق بھی پنڈی سے ہی ہے۔

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آپ کو “بولنے کی بیماری“ ہے، لیکن انٹرویو میں تو نہایت کنجوسی کے ساتھ الفاظ استعمال کیئے جا رہے ہیں، اس کی وجہ؟

کبھی “آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟

عملی زندگی میں کب سے ہیں؟

بہن بھائیوں میں لڑائی کس سے ہوتی ہے اور کیوں؟

چھوٹے بہن بھائیوں پر رُعب جھاڑتی ہیں کہ نہیں؟

پسندیدہ پھول کون سا ہے؟

پسندیدہ لباس کون سا ہے؟

پسندیدہ پھل کون سا ہے؟

پسندیدہ سواری کون سی ہے؟

اپنے لیے خریداری خود کرتی ہیں یا دوسروں کی پسند کو لائق تحسین سمجھتی ہیں؟

کس حد تک وقت کی پابندی کرتی ہیں؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔ ملتے ہیں بریک کے بعد

th_0060.gif
 
مقدس

لائبریرین
شُکر ہے ابھی سالگرہ دور ہے، نہیں تو مزید آئسکریم کا بندوبست کرنا پڑتا۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

پنڈی میں کہاں پر؟ کہ میرا تعلق بھی پنڈی سے ہی ہے۔

وہ جو جیل ہے ناں اس کے پاس ہے۔ ہڈیالہ شاید اس کا نام ہے

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آپ کو “بولنے کی بیماری“ ہے، لیکن انٹرویو میں تو نہایت کنجوسی کے ساتھ الفاظ استعمال کیئے جا رہے ہیں، اس کی وجہ؟

اس کا ایک ریزن ہے۔ آپ سب اتنی مشکل اور اتنی اچھی اردو بولتے ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں نے ایسے کچھ لکھنا شروع کیا تو وہ اپ ٹو اسٹینڈر نہیں ہو گا۔ سو بس اس لیے ایسے لکھ رہی ہوں

کبھی “آ بیل مجھے مار“ پر عمل کیا؟ نتیجہ کیا نکلا؟

عملی زندگی میں کب سے ہیں؟

آپ کا مطلب جاب کب سے کر رہی ہوں ناں بھیا۔۔ لاسٹ 5 سال سے

بہن بھائیوں میں لڑائی کس سے ہوتی ہے اور کیوں؟

کسی سے بھی نہیں۔

چھوٹے بہن بھائیوں پر رُعب جھاڑتی ہیں کہ نہیں؟

مجھ سے کوئی ڈرتا ہی نہیں بھیا

پسندیدہ پھول کون سا ہے؟

روز

پسندیدہ لباس کون سا ہے؟

شلوار قمیض

پسندیدہ پھل کون سا ہے؟

اسٹوبری

پسندیدہ سواری کون سی ہے؟

کار ہی ٹھیک ہے

اپنے لیے خریداری خود کرتی ہیں یا دوسروں کی پسند کو لائق تحسین سمجھتی ہیں؟

خود ہی کرتی ہوں کبھی کبھی بہنیں بھی کر دیتی ہیں

کس حد تک وقت کی پابندی کرتی ہیں؟

آلویز آن ٹائم الحمدللہ

اب
ھی کے لیے اتنا ہی۔ ملتے ہیں بریک کے بعد

اب بس ناں بھیا۔۔ سب تو ہو گیا
 
ابھی سے کہاں بس ہونے والا ہے بٹیا رانی۔ یہاں تو کئی کئی ہفتے بلکہ بعض دفعہ کئی کئی ماہ انٹرویو چلتے رہتے ہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
اس کا ایک ریزن ہے۔ آپ سب اتنی مشکل اور اتنی اچھی اردو بولتے ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں نے ایسے کچھ لکھنا شروع کیا تو وہ اپ ٹو اسٹینڈر نہیں ہو گا۔ سو بس اس لیے ایسے لکھ رہی ہوں۔

جیسی جی چاہے اردو لکھیں۔ آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ میرے خیال میں آپ جیسی ہستی کے لیے اردو میں اتنا لکھ پڑھ لینا بھی خاصا زیادہ ہے۔

چلیں آج کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔ ویسے سعود بھائی نے بتا دیا ہے کہ یہ انٹرویو کئی ماہ تک چل سکتا ہے اور ہاں ابھی دوسرے اراکین نے تو سوال پوچھے ہی نہیں۔
 
او تھینک یو بھیا۔۔۔ یو آر سو نائس۔۔۔ اس بات پر آئسکریم کھلائیں ناں آج افطاری میں۔
اتنا لمبا تو کچھ ہے ہی نہیں بتانے کو۔۔ اس لیے یہ چھوٹا سا ہی اچھا ہے
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ابھی شمشاد لالہ نے یہ نہیں پوچھا کہ دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی:rolleyes:

جب بہت پریشان ہوتیں ہیں تو کس کو بتاتی ہیں؟؟؟

گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟؟

خوشی کا اظہار کیسے کرتیں ہیں؟؟

جب غصہ آجائے تو پہلا ردعمل کیا ہوتا ہے؟؟

آپ کا پسندیدہ موسم سنوفال ہے، جب سنوفال ہو تو آپ کا دل کیا چاہتا ہے؟؟
 
مقدس

لائبریرین
ابھی شمشاد لالہ نے یہ نہیں پوچھا کہ دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی:rolleyes:

ارے پانی میں آگ بھی لگ سکتی ہے کیا۔۔ ہاں اگر اس میں ڈھیر سارا پیٹرول ڈال دیں تو۔۔۔

جب بہت پریشان ہوتیں ہیں تو کس کو بتاتی ہیں؟؟؟

کسی کو بھی نہیں۔۔ بس رونا اسٹارٹ۔۔

گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟؟

اپنی امی کے

خوشی کا اظہار کیسے کرتیں ہیں؟؟

بہت زیادہ خوش ہوں تو پھر بھی رونا اسٹارٹ کر دیتی ہوں ۔۔ ہاؤ اسٹوپڈ

جب غصہ آجائے تو پہلا ردعمل کیا ہوتا ہے؟؟
ویسا ہی حال ہوتا ہے۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ یعنی ایک بار پھر سے رونا اسٹارٹ لیکن اس سے ہلے دو تین بار ڈورز پر غصہ اتارا جاتا ہے

آپ کا پسندیدہ موسم سنوفال ہے، جب سنوفال ہو تو آپ کا دل کیا چاہتا ہے؟؟

یو ول لاف۔۔ میں ناں جب سنو ہو رہی ہوتی ہے تو اس وقت آئسکریم کھاتی ہوں۔۔ میرا موسٹ فیورٹ کام ہے یہ۔
 
Top