اینجل

حسن ترمذی

محفلین
بات مشہوری کی ہے ۔۔ شہرت یا تو اچھی ہوتی ہے یا بری
طاہر شاہ کی شہرت ان دونوں کے درمیان کی ہے
اور سینے پہ بالوں والا اینجل تو ہالی وڈ کی موویز میں بھی نہیں ہوتا
 
یاز

محفلین
پھر آپ بھی شامل ہیں اس میں:) ہے نا۔۔۔۔۔۔۔؟
جی جی، کیوں نہیں۔
ویسے نفسیات سے دلچسپی رکھنے والے کیا کہتے ہیں کہ اس قسم کی حرکات (آئی ٹو آئی اور اینجل) کے پس منظر میں کیا محرکات ہو سکتے ہیں؟؟؟

عبدالقیوم چوہدری
یاز
نیرنگ خیال
عبد الرحمن
ساقی۔

سچ کہوں تو میں ان نابغہ روزگار شاہکاروں کی پیشکش کی عقلی توجیح کا ادراک کرنے سے قاصر ہوں۔ مختلف وجوہات ذہن میں آتی ہیں۔ جیسے
ضرورت سے زیادہ سادہ لوحی
یا ضرورت سے زیادہ عرفان
یا ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی یا خودپسندی
یا "اُلٹی کر دینے سے طبیعت بحال رہتی ہے"۔۔۔ کی تجسیم
یا "لوگ کیا کہیں گے" نما سوچ کا اعلانیہ قتال (عبدالقیوم چوہدری صاحب کے بقول)
وغیرہ
 
آخری تدوین:
ویسے نفسیات سے دلچسپی رکھنے والے کیا کہتے ہیں کہ اس قسم کی حرکات (آئی ٹو آئی اور اینجل) کے پس منظر میں کیا محرکات ہو سکتے ہیں؟؟؟

عبدالقیوم چوہدری
یاز
نیرنگ خیال
عبد الرحمن
ساقی۔

میرے خیال میں سب سے پہلی بات جو آتی ہے وہ ہے شہرت (اچھی یا بری معنی نہیں رکھتی)
دوسرے نمبر پر اس کی خود اعتمادی کا درجہ جس کا میرے جیسا عام آدمی سوچ بھی نہیں پاتا
تیسرے نمبر پر اورورں کو سوچنے پر مجبور کرنا اور ہم بہت سے بندے اس فورم پر اس پر بات کر رہے ہیں
اور چوتھے نمبر پر
تبدیلی:laughing:
 
عبیر خان

بجا فرمایا آپ نے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین

اچھا تجزیہ کیا آپ نے بھائی صاحب!

ویسے تبدیلی کو بلاوجہ گھسا دیا آپ نے۔ خان صاحب ناراض ہو سکتے ہیں اس مماثلت پر۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
دوسرے نمبر پر اس کی خود اعتمادی کا درجہ جس کا میرے جیسا عام آدمی سوچ بھی نہیں پاتا

اوور کان فی ڈینس :)

ایک ٹی وی شو میں ان صاحب پر تنقید ہو رہی تھی کہ انہوں نے اپنے پیسے کے بل پر خود کو منوا لیا۔ اور جو وسائل سے محروم ہوتے ہیں وہ ہنر کے باوجود پیچھے رہ جاتے ہیں۔

ٹی وی شو میں ایک رنگساز اور ایک رکشہ ڈرائیور کی آواز میں گانا بھی سنوایا گیا۔

کسی کو بھی خیال نہیں آیا کہ یہ ٹی وی والے ہی ان "ٹیلنٹد" لوگوں کو موقع دے دیں۔ خیال آتا بھی کیسے سب اپنا منجن بیچنے میں لگے ہوئے ہیں۔ :)
 
arifkarim

معطل
ان موصوف کا اس سے قبل منظر عام پر آنے والا نغمہ "آئی ٹو آئی" بھی کم وبیش ایسا ہی ہے۔ :yawning:
ہمیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ اس طرح کے فضول نغمے ان کے ذہن میں کیسے آ جاتے ہیں۔ :cautious:
اور ایسے فضول نغمے گا کر یہ گھر سے نکلنے اور لوگوں سے آنکھ ملانے کا حوصلہ کیسے جٹا پاتے ہیں۔ :D
اور اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اتنے فضول گانے کی ریکارڈنگ اور ویڈیو کون بناتا ہے۔ آپ اسے ایک بار سن کر یا دیکھ کر برداشت نہیں کر پائیں گے جبکہ ریکارڈنگ اور ویڈیو بنانے والوں کو بار بار کرنا پڑتا ہے۔ بڑی ہمت کی بات ہے۔

یہ تو واقعی کمال سا ہو گیا۔
ویسے حیرانی سی حیرانی ہے کہ ہمارے میڈیا کو ابھی تک اس میں سازش وغیرہ دکھائی نہیں دی۔
انہیں صرف اعلی درجہ کی چیزوں میں سازشیں دکھائی دیتی ہیں جیسے دھرنا، پاناما، نو گیارہ وغیرہ

ویسے نفسیات سے دلچسپی رکھنے والے کیا کہتے ہیں کہ اس قسم کی حرکات (آئی ٹو آئی اور اینجل) کے پس منظر میں کیا محرکات ہو سکتے ہیں؟؟؟

عبدالقیوم چوہدری
یاز
نیرنگ خیال
عبد الرحمن
ساقی۔

موصوف کے پاگل پن کی تشہیر اور کیا۔
 
Top