ابوشامل
محفلین
شگفتہ صاحبہ!
نامۂ حال احوال درج ذیل ہے
اصل میں گزشتہ ایک ماہ بہت زیادہ مصروفیت میں گزرا ہے۔ ایک 14 روزہ سمر کیمپ، جو بالاکوٹ میں منعقد ہوا، کی تیاریوں کو ملا کر کل ایک ماہ اس میں صرف ہو گیا۔ وہاں سے واپس آئے تو سفر کی تکان نے برا حال کر دیا ہے۔ آرام اور نیند کی کمی کا تو میں پہلے سے شکار تھا، وہاں جا کر اور زیادہ کمی ہو گئی۔ پھر وہاں کی صاف فضا اور پانی کا عادی ہونے کے بعد کراچی آتے ہی فضا اور پانی نے کام کر دکھایا اور طبیعت خراب ہونے سے کھانے میں کافی کمی آ گئی۔ طبیعت کی اس ناسازی نے دفتری کاموں میں بھی خلل ڈالا اور معالج کی رائے کے مطابق کل سے کمپیوٹر وغیرہ کی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر زیادہ سے زيادہ دھیان آرام کی طرف دے رہا ہوں۔ ایک دن کے آرام سے ہی آج طبیعت کافی سنبھل گئی ہے۔
مجھے اچھا تو بالکل نہیں لگ رہا کہ آپ کے سامنے اپنی مصروفیات یا ناسازی طبع کا رونا روؤں لیکن آپ کے پوچھنے کا مطلب واضح تھا کہ آپ کسی کام کے سلسلے میں یاد کر رہی ہیں۔ مجھے بتا دیں اگر فرصت ہوئی اور طبیعت نے موقع دیا تو میں ضرور اور پہلی فرصت میں کروں گا۔ بصورت دیگر کم از کم ایک ماہ تک میں کسی منصوبے میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہ رہا۔
امید ہے کہ آپ میرے مسئلے کو سمجھ رہی ہوں گی۔