اپنی اپنی گاڑی

mwalam

محفلین
یہ ہے میری گاڑی وہ بھی بندوق والی

یہ ہے میری گاڑی وہ بھی بندوق والی

AL_Khalid_CopyrightedPakistaniDefencecom_004.gif
 
یہاں لوگ اپنی گاڑی کی تصویریں دینے کی بجائے تفریح زیادہ کر رہے ہیں۔ میں بھی اسی لئے یہاں آگیا۔ میرے پاس تو گاڑی نہیں۔ (ویسے چلانی بھی کہاں آتی ہے؟) خیر میں اپنی پسندیدہ سواری کا ہی ذکر کر دیتا ہوں اور وہ ہے “رکشہ“ ! :pagaldil:
 
شمشاد

لائبریرین
mwalam نے کہا:
یہ ہے میری گاڑی وہ بھی بندوق والی

یہ ہے میری گاڑی وہ بھی بندوق والی

AL_Khalid_CopyrightedPakistaniDefencecom_004.gif

مجھے بھی ایسی ہی گاڑی چاہیے، ذرا اس کی تفصیلات تو بتائیں، کہاں سے ملے گی، کتنے کی ہے، پٹرول ہے کہ ڈیزل، وغیرہ وغیرہ
 
شمشاد

لائبریرین
شعیب سعید شوبی نے کہا:
یہاں لوگ اپنی گاڑی کی تصویریں دینے کی بجائے تفریح زیادہ کر رہے ہیں۔ میں بھی اسی لئے یہاں آگیا۔ میرے پاس تو گاڑی نہیں۔ (ویسے چلانی بھی کہاں آتی ہے؟) خیر میں اپنی پسندیدہ سواری کا ہی ذکر کر دیتا ہوں اور وہ ہے “رکشہ“ ! :pagaldil:

تو آپ سے کس نے کہا کہ یہاں سارے کے سارے سنجیدہ ہیں، بھائی میرے تفریح ہی کر رہے ہیں۔

رکشے کی کیا بات ہے۔ ان کے ڈرائیور تھوڑی سی جگہ میں بھی بس اگلا پہیہ گھسانے کی کوشش کرتے ہیں، باڈی بھلے ہی پیچھے رہ جائے۔
 
ساجداقبال

محفلین
ماڈل نا معلوم ، انشورنس فرام درہ آدم خیل

donkeyride.jpg

میری گاڑی یہ والی ہے جو میں نے امریکن آرمی کو آجکل کرایے پر دی ہوئی ہے۔ کیا کریں مہنگائی کا زمانہ ہے اس کا چارہ (ہائی آکٹین) ہی نہیں پورا ہوتا۔ ویسے اس کی انشورنس میں نے درہ آدم خیل سے کروا رکھی ہے۔ یہ گاڑی پتہ نہیں کتنے کلومیٹر چلی ہوئی ہے کیونکہ اس کا میٹر کام نہیں کرتا لیکن جب بھی یہ پچاس کلومیٹر پوری کرتی ہے تو اطلاعاّ ایک زبردست قسم کا ہارن بجاتی ہے۔ ماڈل بھی نامعلوم ہے۔ فروخت کیلئے رابطہ نہ کریں کیونکہ ایکسیڈنٹ پروف ہے اسلئے میں بیچنے کی غلطی نہیں کرسکتا۔​
 
شمشاد

لائبریرین
تصویر سے تو یہی لگتا ہے کہ فور بائی فور ہے، بس گیئر اور گیئر بکس کی تھوڑی سی تفصیل لکھ دیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب زیک، آج تو آپ شمشاد بھائی کی رفتار سے پوسٹ کر رہے ہیں۔ یہ اتنے پرانے دھاگے کہاں سے ڈھونڈ نکالے آپ نے؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
کافی پرانا دھاگہ ہے اور اسے زندہ کرنے کی کوشش کرنے لگا ہوں۔
لیجئے صاحب یہ رہی ہماری گاڑی ۔
394119_386714604677400_1436921719_n.jpg

ہنڈائی کی سینٹرو تھی 2004 ماڈل۔ بہت مزے کئے اس کے ساتھ، بہت اچھا وقت بتایا۔ اب بیچ چکے ہیں :(۔ آج کل ہنڈا کی موٹر بائیک 125 ہے پاس۔ اگلی دفعہ اس کی تصویر پوسٹ کروں گا :)
 
زیک

مسافر

زبردست حاتم!
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس جو گاڑی ہے، وہ موسم بہتر ہوتے ہی تصویر کی شکل میں پیش کرتا ہوں کہ اس وقت بہت گندی ہوئی ہوئی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس جو گاڑی ہے، وہ موسم بہتر ہوتے ہی تصویر کی شکل میں پیش کرتا ہوں کہ اس وقت بہت گندی ہوئی ہوئی ہے :)
یہ رہی میری گاڑی کی تصویر، نسان پریمیرا، 1998، 1.6 لٹر یعنی سولہ سو سی سی انجن کے ساتھ، پیٹرول۔ فیول کنزمپشن سردیوں میں ونٹر ٹائرز کے ساتھ ساڑھے چھ لٹر فی سو کلومیٹر اور گرمیوں میں سمر ٹائرز کے ساتھ پانچ لیٹر فی سو کلومیٹر۔ 5 گیئر کے ساتھ مینوئل گیئر باکس ہے۔ کوشش تو بہت کی لیکن کیمرے نے صفائی کرنے سے انکار کر دیا تھا
پسِ منظر میں دکھائی دینے والی سفید عمارت ہمارے کالج کے میوزیم کی ہے جس میں فیلڈ مارشل مینر ہیم سے متعلق نوادرات کا دوسرا سب سے بڑا پرائیوٹ ذخیرہ (دس ہزار سے زیادہ 12،500 یادگاری اشیاء) ہے جس میں دو عدد مینر ہیم کراس بھی شامل ہیں (جو کہ پاکستانی نشانِ حیدر کے برابر سمجھ لیں)
1497500_10151861078407183_146945269_n.jpg
 
آخری تدوین:
Top