اٹھ جائے گر یہ بیچ سے پردا حجاب کا ۔ قائم چاند پوری

فاتح

لائبریرین
اٹھ جائے گر یہ بیچ سے پردا حجاب کا
دریا ہی پھر تو نام ہے ہر اک حباب کا

اُفتادگاں کی پستیِ ہمت نہ پوچھنا
ہے سائبانِ عرش پہ ہا تھ اِس طناب کا

کیوں چھوڑتے ہو دردِ تہِ جام مے کشو؟
ذرّہ ہے یہ بھی آخر اسی آفتاب کا

ایسی ہوا میں پاس نہ ساقی نہ جامِ مے
رونا بجا ہے حال پہ میرے سحاب کا

ہونا تھا زندگی ہی میں منہ شیخ کا سیاہ
اس عمر میں ہے ورنہ مزا کیا خضاب کا

اس دشتِ پُر سراب میں بہکے بہت پہ حیف!
دیکھا تو دو قدم پہ ٹھکانا تھا آب کا

زاہد، مریضِ عشق پہ ہو شرب ِمے حرام!
بارے یہ مسئلہ ہے تری کس کتاب کا؟

جوں سرمہ کیوں نہ چشم میں قائم کی ہو جگہ
آخر وہ خاکِ پا ہے شہِ بُو ترابؓ کا
(قائم چاند پوری)​
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہ
کیا خوب شراکت ہے

زاہد، مریضِ عشق پہ ہو شرب ِمے حرام!
بارے یہ مسئلہ ہے تری کس کتاب کا؟
 
کیوں چھوڑتے ہو دردِ تہِ جام مے کشو؟
ذرّہ ہے یہ بھی آخر اسی آفتاب کا
زاہد، مریضِ عشق پہ ہو شرب ِمے حرام!
بارے یہ مسئلہ ہے تری کس کتاب کا؟
واہ لاجواب غزل شئیر کی ہے اپ نے فاتح صاحب !!
بہت خوب۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوب . سبحان اللہ. لا جواب.
واہہہہہہہہ
کیا خوب شراکت ہے

زاہد، مریضِ عشق پہ ہو شرب ِمے حرام!
بارے یہ مسئلہ ہے تری کس کتاب کا؟
کیوں چھوڑتے ہو دردِ تہِ جام مے کشو؟
ذرّہ ہے یہ بھی آخر اسی آفتاب کا
زاہد، مریضِ عشق پہ ہو شرب ِمے حرام!
بارے یہ مسئلہ ہے تری کس کتاب کا؟
واہ لاجواب غزل شئیر کی ہے اپ نے فاتح صاحب !!
بہت خوب۔
بہت ہی عمدہ غزل شیئر کی ہے فاتح صاحب آپ نے۔بہت خوب!
شکریہ فاتح صاحب لاجواب غزل ارسال فرمانے کیلیے۔
جوں سرمہ کیوں نہ چشم میں قائم کی ہو جگہ
آخر وہ خاکِ پا ہے شہِ بُو ترابؓ کا
لا جواب کلام
اظہارِ پسندیدگی اور حوصلہ افزائی پر آپ تمام احباب کا دلی طور پر ممنون ہوں۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت جلد قائم چاند پوری کی کلیات بھی اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کا حصہ بننے والی ہے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
کیا بات ہے فاتح آپ کی اور آخری نوید سنا دی ورنہ یہ سوال میں کرنے ہی والا تھا۔ :)
جی ہمیں آپ کی قائم سے محبت کا بخوبی اندازہ ہے حضور! تبھی ہم نے آپ کو کلیاتِ قائم کے 100 صفحات جے پی جی کی شکل میں بھیجے ہیں۔۔۔ پہلی فرصت میں انھیں یونکیوڈ میں منتقل کر کے واپس بھیج دیجیے گا۔ باقی پر بھی کام جاری ہے۔
 
جی ہمیں آپ کی قائم سے محبت کا بخوبی اندازہ ہے حضور! تبھی ہم نے آپ کو کلیاتِ قائم کے 100 صفحات جے پی جی کی شکل میں بھیجے ہیں۔۔۔ پہلی فرصت میں انھیں یونکیوڈ میں منتقل کر کے واپس بھیج دیجیے گا۔ باقی پر بھی کام جاری ہے۔

اکھٹے سو صفحات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

پہلی چھوڑ کر آخری فرصت میں بھی سوچ کر "ہول" آ رہے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
اکھٹے سو صفحات ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

پہلی چھوڑ کر آخری فرصت میں بھی سوچ کر "ہول" آ رہے ہیں۔
"اکٹھے" نہیں ہیں۔۔۔ دس دس صفحات کا بنڈل ہے علاحدہ علاحدہ
 
Top